منقبت سرکار غریب نواز رضی اللہ عنہ

منقبت سرکار غریب نواز رضی اللہ عنہ

نتیجہ فکر:محبوب گوہر اسلام پوری سیتامڑھی منقبت سرکار غریب نواز رضی اللہ عنہ

تجلیوں سے بھری انجمن غریب نواز

ہیں ماہِ طیبہ کی نوری کرن غریب نواز


 چکمتے چاند کی مانند ، کہکشاں کی طرح

زمین ہند پہ ہیں ضوفگن غریب نواز


نبی کے دین کی تبلیغ میں خدا کی قسم

کیا ہے تم نے مثالی جتن غریب نواز


جو سنگ دل تھے تری گفتگو سے موم ہوئے

ہو ایسے واعظِ شیریں سخن غریب نواز


تلاش پھر ہے ترے ایسے سر فروشوں کی

کہ جس کے رُعب سے کانپ اُٹّھے رَن غریب نواز


خموشی دیکھ کے تیرے شکستہ حالوں کی

زبانِ وقت ہوئی طعنہ زن غریب نواز


مُہیب شکل میں بیٹھا ہے مملکت میں تری

انا کا اژدہا پھیلائے پَھن غریب نواز


قلم کی بوندیں نچھاور ترے تقدس پر

 نثار تجھ پہ مرا شعروفن غریب نواز


لگے ہیں دیکھنے شک کی نگاہ سے ہم کو

ہمارے اپنے ہی کچھ ہم وطن غریب نواز


شگفتگی و تروتازگی عطا کردو

مری حیات کا سُونا ہے بَن غریب نواز


فروغ دیں کا تسلسل نہ ٹوٹ پائے گا

تمہارا جاری رہے گا مشن غریب نواز

بدن سے خونِ علی کی مہک نکلتی ہے

ہو تم کرامتِ ذاتِ حسن غریب نواز


ترا طریق ، طریقِ رسولِ عرب و عجم

تری روِش ، روشِ پنجتن غریب نواز


زمینِ ہند کو سرسبز کر گئے گوہر

لگا کے صدق و یقیں کا چمن غریب نواز

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 علماے دیوبند کا اپنی عوام سے فریب

غیر مقلد وہابیہ اور کفر کلامی

نماز و تبلیغ کے نام پر دیوبندیوں کے ساتھ

 تکفیر دہلوی اور علماے اہل سنت و جماعت

بدعتی اور بد مذہب کی اقتدا میں نماز کا حکم

گمراہ کافرفقہی وکافر کلامی کی نمازجنازہ

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top