Friday, November 22, 2024
Homeعظمت مصطفیٰحضور ﷺ کی سیرت طیبہ کی خاص تاریخیں

حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کی خاص تاریخیں

حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کی خاص تاریخیں از قلم : عطائے بزرگاں خطیب دوراں خلیفہ تاج الشریعہ و خلیفہ بغداد مقدسہ ,خلیفہ ارشد ملت ,استاذالعاملین حضرت مفتی محمد شاکرالقادری فیضی زیدمجدہ صدر دارالافتاء دارالعلوم فیضان تاج الشریعہ آودےپور راجستھان

حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کی خاص تاریخیں

۔(1) حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وصحبہ و سلم 12 ربیع الاول, موسم بہار بروز سوموار قبل طلوع آفتاب 20 اپریل 571 عیسوی ‘ 11 ماہ بیشن’ 2675 طوفان نوح, یکم جیٹھ, 3672 کل جگ, 20 ماہ ہفتم , 2585 ابراہیمی, 20 نیساں, 882 سکندری, یکم جیٹھ 628 بکرمی شمسی کو اس دنیا میں تشریف لائے

۔(2) حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے ایک روایت کے مطابق 2/3 روز اپنی والدہ محترمہ حضرت سیدہ آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا دودھ نوش فرمایا, اس کے بعد چند دن ابولہب کی باندی ثوبیہ کا دودھ پیا بعدۂ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے سپرد کیے گیے

۔(3) حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے پہلا سفر ملک شام کا بغرض تجارت 13/ولادت 2/ فروری 582 عیسوی میں اپنے چچا ابوطالب کے ہمراہ کیا

۔(4) حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و سلم 41 ولادت مطابق 610 عیسوی 9/ربیع الاول شریف بروز دوشنبہ 14 /اکتوبر کو خفیہ دعوت اسلام شروع فرمائی

۔(5)حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم پر آغاز نزول قرآن کریم 18/ رمضان المبارک سال بعثت بروز جمعہ مطابق 17/اگست  610 عیسوی کوہوئی

۔(6) حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے 27 صفر المظفر شب جمعہ مطابق 622 عیسوی کو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی رفاقت میں بعزم ہجرت مکہ مکرمہ سے روانگی فرمائی-

۔(7)حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے مسجد قبا کی بنیاد  15/ جولائی 622 عیسوی ماہ ربیع الاول شریف یکم ہجری میں رکھی

۔(8) حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے شوال المکرم میں عیدالفطر کی نماز بجماعت اور صدقہ فطر کے حکم کا نفاذ فرمایا

۔(9) حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے پہلاسفر ملک یمن کا 2/ جولائی 590 عیسوی کو کیا-

۔(10) حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے دوسرا سفر ملک شام کا 2/ اپریل 592 عیسوی کو بغرض مال تجارت حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالٰی عنہا کیا

۔(11) حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے اپنی نبوت ورسالت کا اعلان 20/ اگست 610 عیسوی کو کیا۔

۔(12)  حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کو اسلام کی اعلانیہ دعوت کی بناپر 20 جنوری 618/ عیسوی کو مشرکین مکہ کے ظلم وستم کا سامنا کرنا پڑا

۔(13) حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے دنیا میں آمد پربہار سے وصال مبارک تک 63 /سال چار ماہ بائیس ہزار تین سو تیس (22330) دن قیام فرماکر 12 ربیع الاول شریف 11 ہجری بروز دوشنبہ مطابق 8/جون 632 عیسوی بوقت چاشت سفر آخرت فرماکےحجرہ مبارکہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا میں قیام فرمایا

۔(14) حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے عالم دنیوی کے اعتبار مکہ مکر مہ میں 53/  سال ,مدینہ منورہ میں 10/سال اور گنبد خضری میں آج تک آرام فرما ہیں 

اللھم صلی علی سیدنا محمد وبارک وسلم

۔(15) حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی مدت تبلیغ آٹھ ہزار ایک سو چھپن (8156) دن 6/ گھنٹے ہیں

گدااپنے کریم کا شاکرالقادری فیضی اودےپور راجستھان

اس کو ضرور پڑھیں: کائنات کی سب سے باثر شخصیت

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن