Monday, May 6, 2024
Homeحالات حاضرہدلالوں کی پنچایت سے پرہیز کریں

دلالوں کی پنچایت سے پرہیز کریں

تحریر: طارق انور مصباحی ( کیرلا) دلالوں کی پنچایت سے پرہیز کریں

دلالوں کی پنچایت سے پرہیز کریں

مبسملا وحامدا :: ومصلیا مسلما

ملک بھارت میں یہ عام رواج ہے کہ جب دو انسانوں میں کوئی اختلاف ہوتا ہے تو گاوں کے چند لوگ مل بیٹھ کر اس معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ معاملہ حل ہوجائے۔

پنچایتوں میں بڑے معاملات بھی حل کئے جاتے ہیںتاکہ معاملہ کورٹ تک نہ جا سکےکیوں کہ کورٹ میں معاملات کا حل طویل مدت بعد ہوتا ہے اور کورٹ کے معاملات بھی وکیل اور متعلقہ افراد کی امانت داری پر موقوف ہےورنہ کورٹ میں بھی مجرم کو بے قصور ثابت کر دیا جاتا ہے اور بے قصور کو پھانسی دے دی جاتی ہے۔

انسانوں کے لیےایک بڑی مصیبت یہ سامنے آگئی ہے کہ اب بہت سی پنچایتوں میں بھی دلالی ہونے لگی ہےیعنی پنچایت کے لوگ کسی ایک فریق سے رشوت لے لیتے ہیں اور انتہائی بے حیائی کے ساتھ غلط کو صحیح اور صحیح کو غلط ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں اور غلط فیصلہ دیتے ہیں۔

مسلمانوں کو اپنے معاملات حل کرنے کے لیے اسلامی دار القضا میں معاملات حل کرانے کی بھی ترغیب دی جاتی ہےلیکن مظلوموںلاچاروں اور بے کس و بے بس افراد کو اگر دار القضا میں بھی انصاف مل جائے تو یہ اس کی خوش قسمتی ہے ورنہ بعض قاضی بھی انسان نما بھیڑئیے ہوتے ہیں۔وہ انسان ہی ہوتے ہیں,لیکن ان کے دل میں شیطان بیٹھا ہوتا ہے اور فیصلہ وہ شیطان ہی کرتا ہےنہ کہ وہ انسان جسے آپ قاضی کی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔

سوئے اتفاق میں ان سب مراحل سے گزر چکا ہوں۔ایک مسئلہ لے کر ایک دار القضا چلا گیا۔معاملہ ایسا الجھا کہ آج تک افسوس ہوتا ہے کہ میں دار القضا کیوں چلا گیا۔اس تحریر سے مقصود مظلوموں اور بے سہاروں کو محض اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ دار القضاپنچایت اور کورٹ ان تینوں میں سے کہیں بھی انصاف ملنے کی سو فی صد امید نہ رکھیں۔

اگر کوئی حادثہ درپیش ہو جائے تو آپ کے اہل خاندان میں جو لوگ سنجیدہ طبیعت اور معاملہ فہم ہوںان سے مشورہ لیں۔اپنے خیر خواہ قسم کے رشتہ داروں اور سچے دوستوں سے خوب مشورہ کرلیں تاکہ اللہ تعالی کوئی بہتر راہ ظاہر فرمائے۔

اگر یہی لوگ مل بیٹھ کر معاملہ حل کر دیں تو امید ہے کہ فیصلہ بہتر ہو گا۔اتنا یاد رکھیں کہ بے سہاروں اور کمزوروں کو انسانوں کے یہاں انصاف پانا بہت آسان نہیں۔

بس اللہ ورسول(عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم)کو یاد کرتے رہیں۔آج یا کل مدد ضرور ہو گی:ان شاء اللہ تعالی

تحریر: طارق انور مصباحی
مدیر : ماہنامہ پیغام شریعت، دہلی
اعزازی مدیر: افکار رضا

www.afkareraza.com

हिन्दी के लिए क्लिक करें 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن