Friday, November 22, 2024
Homeحالات حاضرہآو اپنی اصلاح کریں قسط پنجم

آو اپنی اصلاح کریں قسط پنجم

از قلم: طارق انور مصباحی مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما آو اپنی اصلاح کریں قسط پنجم

آو اپنی اصلاح کریں قسط پنجم

علم اور ہنر دوچیزیں ہیں۔ نظم ونثرمیں دونوں کا ایک ساتھ استعمال ہونے سے ایسا لگتا ہے کہ دونوں ایک ہی چیز ہے،حالاں کہ ایسا نہیں۔علم انسانیت کی شخصیت کی تعمیر کرتا ہے اور ہنر اس کی معاشی زندگی کو سہارا دیتا ہے۔

غلط تصورات اوراحساس مرعوبیت

بہت سے نوجوان جوکسی پیشہ اور روزگار سے وابستہ رہتے ہیں،جب وہ دعوت اسلامی،یاکسی دعوتی و تبلیغی تحریک سے منسلک ہوجاتے ہیں تووہ اپنا لباس اور حلیہ بدل لیتے ہیں۔ وہ اپنے چہروں پر داڑھی بھی سجا لیتے ہیں اور اسلامی لباس بھی زیب تن کرلیتے ہیں۔گرچہ ان میں سے بعض لوگ اپنی ڈیوٹی کے وقت مروجہ لباس ہی پہنتے ہوں۔

بہت سے مسلم تاجر،ڈاکٹر،انجئیر،پروفیسر اوردیگر شعبہ جات کے وابستگان اسلامی وضع قطع میں رہتے ہیں۔

فارغین مدارس جب دیگر میدانوں کا رخ کرتے ہیں تو ان میں سے بعض حضرات عالمانہ وضع قطع سے دست بردار ہو جاتے ہیں۔ یہ احساس مرعوبیت ہے جو ان کو اس منزل تک لے جاتا ہے۔وہ خود کواحساس کمتری میں مبتلا کرلیتے ہیں۔ ان کی صالح تربیت اور ذہن سازی کی ضرورت ہے۔

اگرفارغین مدارس دیگر شعبہ ہائے حیات میں بھی خود کو مذہبی قائد ورہنما سمجھیں تو نہ وہ قائدانہ شعار کو ترک کریں گے،نہ ہی ان کے احباب ومتعلقین ان کی عزت وتکریم میں کچھ کمی کرسکتے ہیں۔

وہ یونیورسٹی وکالج یا کسی پیشہ ورانہ شعبہ میں جاتے ہیں تو خود کو اپنے احباب کے مساوی ومماثل بنانے کا تصور ان کے ذہن میں گردش کرنے لگتا ہے،پھر وہ اپنی وضع قطع سے دور ہونے لگتے ہیں،حالاں کہ ان کوسوچنا چاہئے کہ ہم اپنے دینی علم وفضل کے سبب اپنے شعبہ کے دیگر افراد سے ممتاز ہیں،اور ہمیں اپنی امتیازی شان اور اپنے تشخص کے ساتھ رہنا چاہئے،تاکہ دیگر احباب ہم سے دینی رہنمائی کے لیے رابطہ کریں اور ہم سے دینی استفادہ کریں۔

ہم نے فارغین مدارس کو مختلف روزگار سے منسلک ہونے کا مشورہ اس لیے دیا ہے کہ وہ ان شعبہ جات کے وابستگان کے ایمان وعمل کا تحفظ بھی کریں اور خوش حالی کی زندگی بھی بسر کرسکیں۔

جب وہ اپنے روزگار کے منسلکین کی مذہبی قیادت ورہنمائی کا فریضہ بھی اپنے سر لے لیں گے اور اپنے دل میں اس کا پختہ عزم کرلیں گے توان شاء اللہ تعالیٰ وہ اپنے لیے اسلامی وضع قطع کو ترجیح دیں گے اور ان کی علمی قوت وصلاحیت بھی فنا نہیں ہوسکے گی،کیوں کہ اپنے وابستگان ومتعلقین کی شرعی رہنمائی کے لیے ان فارغین کو دینی علوم سے وابستگی رکھنی ہوگی۔

عام مسلمین منطق وفلسفہ،نحو وصرف اور عربی زبان و ادب کے مسائل دریافت نہیں کرتے،لیکن قرآن، حدیث،تفسیر،اعتقادی مسائل، فقہی مسائل وفتاویٰ، سیرت وسوانح، تاریخ اسلام وغیرہ سے متعلق سوال ضرور کرتے ہیں۔ دراصل یہی سب دینی علوم ہیں کہ جن سے آپ کا ربط وتعلق یقینا قائم رہے گا۔

بالفرض اگر آپ کے پاس اتنی فرصت نہ ہوکہ تمام سوالوں کے جواب تلاش کرسکیں تو کسی معتبر عالم دین کو مقرر فرما لیں۔ وائس ریکارڈ کے ذریعہ اپنے سوالات انہیں بھیج دیں اور وہ آپ کو تحریری یا تقریری جواب بھیج دیں اور آپ اپنے وابستگان ومتعلقین کو جوابات سے مطلع فرما دیں۔

اس طرح آپ کے علم میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا اور قوم کے درپیش مسائل کا حل بھی ہوتا رہے گا۔

جس عالم دین کو آپ نے دینی خدمت کے واسطے مقرر کیا ہے،ان کے لیے کچھ ماہانہ وظیفہ متعین کردیں اور اپنے وابستگان میں سے کسی فرد کو ذمہ داری دے دیں کہ وہ ہر ممبر سے ماہانہ ایک متعینہ رقم حاصل کرلے۔

اس طر ح جس شعبہ میں آپ رہیں گے، وہاں آپ میر محفل اور شمع انجمن رہیں گے۔آپ مسلمانوں کی ایک جماعت کے رہبرورہنما ہوں گے۔ وہ ایک تحریک کی شکل ہوگی،اور آپ قائدتحریک ہوں گے اور دیگر وابستگان اس تحریک کے ارکان وممبران ہوں گے۔آپ اسے ایک تحریک کی شکل بھی دے سکتے ہیں۔

مذکورہ بالاطریق کاراختیارکرنے پران شاء اللہ تعالیٰ آپ دینیات سے منسلک بھی رہیں گے،اپ کے علم ودانش میں اضافہ بھی ہوتا رہے گا,آپ کی زندگی بھی خوش حال ہوگی,اور آپ کسی عالم دین کی بھلائی کا سبب بھی بن سکیں گے۔

اگر کوشش کریں تو اپنے وابستگان کے ذریعہ مزید دینی خدمات بھی انجام دے سکتے ہیں:واللہ الہادی وہو الموفق

تحریر: طارق انور مصباحی

اعزازی ایڈیٹر : افکار رضا 

www.afkareraza.com

آو اپنی اصلاح کریں 

قسط اول پڑھنے کے لیے کلک کریں

قسط دوم پڑھنے کے لیے کلک کریں

قسط سوم پڑھنے کے لیے کلک کریں

قسط چہارم پڑھنے کے لیے کلک کریں

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن