خوشبوئے مصطفی ﷺ آقائے نامدار حبیب پروردگار ﷺ کا جسم اطہر مشک وعنبر سے زیادہ خوشبو والا ہی نہیں تھا بلکہ جو چیز بھی آپ کے جسم اقدس سے منسلک ہوگئ وہ بھی خوشبو والا و خوشبو دینے والا ہوگیا ۔اس خوشبوئےمصطفیﷺکے بارے تاجدار اہل سنت حضور مفتی اعظم ھند فرماتے ہیں ہر پھول میں بو تیری ہر شمع میں ضو تیری =بلبل ہے تیرا بلبل پروانہ ہے پروانہ ۔اور استاذ زمن علامہ حسن رضا خاں قادری علیہ الرحمہ کیا خوب لکھتے ہیں واہ اے عطرِ خدا ساز مہکتا تیرا =خوبرو ملتے ہیں کپڑوں میں پسینہ تیرا۔خوشبوئے مصطفی ﷺ کا یہ
قسط چہارم
مدینہ منورہ کی خوشبو دار ہوا
- حضور اقدسﷺجب مکہ مکرمہ سے ہجرت کے بعد مدینہ منورہ کواپنا مسکن بنایا تو آپ کی برکت سے مدینہ طیبہ خوشبووں سے مہک اٹھا اور مکہ مکرمہ یوں گویا ہوا ۔یا رسول ﷺہجر کی شب آپ کی جدائ سے جو ہوا سو ہوا لیکن اب تک آپ کی خوشبو میرے کھوئے ہوئے یادوں میں خوابوں کی طرح ہے ۔
اس لئے عشاقان نبی ﷺ آج بھی مدینہ منورہ پہنچتے ہیں تو انھیں مدینہ طیبہ کے در و دیوار و ہواؤں سے بھینی بھینی نبئ کونین ﷺ کے پسینے کی خوشبو آرہی ہے جس سے ان کی روحِ ایمان سر سبز و شاداب ہوتے ہیں ۔ ان کے ایمان وعقیدے میں نئ تازگی آتی ہے
اسی لئے ابو عبداللہ عطار مدینہ طیبہ کی خوشبو دار ہواؤں کو محسوس کرتے ہیں اور اپنے ایمان میں حرارت پاتے ہیں تو بے ساختہ پکار اٹھتے ہیں ۔
بطیب رسول اللہ طاب نسیمھا
فما المشک والکافور المندل الرطب
خوشبوئے مصطفی ﷺ سے مدینہ منورہ کی مٹی خوشبو دار
مدینے کی مٹی میں شفاء ہے اس پر آئیندہ کچھ تحریر کروں گا ۔ابھی مدینہ طیبہ کے خاک پاک کی خوشبو کا ذکر کر تے ہیں ۔اللہ تعالی کے حبیب ﷺ کے برکت سے مدینہ طیبہ کی مٹی نے وہ کمال حاصل کیا جو دنیا کی کسی مٹی کو وہ بزرگی نہیں مل سکی۔
حضرت شبلی کا قول
حضرت شبلی ۔ مدینہ منورہ کی مٹی سے جب بوئے مصطفی ﷺکو پاتے ہیں تو فرماتے ہیں کہ ۔ مدینہ طیبہ کی مٹی میں ایک خاص قسم کی خوشبو یے جو مشک وعنبر میں بالکل ہی نہیں ہے ۔ اور فرماتے ہیں کہ مدینہ طیبہ کی مٹی میں ایسی خوشبو کا ہونا عجائب وغرائب میں سے ہے ۔
دراں زمیں کہ نسیمے در زد ز طرہ دوست ۔
چہ جائے دم زدن نافہائے تاتاریست
مزید خوشبوئے مصطفی ﷺ پڑھیں