Wednesday, March 27, 2024
Homeعظمت مصطفیٰآقا ﷺ کے گستاخوں کی ہستی ہی مٹا دی جاتی ہے

آقا ﷺ کے گستاخوں کی ہستی ہی مٹا دی جاتی ہے

نتیجۂ فکر : توصیف رضا رضوی آقا ﷺ کے گستاخوں کی ہستی ہی مٹا دی جاتی ہے

آقا ﷺ کے گستاخوں کی ہستی ہی مٹا دی جاتی ہے

گستاخِ رسول ﷺ اور اس کے تمام حمایتیوں کو عاشقانِ رسول ﷺ کا کھُلا چیلنج

جب چشمِ کَرم کر دیں سُونی تقدیر سَجا دی جاتی ہے
سرکار مدد فرماتے ہیں جب اُن کو صدا دی جاتی ہے

عشاق کے بالوں کو بھی بہت سنبھال کے رکھتی ہے دنیا
اور آقا کے گستاخوں کی ہستی ہی مٹا دی جاتی ہے

گَر باز نہ آیا تو اپنی حرکت سے تو جوتے کھائے گا
سُن لے ظالم پہلے ہی تجھے یہ بات بَتا دی جاتی ہے

ویسے تو اَمْن سے رہنا ہمیں اسلام سکھاتا ہے لیکن
بات آئے نبی پر تو خوں کی نَدّی بھی بہا دی ‌جاتی ہے

رک تیرا نشہ بھی جلد اتر جائے گا اب ہم جان گئے
ہم پیار سے رہتے ہیں نا ہمیں اس کی ہی سزا دی جاتی ہے

ایسا بھی جہاں نے دیکھا ہے نبیوں کے دشمن کی شاہی
بس اِک کیڑے کے ذریعے ہی مِٹی میں مِلا دی جاتی ہے

ناموسِ رسالت پر پہرہ دیتے دیتے جو نکل جائے
رحمت کے پھولوں کے رس سے وہ روح نَہا دی جاتی ہے

ہم لوگ بلالی ہیں خود دُکھ سہ لیں گے پَر حق کی خاطر
لے لی جاتی ہے جان یا اپنی جان لُٹا دی جاتی ہے

نا مرنے کی پرواہ نہ جینے کی چاہت ہوتی ہے اُنہیں
آقا کی وفا جِن لوگوں کو گھُٹّی میں پِلا دی جاتی ہے

جو اب بھی نہیں نکلے گھر سے اُن سے کہہ دو گھر میں ہی رہیں
یہ شرف وہی پاتے ہیں جنہیں طیبہ سے رضا دی جاتی ہے

دونوں عالم کی دولت دی جاتی ہے وہاں سے، اور سنو!۔
تم جتنی سوچ نہیں سکتے اُس سے بھی سِوا دی جاتی ہے

گستاخِ نبی پر لعنت ہو اور ایسے سبھی پر لعنت ہو
ظالم کے لیے لعنت ہی ہے اچھوں کو دعا دی جاتی ہے

ہے فخر مجھے خود پر اُن کا عاشق ہوں میں غدار نہیں
ہوتے ہیں وہ قسمت والے جنہیں توفیقِ ثنا دی جاتی ہے

مختار ہیں وہ جب جِس کو جو چاہیں وہ عطا فرماتے ہیں
عزت شہرت دولت رفعت آنکھوں میں ضیا دی جاتی ہے

میں نے پوچھا اُن پر مرنے والوں کو دی جاتی ہے حیات؟
منہ چوم کے ماں بولی بیٹے “توصیفؔ رضا” دی جاتی ہے!۔

بس شعر ہی لکھتے اور پڑھتے رہنا نہیں کافی اے توصیفؔ
رکھ خامہ اُٹھا شمشیر نکل میداں سے صدا دی جاتی ہے

۔ ⁦ ✍️ ⁩از ۔ توصیف رضا رضوی

باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا

+91 9594346926

ان مضامین کو بھی پڑھیں

تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کے نمایاں کارنامے

بنگلور تشدد کا ذمہ دار کون 

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن