Wednesday, November 20, 2024
Homeحالات حاضرہحضرت صدیق اکبر کی شان میں حضرت حسان کی مدح سرائی

حضرت صدیق اکبر کی شان میں حضرت حسان کی مدح سرائی

محمد شاہد رضا مصباحی حضرت صدیق اکبر کی شان میں حضرت حسان کی مدح سرائی

حضرت صدیق اکبر کی شان میں حضرت حسان کی مدح سرائی

حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ سے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

کیا تم نے ابو بکر کے بارے میں کچھ کہا ہے؟

انھوں نے عرض کی:”جی،ہاں اور پھر نیچے درج اشعار حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنائے۔

روایت میں ہے یہ اشعار سن کر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوئے (اور ایک روایت کے مطابق “حتى بدت نواجذہ”خوشی میں دندان مبارک ظاہر ہو گئے) اور فرمایا

أحسنت یا حسان
(“اے حسان! تم نے خوب کہا۔)

اور ایک دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں

صدقت یا حسان۔ھو کما قلت

تم نے سچ کہا ہے۔ اے حسان! صدیق ایسے ہی ہیں،جیسے تم نے کہا
(الاستیعاب،ج 1، ص 294)

اشعار مع ترجمہ نذر قارئین ہیں

إِذَاتَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخِي ثِقَةٍ
فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا
جب تجھے سچے دوست کا غم یاد آئے ، تو اپنے بھائی ابو بکر کو ان کے کارناموں سے یادکر

خَيْرُ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلُهَا
بَعْدَ النَّبِيِّ وَأَوْفَاهَا بِمَا حَمَلَا
جوحضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے بعد ساری مخلوق سے بہتر، سب سے زیادہ تقوی اورعدل والے ، اورسب سے زیادہ عہد کو پورا کرنے والے ہیں

الثَّانِي التَّالِي الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسَلَا
جو غار میں حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ثانی تھے ،جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تبعیت میں رہے، جب کہ موجودگی محمود ، اورلوگوں میں سب سے پہلے جنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی۔

وثَانِيَ اثنَینِ فی الغَارِالمُنیفِ وقدْ
طافَ العدُوُّ بہ إِذْصعَدَ الجَبَلا

غار شریف میں وہ دو کےدوسرے تھے ۔بے شک ان کے گرد دشمن نےچکر بھی لگایا، جب وہ دشمن پہاڑ پر چڑھا

وکَانَ حبُّ رسُولِ اللّہِ قدْعلِمُوا
خَیرَ البَرِیَّۃِ لمْ یَعْدِلْ بہٖ رَجُلاَ

وہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے دوست اور محبوب تھے۔ یہ لوگوں کو معلوم ہے ، وہ مخلوق میں سب سے اچھے، جن کے برابر حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے کسی کو نہ رکھا

اور ایک روایت میں دوسرے مصرع کی جگہ یہ ہے

مِنَ الخَلائِقِ لَمْ يَعْدِلْ بهٖ بَدَلَا

مخلوق سے کسی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا بدل نہ قرار دیا

اشعار کے ترجمے حضرت مولانا حنیف خاں رضوی مدظلہ العالی کے ہیں

۔✍️ محمد شاہد رضا مصباحی

ہزاری باغ،مرکزی دار القراءت ، جمشید پور 

اس کو بھیی پڑھیں

افضلیت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ قرآن کریم کی روشنی میں

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن