Friday, October 18, 2024
Homeحدیث شریفضروریات اہل سنت کون سے امور ہیں

ضروریات اہل سنت کون سے امور ہیں

از طارق انور مصباحی (کیرلا) ضروریات اہل سنت کون سے امور ہیں

ضروریات اہل سنت کون سے امور ہیں

شعار اہل سنت الگ امور ہیں اور ضروریات اہل سنت الگ امور ہیں۔

شعار میں تبدیلی ممکن ہے اور ضروریات میں تبدیلی ممکن نہیں۔کبھی شعار اہل سنت کو مجازی طورپر ضروریات اہل سنت میں شمار کردیا جاتا ہے۔ وہاں ضروریات کا اصطلاحی مفہوم مراد نہیں ہوتا ، مثلاً عہد حاضر میں سلام وقیام، میلادوعرس وفاتحہ ونیاز کو شعار اہل سنت میں شمار کیاجاتا ہے۔ اگر کوئی ان امور کو ضروریات اہل سنت میں شمار کرے تووہاں لغوی معنی مراد ہوگا۔

ہر وہ امردینی جو قطعی الد لالت بالمعنی الاخص وقطعی الثبوت بالمعنی الاخص دلیل سے ثابت ہو، وہ ضروری دینی ہے۔

ضروریات دین کے چار دلائل ہیں: (1) قرآن مجید کی مفسرآیات مقدسہ (2) مفسر احادیث متواتر ہ (متواترات لفظیہ) (3) اجماع متصل (4)  عقل صحیح۔

ہروہ امرجوقطعی بالمعنی الاعم دلیل سے ثابت ہو، وہ ضروریات اہل سنت میں سے ہے۔

تفہیم کی آسانی کی خاطر ضروریات اہل سنت کو ہم نے چار ذیلی خانوں میں تقسیم کردیا ہے۔

۔ (1) جوامور قطعی بالمعنی الاعم دلائل سے ثابت ہوں۔

۔(الف) خواہ وہ دلیل صرف دلالت کے اعتبارسے قطعی بالمعنی الاعم ہو، اورثبوت کے اعتبارسے قطعی بالمعنی الاخص ہو،جیسے قرآن مجید کی آیت طیبہ سے آخرت میں رویت باری تعالیٰ کا ثبوت۔ آیت مقدسہ قطعی الثبوت بالمعنی الاخص ہے،لیکن اس مفہوم پر دلالت قطعی بالمعنی الاعم ہے۔

۔(ب) یاوہ دلیل صرف ثبوت کے اعتبار سے قطعی بالمعنی الاعم ہو، اور دلالت کے اعتبار سے قطعی بالمعنی الاخص ہو،جیسے شفاعت برائے مذنبین کہ اس کا ثبوت ان احادیث طیبہ سے ہے جو متواتر معنوی ہیں،متواتر لفظی نہیں ہیں۔متواتر معنوی قطعی بالمعنی الاعم ہوتا ہے۔

۔(ج) یا وہ دلیل ثبوت اور دلالت دونوں اعتبارسے قطعی بالمعنی الاعم ہے،جیسے کوئی متواتر المعنی حدیث جواپنے مفہوم پر بطریق نص یا بطریق ظاہر دلالت کرے۔متواتر معنوی اپنے ثبوت کے اعتبارسے قطعی بالمعنی الاعم ہوتا ہے اورظاہرو نص دلالت کے اعتبارسے قطعی بالمعنی الاعم ہوتی ہے۔

۔ (2) جس امر پر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا اجماع منصوص(اجماع غیر سکوتی)ہو،جیسے اجماع صحابہ سے خلافت صدیقی کا ثبوت ہوا۔یہ ضروریات اہل سنت میں سے ہے۔

حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کااجماع منصوص دلیل قطعی بالمعنی الاعم ہے۔

۔ (3) فرض اعتقادی۔ فرض اعتقادی کا ثبوت دلیل قطعی بالمعنی الاعم سے ہوتا ہے۔

فرض قطعی ضروریات دین میں سے ہے اورفرض اعتقادی ضروریات اہل سنت میں سے ہے۔

۔ (4) جو ضروری دینی(واجب شرعی) واجب عقلی بھی ہو، اس کی ضد کا امکان ذاتی ماننا ضلالت وگمرہی ہے،اور ضد کا امکان وقوعی ماننا کفر کلامی ہے۔ واجب عقلی کی ضد کا امکان ذاتی نہ ماننا ضروریات اہل سنت میں سے ہے،اور اس ضد کاامکان وقوعی نہ ماننا ضروریات دین میں سے ہے، جیسے صدق الٰہی واجب عقلی ہے۔صدق کی ضد کذب ہے۔کذب باری تعالیٰ کا امکان ذاتی ماننا ضلالت وگمرہی ہے اور امکان وقوعی ماننا کفر کلامی ہے۔

اسی مفہوم کی تعبیردوم
وہ امر جس کو ماننے سے کسی ضروری دینی کا لزومی انکار ہوجاتا ہوتو اس کونہیں ماننا ضروریات اہل سنت میں سے ہوگا،جیسے کذب کا امکان عقلی ماننے سے صدق باری تعالیٰ کا لزومی انکار ہوجاتا ہے تو امکان کذب نہیں ماننا ضروریات اہل سنت میں سے ہوگا۔

کذب کاامکان وقوعی ماننے سے صدق الٰہی کاقطعی بالمعنی الاخص طورپربطلان ہوجاتا ہے تو امکان وقوعی نہ ماننا ضروریات دین میں سے ہوگا،اور کذب کا امکان وقوعی ماننا کفرکلامی ہوگا۔

تعبیر سوم
وہ محال شرعی جومحال عقلی بھی ہو، اس کا امکان ذاتی ماننا ضلالت وگمرہی ہے،اور اس کا امکان وقوعی ماننا کفر کلامی ہے،اوراس کا امکان ذاتی نہ ماننا ضروریات اہل سنت میں سے ہے اور اس کا امکان وقوعی نہ ماننا ضروریات دین میں سے ہے،جیسے کذب باری تعالیٰ محال شرعی ہونے کے ساتھ محال عقلی بھی ہے تواس کا امکان ذاتی ماننا ضلالت وگمرہی ہے،اوراس کا امکان وقوعی ماننا کفر کلامی ہے۔

اگر کوئی ضروری دینی واجب عقلی نہ ہو،یا کوئی محال شرعی محال عقلی نہ ہو تو مذکورہ بالا حکم نہیں،جیسے عفو کافر شرعا محال ہے،لیکن عقلا ممکن ہے،یعنی مغفرت کفار کا امکان ذاتی ہے، امکان وقوعی نہیں،بلکہ وہ محال بالغیر ہے

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر: ماہنامہ پیغام شریعت دہلی

اعزازی مدیر: افکار رضا

www.afkareraza.com

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن