غزالی زماں حضرت علامہ محمد احمد مصباحی حفظہ اللہ تعالیٰ رہنمائے علم و عمل میں رقم طراز ہیں: “ابتدا میں بچوں کو تجوید کےساتھ قرآن کریم پڑھا دیا جائے ۔ وضو ونماز کے ضروری مسائل اور دعا ئیں سکھا کر ان کی عملی مشق کرائی جائے اور پابندی نماز کی عادت پیدا کی جائے۔
پھر اردوزبان سکھا کر اردو کتابوں کے ذریعہ عقائد واخلاق اور عبادات و معاملات کے ضروری اور عام مسائل کی تعلیم دی جائے ۔ اسی کے ساتھ اسلامی عقائد و مسائل ،اسلامی تاریخ اور اہم دینی شخصیات سے بھی آ گا ہی ہو کہ بچے دوسرے ماحول میں جا کر بھی اپنے دین ،دینی معاشرہ اور دینی عقیدہ و عمل سے دور نہ ہو سکیں اور بد مذہبوں ، بے دینوں کی یلغار سے بھی اپنے کو بچاسکیں”۔
الحمد للہ! “البرکات ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ ” غزالی زماں کے پیش کردہ لائحہ کو عملی جامہ پہنانے میں سرگرم عمل ہے۔ “البرکات ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ” کی زیر نگرانی بتعاون قرطبہ انسٹیٹیوٹ کیرلا، فی الحال قریب پچیس درجنوں مکاتب میں، باضابطہ نصاب کے ساتھ تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مقرر استاذ اور اسکالر سے بچوں کی تعلیمی رپورٹ دیکھی جاتی ہے اورمتعینہ اوقات میں بچوں کا امتحان بھی لیا جاتا ہے