از : محمد صابرالقادری فیضی جامعی دنیا ایک مخلص اور باوقار قائد و رہ نما سے محروم ہوگئی
دنیا ایک مخلص اور باوقار قائد و رہ نما سے محروم ہوگئی
شیردکن نازدکن ضیاۓدکن شہبازدکن خلیفہ حضورمفتٸ اعظم ہندمفکراسلام خطیب زہرانگار عظیم اسلامک اسکالر پیر طریقت رہبرراہ شریعت حضرت علامہ قاری مفتی محمد مجیب علی قادری رضوی علیہ الرحمہ کےسانحہ ارتحال کی خبرجیسےہی شوشل میڈیا پررقص کرتی ہوٸی موصول ہوٸی دل و دماغ یقین کرنےسےانکارکردیا
چوں کہ کچھ ہی دنوں قبل حضرت کےتعلق سےایسی ہی خبرموصول ہوئی تھی جوجھوٹ پرمبنی تھی میں نےتحقیق کیا تومعلوم ہواکہ اس بارکی خبرصحیح ودرست ہےزبان سے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَ کے کلمات اداہوے۔
اورپروردگارکےاس فیصلہ پہ ذہن ودماغ نےکہاکہ موت برحق ہےہر انسان کواس کامزہ چکھناہے۔
حضرت مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ منکسرالمزاج، زہدوتقوی، علم وفضل، خلوص وللہیت اور مسلک رضاکےداعی وعلمبردارتھےپوری زندگی اعلی حضرت امام احمدرضاخاں فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ کےمسلک کی ترویج واشاعت میں صرف کردی
تبلیغی تدریسی اورفکر رضا کوجہان سنیت میں أخری سانس تک پیش کیا۔ پونےمہاراشٹرکےتبلیغی دورے پرأپ سےملاقات کا شرف حاصل ہوا سبھوں سےخوش مزاجی سےمصافحہ فرماتےتھے،میں حضرت کی خطابت اورخوش الحانی کا پہلی مرتبہ میں ہی معترف ہوگیاتھا
دعا ہےکہ رب قدیرانکےدینی ملی تبلیغی،تدریسی خدمات کےصدقےبےحساب مغفرت فرماۓاوران کے پسماندگان خاص طورسےمولانااویس رضاقادری کوان کاسچاجانشین بناۓاورصبرکی توفیق مرحمت فرماۓ(أمین)بجاہ النبی الامینﷺ
شریک غم
محمد صابرالقادری فیضی جامعی ایم اےکمہراروی
9934981067
صدر رضالائبریری کمہرار، شیوہر بہار
ان مضامین کو بھی پڑھیں
ساری عیدوں سے افضل عید میلاد النبی ﷺ
اسلام زندہ کر گیا سجدہ حسین کا
آہ! نیم معذور پیکر عشق و عزیمت
اللہ رے یہ جرات سلمان ازہری کی