Wednesday, November 20, 2024
Homeحالات حاضرہمخالفین کی ہر محاذ پر مخالفت کریں

مخالفین کی ہر محاذ پر مخالفت کریں

تحریر: طارق انور مصباحی (کیرلا)۔ مخالفین کی ہر محاذ پر مخالفت کریں

مخالفین کی ہر محاذ پر مخالفت کریں

ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز

چراغ مصطفوی سے شرار بو لہبی

پیغمبر اسلام حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے مکہ معظمہ میں جب جبل بوقبیس سے توحید کا پیغام اہل عالم کو سنایا,اسی وقت سے اہل باطل دین اسلام,پیغمبر اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

دشمنان اسلام کی مخالفت بھی جاری رہی اور اسلام عروج وسربلندی کی منزلیں بھی طے کرتا گیا,یہاں تک کہ سلطنت ترکیہ کے عہد زریں میں اسلام دنیاکے تین حصے پر حکم رانی کرنے والا مذہب تھا۔کسی کو اسلام ومسلمین کے خلاف لب کشائی کی جرات نہیں ہوتی۔

سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد مسلمان کمزور ہو گئے اور موجودہ مسلم حکمراں مفاد پرست ہیں۔یہ دیکھ کر دشمنان اسلام کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں۔

مسلمانو! مجرموں کا تجارتی ومعاشی بائیکاٹ ان کے لئے ایک بڑی سزا ہے۔اسی طرح اسلامی تہذیب وثقافت کے بالمقابل کوئی تہذیب و ثقافت نہیں ہو سکتی

کیوں اسلامی تہذیب و معاشرت کا ماخذ اور بنیاد اللہ تعالی کی کتاب قران مجید ہے۔اللہ تعالی کی بتائی ہوئی تہذیب و ثقافت سے بہتر کوئی تہذیب نہیں ہو سکتی۔

آپ معاشی بائیکاٹ کے ساتھ دشمنوں کا معاشرتی بائیکاٹ بھی کریں۔

جس طرح وہ اپ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے اپنی دشمنی کا اظہار کرتے ہیں۔اسی طرح اپ بھی عملی طور پر ان کے تہذیب و کلچر سے اپنی لا تعلقی کا اظہار کریں۔

زندگی کے ہر شعبے میں ان کے طور طریقے کو ترک کریں۔اپنے چہروں پر داڑھی سجائیں۔اسلامی لباس زیب تن کریں۔عورتیں نقاب پہنیں۔

اعدائے دین ومخالفین مسلمین مذہب اسلام سے دشمنی اور عداوت ظاہر کرتے ہیں تو آپ اسلامی احکام کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں۔نمازوں کی پابندی کریں۔

اسلام و پیغمبر اسلام کے بارے میں صحیح معلومات غیروں تک پہنچائیں۔

جب اپ اسلامی تہذیب وثقافت اور اسلامی احکام پر مضبوطی سے عمل کرنے لگیں گے اور اسلام کے صحیح پیغام غیروں تک پہنچانے لگیں گے تو دشمنان اسلام عالمی سطح پر شکست کھا جائیں گے۔

آپ اپنے گھروں میں ٹی وی پر دشمنوں کے ڈرامے اورفلمیں دیکھیں۔ان کی پیروی میں داڑھی منڈائیں۔ان کی مشابہت اختیار کرنے کے لیے ان ہی کی طرح لباس پہنیں ۔

ان کی تہذیب و تمدن کو اپنائیں اور پھر احتجاج کی مجلسوں میں جا کر ان سے نفرت کا اظہار کریں تو یہ شیطانی دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں۔

اگر آپ کو اپنے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے سچی محبت ہے تو اپنی زندگی کو اپنے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی سنت وسیرت کے مطابق گزاریں

اور دشمنان رسول کا معاشی,معاشرتی,ثقافتی وسماجی بائیکاٹ کریں۔اگر مسلمانوں نے ہر طرح سے مخالفین کا بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا تو ان شاء اللہ تعالی دشمنان دین عالمی سطح پر ذلیل وخوار اور بے یار و مددگا ر ہو جائیں گے۔

در اصل ہم نے اسلامی تہذیب وثقافت,سیرت طیبہ پر عمل,سنت نبویہ کی پیروی اور اسلام کی سربلندی کے لیے سوچنا چھوڑ دیا ہے تو دشمنان دیں ہمارے دل سے رہی سہی دولت یعنی عشق رسول کو بھی چھین لینا چاہتے ہیں,تاکہ مسلمان اپنے تشخص سے دست بردار ہو کر ہم میں گھل مل جائیں

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر: ماہنامہ پیغام شریعت، دہلی

اعزازی مدیر: افکار رضا

www.afkareraza.com

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن