Friday, October 18, 2024
Homeاحکام شریعتفرقہ بجنوریہ سنی نہیں

فرقہ بجنوریہ سنی نہیں

تحریر: طارق انور مصباحی فرقہ بجنوریہ سنی نہیں

فرقہ بجنوریہ سنی نہیں

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

فرقہ بجنوریہ وفرقہ منہاجیہ اپنے غلط عقائد کے سبب اہل سنت وجماعت سے خارج ہیں۔

اگر کوئی قادیانی فاتحہ ونیاز،میلاد وعرس،چادر پوشی وزیارت قبر ودیگر معمولات اہل سنت کو انجام دیتا ہوتو اس کے سبب وہ سنی نہیں ہوسکتا۔

سنی ہونے کے واسطے ضروری ہے کہ ضروریات دین اور ضروریات اہل سنت وجماعت کو مانتا ہو۔

فرقہ بجنوریہ کے بعض لوگ مرتد ہیں اوراسلام سے خارج ۔ بعض لوگ گمراہ ہیں اور اہل سنت وجماعت سے خارج۔

اشخاص اربعہ کا کفر اسلامیان ہندوپاک کے واسطے ایک بڑی آزمائش ہے۔ اسی منزل میں شریعت پرعمل اور طبیعت پر عمل کافرق واضح ہوجاتا ہے۔

بعض لوگ سب کی نظر میں ”میاں مٹھو“بننے کے چکر میں ایمان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔

چند ہفتے قبل فرقہ بجنوریہ کی طرف سے مسئلہ تکفیرپر ایک رسالہ شائع ہوا ہے،اورہند و پاک دونوں جگہ سے شائع ہوا ہے۔

 پاکستا ن میں فرقہ منہاجیہ نے شائع کیا ہے اور بھارت میں فرقہ بجنوریہ نے۔ان دونوں کے نظریات یکساں ہیں،اور دونوں کے باہمی روابط بھی مضبوط ہیں۔

برادران اہل سنت وجماعت اطمینان رکھیں۔ اگر مذکورہ بجنوری رسالے میں غلط باتیں ہوں گی توان شاء اللہ تعالیٰ اس کا رد لکھا جائے گا،اور صحیح باتیں ہوں گی تو تائیدبھی کی جائے گی۔

 بلاتحقیق کسی پر حکم کفر یا حکم ضلالت عائد کرنا غلط ہے۔ اسی طرح کسی مرتد وگمراہ کو مومن ومتقی قراردینا بھی غلط ہے۔ فرقہ بجنوریہ،فرقہ منہاجیہ اوراس کے امثال ونظائر کوبھی غلط سمجھتا ہوں جو تفریط میں مبتلا ہیں اور بعض لوگ مسئلہ تکفیرمیں مبتلائے افراط ہیں،وہ بھی غلط ہیں

۔(نوٹ ) ہند و پاک میں ایک طبقہ ہے جو مسلک دیوبند کے اشخاص اربعہ کی تکفیر کا انکار کرتا ہے یا اس پر قیل و قال کرتا ہے۔

یہی طبقہ ہماری اصطلاح میں فرقہ بجنوریہ کے نام سے موسوم ہے۔
اس فرقہ کا فرد اول خلیل بجنوری ہے۔اس واسطے ہم نے اس فرقہ کا نام فرقہ بجنوریہ رکھا ہے

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر: ماہنامہ پیغام شریعت دہلی

اعزازی مدیر: افکار رضا

www.afkareraza.com

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن