تاج دار علم و فن پیش کش: محمداشفاق عالم نوری فیضی
اے امام اہل سنت تاج دارِ علم و فن
خوب کی تجدید ملت تم نے اے سروچمن
نائب شاہ دنی ہو ، جانشین اولیاء
رونقِ بزمِ طریقت واقف سر و علن
یادگار بوحنیفہ ، غوث اعظم کے شبیہ
نازش مردان حق ہو زینت باغ و چمن
دین حق کی خدمت واحیاےسنیت کے سبب
اعلیٰ حضرت آپ کو کہتے ہیں سب اہل سنن
کیوں نہ ہو چرچا تمہارا باعثِ کیف وسرور
محسن ایمان ودیں ہو صاحب خلق حسن
شاطران دین تم سے کانپتے تھے بالیقیں
نام حق سنتے ہی ان کے ہوش ہوجاتے ہرن
تم سے تھراتا رہا باطل پرستوں کا غرور
جس کا شاہد ہے زمانہ اور خود تھانہ بھون
کردیا باطل کو تم نے سرنگوں پیوند خاک
دشمن دین کو کہاں ہے اب مجال دم زدن
پیش کش: محمد اشفاق عالم نوری فیضی
رکن۔مجلس علماے اسلام مغربی بنگال
شمالی کولکاتا نارائن پور زونل کمیٹی کولکاتا۔136
رابطہ نمبر۔9007124164
اور دوسرے منقبت پڑھنے کے لیے کلک کریں
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع