Saturday, October 19, 2024
Homeحالات حاضرہموجودہ دور میں نو جوان علماے اہل سنت کی ذمہ داریاں

موجودہ دور میں نو جوان علماے اہل سنت کی ذمہ داریاں

موجودہ دور میں نو جوان علماے اہل سنت کی ذمہ داریاں ✍️:محمد عرفان القادری رکن: تحریک فروغ اسلام دہلی شبعۂ نشر و اشاعت

موجودہ دور میں نو جوان علماے اہل سنت کی ذمہ داریاں

اللہ رب العالمین نے اولاد آدم کو اشرف المخلوقات بنا کر کے پیدا کیا جب تک یہ قوم اپنے مالک حقیقی سے رجوع کرتی رہی تب تک اس کو کامیابی ملتی گئی لیکن جب اس نے اپنے رب کے بتاۓ ہوئے راستہ پر عمل کرنا چھوڑ دیا تب سے یہ قوم ہر جگہ ذلیل و خوار نظر آتی ہے

آج پوری دنیا کو، بے حیائی نے اپنے وسیع دامن میں لے لیا ہے. کیا آخر ان برائیوں کا سد باب کب ہوگا؟ ان تمام برائیوں سے اگر بچنا ہے تو ہمارے علماے کرام کو آگے آنا پڑے گا بالخصوص نوجوان علما جو مدرسوں سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں انہیں محنت کرنے کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ یہ علما ہمارے رہبر ہیں اگر یہ آگے آ جائیں اور خلوص و للہیت کے ساتھ دین متین کی خدمت کریں تو یقین جانیے قوم کا بھلا ہو سکتا ہے

آج کے نوجوان علما جلسوں میں تقریریں تو بڑی زور و شور سے کرتے ہیں لیکن دیگر اوقات میں اپنے آپ کو علما کے رنگ میں نہیں رنگتے، صرف بڑے بڑے جلسوں میں تقریر کرنے سے قوم کا بھلا نہیں ہو گا اگر ہمارے علما کو دین کی خدمت کرنا ہے تو ہمارے نو جوان علما کو دینی، سماجی اور سیاسی ہر طرح سے آگے آنا پڑے گا

آج ہمارا سماج اتنا بگڑ چکا ہے کہ جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے. ہمیں چاہیے کہ ہم ہر جائز کام کو ترجیح دیں

ہمارے بعض علما نے صرف امامت کو ہی پیشہ بنا لیا ہے اگر امامت چلی جائے تو بہت پریشان ہو جاتے ہیں اگر آج ہمارے علما دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کو بھی ترجیح دیتے تو آج علماے اسلام کو اتنی دقتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا میں دنیاوی تعلیم کو فروغ دینے کا قائل نہیں ہوں مگر آج اگر سماج اور سوسائٹی میں رہنا ہے تو دنیاوی تعلیم کو سیکھنا لازم ہوگا

ہمیں اپنے نظریہ کو بدلنا چاہیے اور دین کی خدمت رضاے الہی کے لیے کریں ساتھ ہی ساتھ دنیاوی معاملات کے اعتبار سے قوم کی خدمت کریں جس سے ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکیں

دعا ہے اللہ ہم سب کو اپنے دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین)۔

از قلم : محمد عرفان القادری

رکن تحریک دروغ اسلام 

شعبۂ نشر و اشاعت
خطیب و امام سنی شاہی جامع مسجد امولی ضلع فتح پور یوپی
رابطہ نمبر 8874440286

اس کو بھی پڑھیں : مخلوق خدا کی خدمت اسلام کا طرۂ امتیاز ہے

ہندی کے لیے کلک کریں 

हिन्दी के लिए क्लिक करें 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن