Monday, November 18, 2024
Homeعظمت مصطفیٰقرآن و حدیث کا مفہوم یعنی درود و سلام

قرآن و حدیث کا مفہوم یعنی درود و سلام

رشحات قلم: مفتی خبیب القادری مدنا پوری قرآن و حدیث کا مفہوم یعنی درود و سلام

۔( ۱ ) رسول اعظم نبی رحمت درود تم پر سلام تم پر 

   شفیع مطلق شفیق امت درود تم پر سلام تم پر

۔( ۲) تمہارے آنے سے میرے آقا جہاں میں تابندگی ہوئی ہے

مٹے ہیں واللہ کفر وظلمت درود تم پر سلام تم پر

۔(۳) حضور سجدے میں جاکے بولے محبتوں کے بھی راز کھولے

الہی میری دے بخش امت درود تم پر سلام تم پر

۔(۴) پلٹ کے سورج دکھا دیا ہے حجرکو کلمہ پڑھا دیا ہے

خدا نے تم کو یہ دی ہے قدرت درود تم پر سلام تم پر

۔(۵) بنایا جس نے ہے تم کو مالک ہے سارے جگ کا وہی تو خالق

اسی نے تم کو عطا کی جنت درود تم پر سلام تم پر

۔(۶) جہاں میں کتنے رسول آئے سبھی سے اعلیٰ حضورتم ہو

تمہارا سب پہ ہے دست شفقت درود تم پر سلام تم پر

۔(۷) جو کام کوئی نہ کر سکا ہے وہ تم نے کر کے دکھا دیا ہے

عطا کی رب نے تمہیں صدارت درود تم پر سلام تم پر

۔(۸) ہو سارے عالم میں سب سے برتر ہوا نہ کوئی تم سے بڑھ کر

خدا نے خود ہی بیاں کی عظمت درود تم پر سلام تم پر

۔(۹) جو سارے بندوں میں سب سے بدتر ہے نام اس کا خبیب رضوی

کرو تم اس پر نگاہ رحمت درود تم پر سلام تم پر

از قلم (مفتی) خبیب القادری

مدناپور، بریلی شریف یوپی بھارت

7247863786

مفتی صاحب قبلہ کے دیگر مضامین پڑھنے کے لیے افکار رضا ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں

www.afkareraza.com

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن