حضور ﷺ کے زمانے میں شادی و سادگی کی ایک مثال

    0
    68

    تحریر: غلام وارث شاہدی عبیدی حضور ﷺ کے زمانے میں شادی و سادگی کی ایک مثال

    حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ مہاجر صحابی ہیں اور اللہ کے رسول ﷺ کے رشتے دار بھی۔
    تجارت کرتے ہیں، کافی مال دار حیثیت کے مالک ہیں۔ وہ ایک روز اللہ کے رسول ﷺ کے پاس آتے ہیں، ان کے کپڑوں پر زعفرانی رنگ لگا دیکھ کر آپ ان سے اس کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔
    وہ کہتے ہیں: یارسول ! (ﷺ )میں نے ایک انصاری خاتون سے کجھور کی گٹھلی بھر سونے کے مہر کے عوض نکاح کر لیا ہے۔
    آپ انہیں برکت کی دعا دیتے ہوئے فرماتے ہیں: ولیمہ کر اگرچہ ایک بکری ہی کا کیوں نہ ہو۔ ( صحیح بخاری و صحیح مسلم)۔
    اللہ کے رسول ﷺ ان سے کوئی شکایت نہیں کرتے کہ نکاح کر لیا اور مجھے بلایا نہیں، یہاں تک کہ بتایا تک نہیں۔
    دوسری طرف عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ نکاح کے بارے میں اللہ کے رسول ﷺ کو نہ بتانے اور نہ بلانے کے سلسلے میں آپ سے کوئی معذرت بھی نہیں کرتے۔
    جب کہ مدینہ اس وقت ایک چھوٹی بستی تھی۔ اور صحابہ اللہ کے رسول ﷺ کو ہر اہم معاملے میں شریک ضرور کرتے تھے۔
    لیکن شادی میں نہیں بلایا۔ اس سے بڑھ کر اسلام کے معاشرتی امور میں شادی جیسے معاملے میں سادگی کی اور کیا دلیل و مثال ہو سکتی ہے

    تحریر: غلام وارث شاہدی عبیدی

    تاراباڑی،بائسی ،پورنیہ ، بہار

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here