محمد مکی القادری (گورکھ پوری) رمضان المبارک کے پانچ خصوصی کرم
رمضان المبارک کے پانچ خصوصی کرم
حضرت سَیِّدُناجا بربن عبداللّٰہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رحمت عالمیان، سلطانِ دوجہان ، شہنشاہِ کون و مکان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ ذِی شان ہے
میری اُمت کو ماہِ رَمضان میں پانچ چیز یں ایسی عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہ ملیں
۔{۱} جب رَمَضانُ الْمبارَک کی پہلی رات ہوتی ہے تو اللہ عَزّوَجَلَّ ان کی طرف رَحمت کی نظر فرماتا ہے اور جس کی طرف اللہ عَزّوَجَلَّ نظر رَحمت فرماے اُسے کبھی بھی عذاب نہ دے گا ۔
۔{۲} شام کے وَقت ان کے منہ کی بو (جوبھوک کی وجہ سے ہوتی ہے) اللہ تَعَالٰی کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی بہتر ہے
۔{۳} فرشتے ہر رات اور دن ا ن کے لیے مغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں
۔{۴} اللہ تَعَالٰی جنت کو حکم فرماتاہے: ’’ میرے (نیک ) بندوں کے لیے مُزَیَّن(مُ۔زَ۔یَّن۔یعنی آراستہ) ہو جا عن قریب وہ دنیا کی مَشَقَّت سے میرے گھر اور کرم میں راحت پائیں گے ‘‘ ۔
۔{۵} جب ماہِ رَمضان کی آخری رات آتی ہے تو اللہ عَزّوَجَلَّ سب کی مغفرت فرما دیتا ہے ۔ قوم میں سے ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! کیا وہ لَیلَۃُ الَقَدْر ہے؟۔
ارشاد فرمایا: ’’ نہیں ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ مزدور جب اپنے کاموں سے فارِغ ہوجا تے ہیں تو اُنہیں اُجرت دی جا تی ہے۔ ‘‘ (شُعَبُ الایمان ج۳ص۳۰۳حدیث۳۶۰۳)
تحریر: محمد مکی القادری (گورکھ پوری)
پرنسپل دارالعلوم اہل سنت نورالاسلام بلرام پور یو،پی
ان مضامین کو بھی پڑھیں
تین مقدس راتیں قرآن وحدیث کی روشنی میں
شور ہے اوج فلک پر آمد رمضان المبارک کا
برکتوں و فضیلتوں کا مہینہ رمضان المبارک
اللہ تعالیٰ کی انسان پر رمضان کے بہانے انعامات کی بارش
تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ
تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے
हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع