Wednesday, November 20, 2024
Homeاحکام شریعتکیا نماز جنازہ کی وصیت معتبر ہوتی ہے

کیا نماز جنازہ کی وصیت معتبر ہوتی ہے

کیا نماز جنازہ کی وصیت معتبر ہوتی ہے؟

سوال کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام کہ
زید نے مرنے سے پہلے وصیت کی کہ میری نماز جنازہ بکر پڑھاۓ گا جبکہ محلہ کا امام خالد ھے تو یہ زید کی وصیت مانی جاۓگی یا نہی جواب عنایت فرمائیں
المستفتی محمد قمرالزماں شیش گڑھ بریلی شریف یو پی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کوئی شخص اپنے اولیاء کو یہ وصیت کرکے مرے جاۓ کہ میری نمازِ جنازہ فلاں شخص پڑھائے تو اسکی یہ وصیت باطل ہے اُس کے اولیاء پر اس وصیت کا پورا کرنا لازم نہیں ہے، کیونکہ جنازہ پڑھانا ورثاء کا حق ہے، امام محلہ کا ولی پر تقدم صرف استحبابی ہے بشرطیکہ امام محلہ ولی پر فوقیت و فضیلت رکھتا ورنہ ولی ہی کو تقدم حاصل
ہاں اگر اولیائے میت اُس فلاں شخص سے نماز پڑھوانا چاہیں جس کے لۓ وصیت کی ہے ، تو اس میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔

فقیہ ھند ملا نظام و جماعة علما ٕ الھند الاعلام تحریر فرماتے ہیں
وفي الكبرى الميت إذا أوصى بأن يصلي عليه فلان فالوصية باطلة وعليه الفتوى، كذا في المضمرات.

( الفتاوی الھندیہ کتاب الصلوة الباب الحادی و العشرون فی الجناٸز الفصل الرابع فی حمل الجنازة المجلد الاول ، الصفحة : 163، مطبوعہ : دار اللکتاب دیوبند)
صدر الشریعہ مولانا امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں
میِّت نے وصیّت کی تھی کہ میری نَماز فُلاں پڑھائے یا مجھے فُلاں شخص غسل دے تو یہ وصیّت باطِل ہے یعنی اِس وصیّت سے (مرنے والے کے) ولی (یعنی سرپرست) کا حق جاتا نہ رہے گا، ہاں ولی کو اختیار ہے کہ خود نہ پڑھائے اُس سے پڑھوا دے
(بہارِ شریعت المجلد الاول الصفحة 837 مطبوعہ مکتبة المدینہ دھلی )

الحاصل اگر کوئی شخص کسی کے بارے میں وصیت کرے کہ بعد وفات وہ اس کی نماز جنازہ پڑھائے تو شرعی لحاظ سے ایسی وصیت کی تعمیل لازم نہیں
لیکن میت کے ورثا ٕ کو چاہیۓ کہ
اگر کسی آل رسول شیخ کامل متّقی بُزُرگ یا متدین عالِم کے بارے میں وصیّت کی ہو تو اِس پر عمل کریں
واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی حبیبہ الف الف مرة و الہ و ازواجہ و اھلبتہ و بارک وسلم
کتبــــــــــــــبہ
احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان

مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی
غفرلہ اللہ القوی

خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ

مٶرخہ 2 جنوری 2021
الجواب صحیح والمجیب نجیح
مفتی خبیب القادری مدناپوری
بانی۔ غریب نواز اکیڈمی مدناپور شیش گڑھ بہیڑی بریلی شریف یوپی بھارت
خادم التدریس الجامعۃ الاسلامیہ اہلسنت فیض النبی غریب نواز میاں بازار صفی پور شریف ضلع اناؤ یوپی بھارت

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن