Sunday, September 8, 2024
Homeحالات حاضرہہمارے معاشرے کے بگاڑنے میں ہمارا اہم کردار

ہمارے معاشرے کے بگاڑنے میں ہمارا اہم کردار

از قلم : مفتی خبیب القادری مدنا پوری ہمارے معاشرے کے بگاڑنے میں ہمارا اہم کردار

ہمارے معاشرے کے بگاڑنے میں ہمارا اہم کردار

    آج ہمارے معاشرے میں طرح طرح کی برائیاں جنم لے رہی ہیں جن کے ذمہ دار ہم خود بھی ہیں ہمارے یہاں اولاد پیدا ہوتی خوشیاں منائی جاتی ہیں اور منانی بھی چاہیے

مگر جب یہ اولاد کچھ بڑی ہو جائے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کو آداب و تربیت سکھائیں

 اسلامی تعلیم سے  آراستہ کرایٔںں برائیوں سے گریز کرنے کی نصیحتیں کریں گناہوں کا ڈر ان کے اندر پیدا کرائیں توبہ واستغفارکرنے کی عادت ڈلواںٔیں اعمال صالحہ کرنے کی طرف ان کو مائل کرائیں

مگر اس کے برعکس ہم نے اپنے معاشرے کو خود ہی خراب کر لیا ہے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بڑے بڑے موبائیل دے کر  جوعمر تہذیب؛ اخلاق؛ بھائی چارگی ؛قال اللہ قال رسول حاصل کرنے کی ہےوہ موبائل میں صرف ہو رہی ہے

اب آپ ہی بتائیے  وہ سادہ لوح چھوٹا بچہ جو بہت سی خرابیوں کو جانتا بھی نہیں تھا  اب موبائل کے ذریعے وہ سیکھ گیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟

سوشل میڈیا پر بہت اچھی سے اچھی اور  خراب سے خراب اشیا ہمہ وقت موجود ہیں اور بچہ چھوٹا ہے اورشیطان موقع تلاش کر رہا  ہے آ پ ہی  بتائیے اس بچہ کے دل میں شیطان کیا نعت و تقریر کے وسوسے ڈالے گا یا

गेम ;कार्टून ;गाने ;फिल्में ;गंदे) ( जोक

گیم ؛کارٹون؛ گانے؛ فلمیں؛ گندے چٹکلے وغیرہ؟شیطان تو اپنا پورا کام کرے گا

یاالخصوص ایک برائی یہ ہے کہ بچے کو ان لمیٹڈ ریچارج کرا کر دیا جاتا ہے اب ریچارج ہو گیا باپ  نے سوچ لیا کہ میں بری الذمہ ہو گیا اب وہی بچہ باپ کے کرائے ہوئے ریچارج  سے کتنی غلطیاں کرے گا؟

اس کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا؟ جب وہی بچہ بڑا ہوجاتا ہے تو ماں باپ کو تکلیفیں اٹھانی پڑتی  ہیں

مثلا کوئی تو ماں باپ کو گھر سے نکال دیتا ہے کوئی دروازے پر لا کر چھوڑ دیتا ہے کہ اب آپ کا ٹھکانہ دروازے پر ہی ہے ماں باپ ماں باپ کو کتنی تکلیفیں  اٹھانی پڑتی ہیں  اس کا اندازہ وہی کر سکتا ہے جس کے ساتھ یہ گزرا ہو

وہی لڑکا لمبے لمبے ناخن ؛  لمبے لمبے بال رکھتا ہے؛ کان میں بندا یا دریا پہنتا ہے  جسم پر ٹیٹو بنواتا ہے اور اگر وہ لڑکیاں ہوتی ہیں تو  چست اور باریک کپڑے پہنتی ہیں

چھوٹے چھوٹے کپڑے؛ بڑے بڑے گلوں کے کپڑے اور  آدھی آستین کے کپڑے پینتی ہیں اور اپنے آپ کو بڑی قابل اور عقل مند سمجھتی ہیں

  اوربال چھوٹے چھوٹے رکھتی ہیں  جو بال عورت کی زینت ہیں ان کو چھوٹا مردوں کی طرح کرا لیتی ہیں بعض  جگہ تو  پلکوں اور بھوؤں کے بالوں کوبھی کٹوا دیتی ہیں

حالاں کہ ایسے مرد و زن پر حدیث پاک میں لعنت آئی ہے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ایسے مرد و زن پر لعنت ہے جو ایک دوسرے کی وضع قطع استعمال کرے”۔

دوسرے مقام پر فرمایا “جو جس قوم کی مشابہت کرے گا اس کا حشر اسی کے ساتھ ہوگا” ذکر کردہ یہ تمام چیزیں یہودونصاریٰ کی ایجاد کردہ  اور اعمال کو رائیگاں کردہ ہیں  ہمیں اس سے گریز کرنا لازم وضروری ہے

کاش اگر ہم نے بچوں کو نماز؛ روزہ؛ حج؛ زکوٰۃ کی تعلیم دی ہوتی ؟ اخلاق حسنہ کا پیغام دیا ہوتا تعلیم و تربیت سکھائیں ہوتی ہے تو آج ہمارا  بچہ مسجد کا  نمازی بھی ہوتا رمضان شریف کے روزے بھی رکھتا اور دوسروں کو نصیحتیں بھی کرتا۔

مگر افسوس آج ہمارے معاشرے میں ایک برائی اور بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے وہ یہ کہ اگر کوئی مرد یا کسی کا بچہ کوئی غلط کام کرے  تو دوسرا اس کو نصیحت نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ اپنے کو سدھار لو دوسرے سے کیا مطلب ؟

حالاں کہ اللہ تعالی نے ہمیں اور آپ کو امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پیدا کیا “جس کا مطلب  ہے لوگوں کو اچھائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا” یہ امت محمدیہ کے لیے اللہ کی طرف سے حکم ہے

اگر باپ نماز پڑھتا ہے تو اولاد سے نہیں کہتا باپ روزہ رکھتا ہے تو اولاد سے نہیں کہتا اگر باپ ہی اولاد کو نصیحت نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ ہم امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ہماری ذمہ داریاں بھی ہیں

لہذا اپنی اولاد کو سوشل میڈیا  کے غلط استعمال سے دور رکھو خود بھی محفوظ رہو اور اپنی  اولادکو بھی محفوظ رکھو ورنہ خود کیے کا علاج کہاں ہوتا ہے؟

از قلم ( مفتی)  خبیب القادری مدناپوری

بریلی شریف یوپی بھارت

 موبائیل نمبر7247863786

مفتی صاحب کے دوسرے مضامین پڑھنے کے لیے کلک کریں

اس مضمون کو بھی پڑھیں: آو اپنی اصلاح کریں 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن