Sunday, September 8, 2024
Homeاحکام شریعتمحرم کے فضائل و مسائل

محرم کے فضائل و مسائل

از قلم: سہیل احمد امجدی محرم کے فضائل و مسائل

محرم کے فضائل و مسائل

محرم کا مہینہ بڑا مبارک اور محترم مہینہ ہے اسلامی سال کا یہ پہلا مہینہ( اسلامی سال کا آغاز کب اور کیوں ہوا؟ ضرور پڑھیں) اپنے اندر بڑی عظیم یاد گاریں رکھتا ہے محرم کی دسویں تاریخ کا نام یوم عاشورا ہے یوم عاشورا بڑا ہی مہتم بالشان اور عظمت کا حامل دن ہے تاریخ کے عظیم واقعات اس سے جڑے ہوئے ہیں – چناں چہ مؤرخین نے لکھا ہے کہ

۔(1) یوم عاشورا ہی میں آسمانوں و زمین، قلم اور حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا
۔(2) اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی.
۔(3) اسی دن حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا
۔(4) اسی دن نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ پر لگی
۔(5)اسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام مرتبہ خلت سے سرفراز کئے گئے
۔(6)اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش ہوئی
۔(7)اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کو قید خانہ سے رہائی نصیب ہوئی اور مصر کی حکومت ملی
۔(8) اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کی کافی عرصہ کے بعد حضرت یعقوب علیہ السلام سے ملاقات ہوئی
۔(9) اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو فرعون کے ظلم سے نجات ملی
۔(10)اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام پر توریت نازل ہوئی
۔(11)اسی دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت واپس ملی
۔(12) اسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کو بیماری سے شفا نصیب ہوئی
۔(13) اسی دن حضرت یونس علیہ السلام چالیس روز کے بعد مچھلی کے پیٹ سے باہر نکالے گئے
۔(14)اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کے قوم کی توبہ قبول ہوئی
۔(15)اسی دن حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش ہوئی
۔(16)اسی دن حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا
۔(17)اسی دن دنیا میں پہلی باران رحمت نازل ہوئی
۔(18)اسی دن قریش خانہ کعبہ پر نیا غلاف ڈالتے تھے
۔(19)اسی دن حضور صلي الله عليه وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا عقد فرمایا
۔(20)اسی دن حضرت امام حسین رضي الله تعالي عنه کو میدان کربلا میں شہید کیا گیا
۔(21)اسی دن قیامت قائم ہو گی-(نزهة المجالس ج 1ص:347‚348

اس کو بھی پڑھیں : محرم کی حرمت کیوں؟

اس کتاب کو خریدنے کے لیے کلک کریں

مسئلہ !! نویں اور دسویں محرم کو مسلمان زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کریں.. روزہ رکھیں کہ سال بھر کے روزوں کا ثواب ملتا ہے اور ایک سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں… پھر روزوں وغیرہ تمام نیکیوں کا ثواب شہدائے کربلا کی نزر کریں

گرمیوں میں ان کے نام پر شربت پلائیں.. جاڑے میں چائے پلائیں ،کھچڑا،بریانی،پلاؤ وغیرہ جو ہو سکے پکا کر برادری میں باٹیں محتاجوں اور گھر والوں کو کھلائیں اس دن اپنے اہل و عیال پر کھانے میں وسعت کرنا چاہیے کیوں کہ کہ اس عمل کی برکت سے تمام سال ألله فراخی رزق کے دروازے کھول دیتا ہے۔(فتاویٰ فقیہ ملت ص:۔59)۔

مسئلہ :-ان تاریخوں میں تعزیہ داری کرنا چوک پر تعزیے کے سامنے کچھ رکھ کر نیاز فاتحہ دلانا تعزیہ کو گاؤں ،گلی ،کوچوں میں گھمانا،ماتم کرنا ،ڈھول تاشے طرح طرح کے باجے بجانا بجوانا ،کھیل تماشہ کرنا ،مصنوعی کربلا جانا،جلوس میں مرد و عورت کا باہم خلط ملط ہونا عورتوں کا مرثیے گانا ان کا تعزیہ پر مور چھل مارنا منت مانگنا

اور کسی مرد یا عورت پر بابا کی سواری آنا یہ سب باتیں خرافات و بدعات اور سخت نا جائز و حرام ہے شریعت میں ان کی کوئی اصل نہیں. اور ایسا کرنے والے سخت گناہ گار ہیں فاتحہ جائز ہے روٹی،شیرنی،شربت،چاہے مالیدہ وغیرہ جس چیز پر ہو مگر تعزیہ پر رکھ کر یا اس کے سامنے ہو جہالت ہے. ہاں تعزیہ سے جدا ہو خالص سچی نیت سے حضرات شہدائے کرام کی نیاز ہو تو وہ ضرور تبرک ہے۔(فتاویٰ فقیہ ملت 59جلد اول)۔

اس کتاب کو خریدنے کے لیے کلک کریں

مسئلہ :- شیعہ حضرات کی مجالس میں شرکت کرنا ان کے نوحہ سننا،اوربذات خود پڑھنا اور محرم میں اپنے معمول کے طور پر کالے کپڑے زیب تن کرنا شرعا جائز نہیں ہے (کنزالعمال)۔

مسئلہ :- زید ڈھول بجاتا ہے تعزیہ رکھتا ہے تعزیہ کے لئے گلی کوچوں میں گشت کرتا ہے اور تعزیہ کے چوک پر کھانا رکھ کر فاتحہ کر کے ایک امر ناجائز میں جاہلوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور سمجھانے پر بھی نہیں مانتا ہے تو وہ سخت گناہ گار مستحق عذاب نار ہے….. اس کی اقتدا میں نماز مکروہ تحریمی ہے.. اسے چاہیے کہ توبہ و اِستغفار کرے تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے عبرت حاصل کریں. (فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول 53)۔
مسئلہ :- تعزیہ داری و ڈھول ، تاشے وغیرہ سے روکنے پر لوگوں کا یہ کہنا کہ آج کل کے مولانا صاحب نیا نیا مسئلہ نکالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہابی ہو گیے ہیں.. مذکورہ باتیں کہنا سراسر ان کی جہالت علما پر الزام تراشی اور ان کی توہین ہے کہ آج کل نیے نیے مولانا لوگ اپنے اپنے گھر سے نیا نیا مسئلہ نکالتے ہیں پہلے نہیں کوئی منع کرتا تھا. وہابی ہو گیے ہیں ۔

اس لیے کہ علما کرام و مفتیان عظام ہمیشہ اسے ناجائز و بدعت کہتے رہے اور تعزیہ داری سے منع فرماتے رہےجیسا کہ پیشوایان اہل سنت حضرت محدث دہلوی اور محدث بریلوی رضی اللہ عنہم کے فتاویٰ سے واضح ہے اور عالم کی توہین کرنا یا اس کے حق کو ہلکا سمجھنا سخت گناہ اور نفاق ہے! لايستخف بحقهم الا منافق بين النفاق“ ۔

یعنی علما کے حق کو ہلکا نہ سمجھے گا مگر کھلا ہوا منافق رواه الشيخ في التوبيخ عن جابر بن عبد الله الأنصاري رضي الله عنهما (فتاوى رضويہ ج 9 نصف اول ص140) اور حضرت علامہ امام رازی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں ..من استخف بالعالم اهلك دينه :”یعنی جس نے عالم دین کو حقیر سمجھا اس نے اپنے دین کو ہلاک کردیا. (تفسیر کبیر جلداول ص383)۔

اور لوگوں کا یہ کہنا کہ ہم لوگ بابا آدم سے کرتے چلے آرہے ہیں اور کریں گے سخت برا ہے کہ یہ بولی مسلمانوں کی نہیں ہے بلکہ یہود و نصاریٰ کی بولی ہے کہ وہ بھی ایسا ہی کہتے تھے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے واذا قيل لهم تعالوا الي ما انزل الله و إلى الرسول قالوا حسبنا ما وجدنا عليه ابائنا او لو كان ابائهم لايعلمون شيئا و لا يهتدون

یعنی جب ان سے کہا جائے آؤ اس کی طرف جو الله نے اتارا اور رسول کی طرف کہیں ہمیں وہ بہت ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا اگر چہ ان کے باپ دادا کچھ نہ جانیں اور نہ راہ پر ہوں (پارہ 7،سورہ مائدہ آیت 104)۔

لہذا ان لوگوں پر لازم ہے کہ توبہ و اِستغفار کریں اور تعزیہ داری نہ کرنے نیز علما کی توہین نہ کرنے کا عہد کریں اگر وہ ایسا نہ کریں تو مسلمان ان سے دور رہیں ان کو اپنے سے دور رکھیں والله اعلم اوپر کی تفصیل سے یہ بات معلوم ہوئی کہ ماہ محرم اور یوم عاشورا بہت ہی با برکت اور مقدس مہینہ ہے ۔

لہذا تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس با عظمت مہینہ میں زیادہ سے زیادہ عبادات میں مشغول ہو کر خاص الخاص رحمت کا اپنے کو مستحق بنائیں ،مگر ہم نے اس مبارک مہینہ کو خصوصاً یوم عاشورا کو طرح طرح کی خود تراشیدہ رسومات کا مجموعہ بنا کر اس کے تقدس کو اس طرح پامال کیا کہ الايمان والحفيظ

اس ماہ میں ہم نے اپنے کو چند در چند خرافات کا پابند بنا کر بجائے ثواب حاصل کرنے کے الٹا معصیت اور گناہ میں مبتلا ہونے کا سامان کر لیا ہے ،یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ جس طرح اس ماہ میں عبادت کا ثواب زیادہ ہوتا ہے اسی طرح اس ماہ کے اندر معصیات کے وبال کے بڑھ جانے کا بھی اندیشہ ہے اس لیے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ اس محترم مہینہ میں ہر قسم کی بدعات و خرافات سے احتراز کرے

مرتب :- سہیل احمد امجدی

استاد دارالعلوم محبوبیہ اہل سنت شمع اسلام ڈھلمؤ شریف

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن