از قلم : عقیل احمد فیضی تریپورہ کی جیل سے عثمانی صاحب کا پیغام قوم کے نام
تریپورہ کی جیل سے عثمانی صاحب کا پیغام قوم کے نام
آپ سب جانتے ہیں کہ ہندوستان میں جب سے بی جے پی حکومت زیر اقتدار آئی تب سے ہی مسلمانوں پر ظلم وتشدد کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں اور جو ظلم و تشدد شدت پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے ہو رہا ہے ان کو حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ بے فکر ہو کر ان ساری وارداتوں کو انجام دیتے ہیں
کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ہم اصل میں حکومت ہی کا کام کر رہے ہیں اور ہوتا بھی یہی ہے کہ ظلم کرنے والوں پر کاروائی کے بجائے مظلوموں پر ہی کاروائی کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ظلم پر کوئی آواز بلند کرنے سے قبل آواز اٹھانے والوں کے انجام کو دیکھ لے اور اس سے باز رہے ۔
ہندو شدت پسند تنظیمیں کبھی اللہ و رسول کی بارگاہ میں گستاخیاں کرکے مسلمانوں پرظلم کرتے ہیں تو کبھی جئے شری رام کے نعرے کے نام پر ماب لنچنگ کرتے ہیں کبھی مسلم علاقوں میں جلوس نکال کر وہاں کے مسلمانوں پر دہشت بٹھاتے ہیں تو کبھی مسلم بچیوں کی عصمتوں سے کھیلتے ہیں۔
لہذا عثمانی صاحب کا کہنا ہے اب وقت صرف باتیں کرنےکا نہیں، علاماتی احتجاج کرنے کا نہیں، نہ ہی صرف بیانات جاری کرنے سے ان مسائل کا حل ممکن ہے بلکہ اب میدان عمل میں آ کر اتحاد کے ساتھ تمام سنی تنظیموں اور اداروں کے سربراہان اور خانقاہوں کے سجادگان ایک ساتھ آواز بلند کریں۔
آج اگر ایک عثمانی جیل میں ہے تو اس کو باہر لانے کی فکر نہ کی جائے بلکہ لاکھوں بے گناہوں کو قمر عثمانی کی طرح جیل میں ڈالے جانے سے بچایا جائے اور امت کے بکھرے ہوئے شیرازے کو یکجا کر کے باعزت زندگی جینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئے تیار کیا جائے اور وقت کے فرعونوں کو یہ پیغام دے دیا جائے کہ
باطل سے ڈرنے والے اے آسماں نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
اگر ہم نے نبی کریم ﷺ اور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں گستاخیاں اور مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر آواز بلند نہیں کی تو ہم اپنے آقا و مولیٰ کی بارگاہ میں کیا عذر پیش کریں گے۔
اور ہم ان بچیوں کی سسکیوں اور آہوں سے کیسے خود کے گھروں کو بچائیں گے، کیسے ہم ان ماؤں کو منہ دکھائیں گے جنکے بیٹوں کو صرف نام مسلم پر ہمیشہ کی نیند سلا دیا گیا، مساجد و قرآن کی پامالیوں پر ہماری خاموشیوں کا بارگاہ خداوندی میں کیا جواز ہوگا؟
لہذا ہم تحریک فروغ اسلام کی جانب سے ہندوستان کی تمام تنظیموں تحریکوں اور قائدین سے مخلصانہ گذارش کرتے ہیں کہ آپ سب سر جوڑ کر بیٹھیں اور امت کے لئے آواز اٹھائیں ورنہ ہم آنے والی نسلوں کو غلامی ورثہ میں دے جائیں گے۔
للہ اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں اور سنجیدہ اقدامات کریں۔
از قلم
عقیل احمد فیضی
9473962637