Wednesday, November 20, 2024
Homeاحکام شریعتکیا گھروں میں عید کی نماز پڑھی جاسکتی ہے

کیا گھروں میں عید کی نماز پڑھی جاسکتی ہے

گھر میں نماز عید نہیں ہوسکتی، نمازِ چاشت ادا کریں کیا گھروں میں عید کی نماز پڑھی جاسکتی ہے

کیا گھروں میں عید کی نماز پڑھی جاسکتی ہے

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین مسئلہ ذیل میں کہ ایک فرنگی محلی مولانا نے اعلان کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید گاہ میں نمازِ عید ادا نہیں کی جاسکتی اس لیے اگر کسی کے گھر میں چار مرد ہوں تو ان میں سے ایک امام بن جائے بقیہ تین مقتدی اور گھر ہی میں عید کی نماز ادا کرلیں ـ 

کیا از روئے شرع کیا گھروں میں عید کی نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ بینوا توجروا 

المستفتی: س ا قادری دہرادون

الجــــــــواب بعــــــــــــون الملک الوھــــــاب: ۔

نمازِ عیدین کے ادا لیے وہی شرطیں ہیں جو جمعہ کے لیے ہیں ـ 

جمعہ کے ادا کے لیے درج ذیل شرطیں ہیں

(۱) مصر یا فنائے مصر (۲)سلطان اسلام یا اس کا ماذون، موجودہ زمانے میں اعلمِ علمائے بلد (۳) وقت ظہر (۴)خطبہ (۵) جماعت یعنی امام کے علاوہ کم سے کم تین فرد (۶) اذنِ عام ــ

            گھروں میں شرط نمبر(۲) اور شرط نمبر (۶) موجود نہیں ہے اس لیے گھروں میں نمازِ عید و جمعہ ادا نہیں کی جاسکتی ــــ

در مختار میں ہے: تجب صلاتھما فی الاصح علی من تجب علیہ الجمعۃ بشرائطھا المتقدمۃ سوی الخطب(در مختار ج ۳ ص ۴۵)۔۔

یعنی مذہب صحیح کے مطابق عیدین کی نماز انہیں پر واجب ہے جن پر مذکورہ شرطوں کے ساتھ جمعہ واجب ہے، عیدین میں خطبہ شرط نہیں ہے ـــ

کنز الدقائق میں ہے:   تجب صلاۃ العید علی من تجب علیہ الجمعۃ بشرائطہا سوی الخطبۃ

ھدایہ میں ہے:  وتجب صلاۃ العید علی کل من تجب علیہ صلاۃ الجمعۃ

تحفۃ الفقہاء میں ہے:  تجب صلاۃ العید علی من یجب علیہ الجمعۃ

فتاوی عالمگیری میں ہے : تجب صلاۃ العید علی کل من تجب علیہ صلاۃ الجمعۃ

بدائع الصنائع میں ہے: تجب صلاۃ العید علی من تجب علیہ صلاۃ الجمعۃ

حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ اپنی مایہ ناز تصنیف بہار شریعت میں فرماتے ہیں عید کی ادا کی وہی شرطیں ہیں جو جمعہ کے لیے ہیں صرف اتنا فرق ہے کہ جمعہ میں خطبہ شرط ہے اور عیدین میں سنت ـ  (بہار شریعت حصہ چہارم ص ۷۷۹)۔

      وہ افراد جن پر جمعہ اور عیدین کی نماز واجب نہیں ہے جیسے (۱) معذور یعنی ناباینا یا مریض جو مسجد تک نہ جاسکتا ہو (۲)مسافر(۳) رق یعنی غلام (۴) مسجون یعنی وہ لوگ جو قید خانہ میں بند ہیں (۵) وہ افراد جن کی نمازِ جمعہ کسی وجہ سے فوت گئی ہو ـــ

جو افراد مسافر یا مریض نہیں ہیں(اور غلام نہ ہونا تو ظاہر ہے ) لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو لوگ حاضری عید گاہ یا مسجد سے قاصر ہیں وہ معذور کے حکم میں ہیں ایسے لوگوں سے نمازِ عید شرعاً ساقط ہے ـــ 

ایسے لوگوں کے لیے بہتر یہ ہے وہ اپنے گھروں میں نمازِ عید ہوجانے کے بعد چار رکعت نمازِ چاشت ادا کریں ،گھروں میں عید کی نماز ادا نہیں کرسکتے جیساکہ تفصیل سے ذکر ہوا ـــ صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: نمازِ عید سے قبل نفل نماز مکروہ ہے، عیدگاہ میں ہو یا گھر میں اس پر عید کی نماز واجب ہو یا نہیں 

جس شخص کی عید کی نماز چھوٹ گئی ہو اس کے متعلق صدر الشریعہ علیہ الرحمہ رقم طراز ہیں 

اگر دوسری جگہ مل جائے پڑھ لے ورنہ نہیں پڑھ سکتا، ہاں بہتر یہ ہے کہ یہ شخص چار رکعت چاشت کی نماز پڑھے ( بہار شریعت حصہ چہارم)۔

  احادیث طیبہ میں نمازِ چاشت کی کثرت کے ساتھ فضیلتیں وارد ہیں ـ

چنانچہ ترمذی شریف میں ہے:  عن ابی الدرداء او ابی ذر عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن اللہ عزوجل انہ قال: ابن آدم ارکع لی من النھار اربع رکعات اکفک آخرہ(ترمذی شریف ج ۲ ص ۱۹)۔

یعنی حضرتِ ابودرداء یا ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :اللہ عزوجل فرماتا ہے ” اے ابن آدم! شروع دن میں میرے لیے چاررکعتیں پڑھ لے آخر دن تک میں تیری کفایت فرماؤں گا ـــ

فرنگی محلی صاحب کا یہ کہنا کہ گھر پر نمازِ عید ادا کریں صریح حکمِ شرع سے عدولی ہے ، موصوف کو چاہیے کہ وہ اپنے دعوی کو دلیل سے مبرہن کریں ـــــــ

واللـــــــہ اعـــــــــــلم وعـــــــــــلمہ اتم 

 مفتی احتشام الحق رضوی مصباحی

دارالعلوم مخدومیہ ردولی شریف اجودھیا فیض آباد

رفع یدین کرنا کیسا ہے     اس کو جوجاننے کےلیے  کلک کریں

Flipkart   Amazon

 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن