علم ہی انسان کو بلند کرتا ہے کیوں کہ علم کے بغیر آدمی اور جانور میں کوئی فرق نہیں ہے
(بانکا، گڈا)
بروز سنیچر اہلِ سنت وجماعت کی مشہور معروف علمی درس گاہ ازہر ہند جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ اترپردیش میں ختم بخاری شریف کے موقع پر امسال فارغ ہونے والے کثیر طلبہ کو دستارِ علم و فضل سے نوازا گیا
پروگرام کے آغاز کے بعد جامعہ اشرفیہ کے سینئر استاد حضرت مولانا مسعود احمد برکاتی نے سامعین کو اپنی ناصحانہ گفتگو سے سرفراز فرمایا۔
مولانا موصوف نے فرمایا: ” کہ حدیث بیان کرنے میں صحیح روایات کی تعین نہایت ضروری ہے”۔
اس موقع پر پر محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی نظام الدین مصباحی صدرالمدرسین جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے فارغ ہونے والے طلبہ کو بخاری شریف کا آخری درس دیا اور پھر اخیر میں رسم دستار بندی اداکی گئی۔ جس میں ہندوستان کے مختلف صوبوں( مدھیہ پردیش، اترپردیش، راجستھان، اڑیسہ، بنگال بہار اور جھارکھنڈ وغیرہ) کے تقریباً ۶۰۱ طلبہ کرام کو دستارِ علم و فضل سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ضلع بانکا بہار کے ایک چھوٹے سے گاؤں، پریہار دھوریہ کے مفتی وزیر احمد مصباحی کو فقہ و افتا کی دستار سے نوازا گیا اور ضلع گڈا جھارکھنڈ کے رانی پور سے تعلق رکھنے والے مولانامحمد تنویر رضا مصباحی ابنِ مولانامحمد صدیق نوری مصباحی اور بدھواچک، مال منڈرو سے تعلق رکھنے والے مولانا محمد رضوان خورشید ابن مولانامحمد خورشید انور مصباحی (ابنِ شمس) کو بھی دستارِ فضیلت سے نوازا گیا۔
اخیر میں بتاتا چلوں کہ ان تینوں طالب علموں نے اعلیٰ نمبرات لا کر اپنے ضلع اور گاؤں کا نام روشن کیا ۔ جس کی بنیاد پر گاؤں اور شہر والے مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔ حضرت مولانا صدیق نوری گڈا، مولانا عسجد رضا مصباحی، بانکا مولانا وقار احمد مصباحی، گڈا، مفتی محسن رضا مصباحی، دھنباد مولانا محمود رضا مصباحی،سمستی پور، شاہد رضا، گڈا ڈاکٹر شمیم اکرم، اے ایم یو مولانا اسلم آزاد مصباحی،گڈا ماسٹر عالمگیر صاحب، دھوریہ مولانا فیض الحق مصباحی، بھاگلپور اور ماسٹر سرفراز صاحب وغیرہ نے مبارکبادی کے ساتھ روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔
Home علم ہی انسان کو بلند کرتا ہے