Saturday, October 19, 2024
Homeحالات حاضرہخدا را مسلک اعلیٰ حضرت کا وقار مجروح نہ کریں

خدا را مسلک اعلیٰ حضرت کا وقار مجروح نہ کریں

از قلم: محمد طاہر کلیم فیضی بستوی خدا را مسلک اعلیٰ حضرت کا وقار مجروح نہ کریں

خدا را مسلک اعلیٰ حضرت کا وقار مجروح نہ کریں

ایک دو زخم نہیں سارا بدن چھلنی ہے ، درد  بے چارہ  پریشاں  ہے کہاں  سے اٹھوں”آج دیکھا یہ جارہا ہے کہ ،” مسلک اعلیٰ حضرت کا دم بھرنے والے ہی “مسلک کے تشخص کو پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں،.اور حیرت وافسوس کی بات ہے کہ ،اس جانب کسی کی توجہ بھی نہیں ہے یا ہے بھی تو نظرانداز کیا جارہا ہے، حق کہنے کے لیے کوئی جنبش لب کرتا بھی ہے تو اس پر لگام کسنے کی ناکام کوششیں کی جاتی ہیں

کہنے کے لیے “مسلک کے” پیرو کار ہیں لیکن عمل اس کے مخالف سمت میں ہے ایک  دو  بات  ہو  اس  کو بولوں  سیکڑوں باتوں کا رہ رہ کے خیال آتا ہے  اعلیٰ حضرت عظیم البرکت کے تحقیقی مسائل دیکھئے اور ان کے ماننے والوں کا عمل دیکھئے بر عکس ہی نظر آئے گا

میں یہ نہیں کہتا کہ سب ہی ایک قطار میں ہیں کچھ لوگ ہیں جو حتی الامکان صحیح عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ  مسلک اعلیٰ حضرت  کا وقار مجروح نہ ہو اوراس کے شفاف دامن پر معمولی دھبہ بھی نہ لگے،لیکن اکثریت ان لوگوں کی ہےجو کچھ سمجھتے ہی نہیں اور اپنے کردار وعمل کے ذریعہ مسلک اعلیٰ حضرت کا مذاق اڑا رہے ہیں اور اس کے خلاف زندگی گزار رہے ہیں

فروعی مسائل تو چھوڑدیجئے،!_”بنیادی مسائل” _، بھی اب کما حقہ سلامت نہیں رہے،جس کے بارے میں نص قطعی ہے،اور حدیث شریف میں سخت تاکید کی گئی  ہے،مثلاً تصویر ہی کو لے لیجئے اس کے متعلق “حدیث شریف” میں کتنی سخت ممانعت  ہے،لیکن،  اس پراب مسلمانوں کا کتنا عمل ہے  یہ سب پرواضح اور ظاہر ہے ایک تو  موبائل فون نے معاشرے کو اتنا پراگندہ کردیا ہے کہ متپوچھئے

ایسی ایسی فحش تصویریں اور” ویڈیو” فیس بک اور” یوٹوب پر لوڈ ہیں کہ، استغفراللہ،یہ بات تو الگ رہی،اسکرین ٹچ موبائل چلانے والے بات بات پر سیلفی لیتے ہیں اور وائرل کرتے رہتے ہیں،علاوہ ازیں دوسروں کا بھی” فوٹو اور” ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر کے فارورڈ کردیتے ہیں

اب تو اور حد ہوگئی کہ ابھی تک زندوں کی تصویر کشی کی جارہی تھی، اورفوٹو اخبارات میں بڑے شوق سے چھپوائے جارہے تھے لیکن اب تو اور برا ہوگیا ہے کوئی پیر صاحب یا مولانا صاحب انتقال کرجاتے ہیں تو ان کے نعش کا فوٹو”ان کے نہلانے کے وقت کا فوٹو “کفن پوش بدن کا فوٹو لے کر بڑے شوق سے  واٹشپ فیس بک” پروائرل کرتے اور لگاتے ہیں

اب آپ ہی حضرات بتائیں!!! کہ یہ کام غلط ہے کہ نہیں،؟ اور کیا یہی” مسلک اعلیٰ حضرت” ہے،،؟؟ ؟اتنا سب کچھ ہو رہا ہے مگر کوئی بھی زبان وقلم چلا نے کیجسارت نہیں کررہا ہے،. _”تف ہے تف” _،_”بمرضی قدرت” _،حالیہ دنوں میں بہت سارے “علما ومشائخ” دنیا سے رخصت ہوگئے،میں نے دیکھا کہ زیادہ تر لوگوں کےساتھ یہ معاملہ ہوا کہ انتقال کرنے والے کے “مردہ بدن” کا فوٹو موبائل فون پر دوڑ رہا ہے

آخر مسلک اعلیٰ حضرت کے پیروکاروں کو کیا ہو گیاہے ،جو ایسا کررہے ہیں اور کیا،! اب “شریعت کی کوئی حد قائم نہیں رہ گئی ہے،؟؟کیا سب” شتر بے لگام ہوچکے ہیں،؟کسی کو برا نہ لگے،،! جو بھی میں نے لکھا ہےیہ روز مرہ کے مشاہدے میں ہے،” ہمیں حیرت تو ان حضرات پر ہے جو کہتے ہیں کہ مسلک اعلیٰ حضرت کے تحفظ کے لیےاگر جان کی باز ی بھی لگانی پڑے گی تو لگا دیں گے لیکن وہی لوگ” مسلک کی شبیہ بگاڑرہے ہیں،اور اس کی بیخ کنی کررہے ہیں۔

اس لیے علما ومشائخ ، دانش وران قوم وملت اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مسلک اعلیٰ حضرت کے تحفظ کی ذمہ داری لینی ہوگی،تبھی کام ہوگا،، ورنہ تو اب لوگ  مسلک اعلیٰ حضرت کو مسخ کرہی رہے ہیں،اور” مسلک اعلیٰ حضرت” کی لٹیاڈبونے کے درپے ہیں،اس لئے اب مسلمانوں کی غلط روش پر قدغن لگا نا بہت ضروری ہے،ورنہ پھر قیامت کا ماحول ہوگا،اور حالات اتنے بدتر ہوجائیں گےکہ سنبھالنا مشکل ہوجائے گا

از قلم : محمد طاہر کلیم فیضی بستوی قادری چشتی رضوی برکاتی صابری سراجی محبوبی لطیفی یارعلوی

جانشین نسیم ملت خلیفہ ضیغم اہل سنت وسربراہ اعلیٰ مدرسہ انوارالاسلام قصبہ سکندر پور ضلع بستی یوپی

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن