Friday, May 17, 2024
Homeاحکام شریعتقاتلین امام حسین جہنمی ہیں

قاتلین امام حسین جہنمی ہیں

از قلم: عبد الخالق راج محلی قاتلین امام حسین جہنمی ہیں

قاتلین امام حسین جہنمی ہیں

حضرت عامر بن سعد بجلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا – آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عامر ! حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ ( مشہور صحابی ہیں ) کے پاس جاؤ اور ان کو میرا سلام کہو اور خبر دو کہ جن لوگوں نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو قتل کیا ہے وہ دوزخی ہیں

پس میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی خدمت حاضر ہو کر یہ خواب سنایا تو انہوں نے فرمایا – بیشک اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سچ فرمایا 

علامہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ، امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا – حسین کا قاتل آگ کے تابوت میں ہے ، اس پر آدھے جہنمیوں کے برابر عذاب ہے ( نور الابصار ، اسعآف الراغبین )۔

علامہ امام حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ، حضرت صالح شمام رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حلب میں خواب دیکھا کہ ایک کالا کتا پیاس کے مارے زبان نکالتا ہے – میں نے ارادہ کیا کہ اس کو پانی پلاؤں تو ہاتف غیبی آواز دی خبردار ! اسے پانی نہ پلا یہ حسین کا قاتل ہے اس کی یہی سزا ہے کہ قیامت تک یونہی پیاسا رہے – ( تسوید القوس فی تلخیص مسند الفردوس )۔

یزیدی لشکر کے ایک سپاہی نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سر انور کو اپنے گھوڑے کی گردن میں لٹکایا تھا چند روز بعد لوگوں نے دیکھا کہ اس کا چہرہ سخت سیاہ ہوچکا تھا لوگوں نے اس سے پوچھا کہ تو تو بہت خوب صورت اور خوش رنگ تھا

تجھے کیا ہوا ؟ اس نے کہا جس دن سے میں نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے سر کو اپنے گھوڑے کی گردن سے باندھ کر لٹکایا اس دن سے روزانہ رات کو دو آدمی میرے پاس آتے ہیں اور میرے دونوں بازو پکڑ کر مجھے ایسی جگہ لے جاتے ہیں جہاں بہت سی آگ ہوتی ہے – اس آگ میں مجھے منہ کے بل ڈال کر پھر نکال لیتے ہیں اس وجہ سے میرا چہرہ سیاہ ہوگیا ہے جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو – راوی کہتے ہیں کہ وہ شخص نہایت بری موت مرا (الصواعق المحرقہ ، نور الابصار ، اسعآف الراغبین )۔

تم کو مژدہ نار کا اے دشمنان اے اہل بیت

الہی ! مذہب اہل سنت وجماعت کے مطابق افراط و تفریط سے پاک صحیح محبت و عقیدت اہل بیت اطہار رضی اللہ عنھم کی دولت سے مالامال فرما اور انہیں کے ساتھ ہمارا حشر فرمانا

 

حضرت علامہ عبد الخالق اشرفی راج محلی

کچھوچھہ مقدس سہ

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن