Saturday, October 19, 2024
Homeاحکام شریعتزوال سے پہلے جمعہ کی اذان دینا جائز ہے یا نہیں

زوال سے پہلے جمعہ کی اذان دینا جائز ہے یا نہیں

جواب از قلم :  اسیر حضور تاج الشریعہ مفتی محمد شمیم القادری احمدى رضوی   زوال سے پہلے جمعہ کی اذان دینا جائز ہے یا نہیں 

السلام علیکم و رحمت ﷲ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جمعہ کی اذان اول زوال کے وقت میں دے سکتے ہیں اور اگر آذان دے دیئے تو کیا دوبارہ اذان دینا چاہیے کسی کا کہنا ہے ا ذان اول دے سکتے ہیں اور زوال سے پہلے بھی اذان اول دے سکتے ہیں کیا یہ صحیح ہے جواب عنایت فرمائے کرم نوازش ہو گی

سائل محمد نور الاسلام رضوی بنگلور

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب 

جمعہ کے اذان کے بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ جمعہ کا وقت زوال کے بعد ہی شروع ہو تا ہے اور وقت سے پہلے کسی بھی نماز کی اذان عند الشرع بقول اصح جائز نہیں ہے، اگر کسی نے سہوا قبل وقت اذان دیدی تو وقت داخل ہونے پر دوبارہ اذان دینا واجب ہے ورنہ سنت مؤکدہ اذان ادا نہ ہوگی۔

لہذا صورت مسئولہ میں دوبارہ اذان دنیا واجب ہے کیوں کہ وقت سے پہلے اذان دی گئی ہے ،جس کی صراحت کتب فقیہہ میں موجود ہے 

فتاویٰ شامی میں ہے  اعلام مخصوص على وجه مخصوص بألاالفاظ كذلك اي مخصوصة سببه ابتدأ اذان جبريل ليلة الإسراء بقاء دخول الوقت وهو سنة مئوکدة هي كالواجب للفرائض الخمس فى وقتها دخلت الجمعة ( جلد دوم کتاب الصلاۃ باب الاذان ،صفحہ ،47)

فتاویٰ شامی میں ہے : فيعاد اذان وقع بعضه قبله ، اي فى أنها تعاد إذا وقعت ( جلد دوم صفحہ ،50/ کتاب الصلاۃ باب الاذان )
بہار شریعت میں ہے فرض پنج گانہ کہ انھیں میں جمعہ بھی ہے،جب جماعت مستحبہ کے ساتھ مسجد میں  وقت پر ادا کیے جائیں  تو ان کے لیے اَذان سنت مؤکدہ ہے اور اس کا حکم مثل واجب ہے 

وقت ہونے کے بعد اَذان کہی جائے، قبل از وقت کہی گئی یا وقت ہونے سے پہلے شروع ہوئی اور اَثنائے اَذان میں وقت آگیا، تو اعادہ کی جائے۔ ( جلد حصہ سوم ،صفحہ ،/466 /467 “اذان کا بیان )۔

جس کا کہنا ہے کہ زوال سے پہلے اذان دے سکتے ہیں غلط ہے وہ توبہ کرے اور آئندہ غلط مسئلہ بغیر علم و تحقیق کئے نہ بتائے 

واللــه و رســوله اعــلم بالصــواب
کتبہ:  اسير حضور تاج الشريعه محمد شميم القادرى احمدى رضوی
خادم فقہ حنفی دارالافتاء کھڑکمن ، پنچــائـت گـوروکھـال
پوسٹ کوئـماری پـوٹھیـا کـشن گنج بہــار

ان  مسائل کو بھی پڑھیں اور دوست و احباب کو شئیر کریں 

کسی نے اپنی بیوی سے کہا اللہ کی قسم تو میری بیوی نہیں ہے کیا اس کلمہ سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں

حلالہ کے لیے عمر دراز یا مراہق یامجنون یا خصی سے نکاح کرنے سے شوہر اول کے لیے کافی ہے یا نہیں

بدمذہب کے پاس اپنے لڑکوں کی تعلیم حاصل کرنا کیسا ہے

ہندی میں مضامین کے لیے پڑھیں 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن