Wednesday, November 20, 2024
Homeعظمت مصطفیٰاپنے دلوں کو عشق مصطفوی سے روشن کریں

اپنے دلوں کو عشق مصطفوی سے روشن کریں

تحریر: طارق انور مصباحی اپنے دلوں کو عشق مصطفوی سے روشن کریں

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

اپنے دلوں کو عشق مصطفوی سے روشن کریں

تیس سالہ عہد انتشار کا خاتمہ اسی وقت سہل ہو گا جب ہم اور آپ اپنے قلوب واذہان کو حضور اقدس تاج دار دو جہاں علیہ التحیۃ والثنا کے عشق اور تصوارت عشق سے جگمگا لیں۔

یہ مسلمات میں سے ہے کہ ہمیں جس ذات سے عشق و وارفتگی ہو گی,ان کے اتباع,ان کے نقش قدم کی پیروی اور ان کی خوش نودی کے حصول کا جذبہ ہمارے دلوں میں بیدار ہو گا۔

آپ جن حضرات پر فریفتہ ہوں,ان کا کوئی موافق ہو گا اور کوئی مخالف۔ آپ کی پسندیدہ شخصیت کے دوستوں کی طرف آپ کا قلبی میلان ہو گا۔ان کے مخالفین سے فطری طور پر آپ کو کدورت ہو سکتی ہے,پھر اپنے ممدوح کی حمایت میں آپ کی زبان مبارک لڑکھڑا سکتی ہے۔

یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے ممدوح آپ کی لغزشوں پر آپ کو تنبیہ نہ کر سکیں۔اس کے متعدد اسباب ہو سکتے ہیں,مثلا انہیں کچھ خبر ہی نہ ہو,یا اور بھی کوئی سبب ہو سکتا ہے۔ہو سکتا ہے کہ آپ کو عالمی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے۔امکان کا سمندر بہت وسیع و عریض ہے۔ڈوب جاؤ تو باہر نکلنا مشکل۔

ہم نے تیس سالہ عہد اختلاف میں بعض ذمہ داروں کو باہمی الفت کی بات کرتے بھی دیکھا اور سنا ہے۔بعض کو خاموش بھی دیکھا ہے۔بعض کو جرح وتنقید کرتے بھی دیکھا ہے۔

ان خود ساختہ گروپ بندیوں سے نہ کل مجھے دل چسپی تھی,نہ آج ہے۔ان شاء اللہ تعالی مستقبل میں بھی امید نہیں۔ہماری فکر جدا گانہ ہے۔ہم تحفظ مسلک کو ترجیح دیتے ہیں۔

جوانوں کو سوز جگر بخش دے

میرا عشق میری نظر بخش دے

خودساختہ گروپ بندیوں کا خاتمہ بہت آسانی سے ہو سکتا ہے۔آپ اپنے دلوں میں عشق مصطفوی کی قندیل روشن کریں۔ ہر سنی عاشق رسول ہی ہوتا ہے,لیکن عشق میں کمی بیشی ممکن ہے,نیز غفلت شعاری کے سبب عشق محمدی  ومحبت مصطفوی کے حسنات و برکات کا ظہور نہیں ہو پاتا۔

جب آپ کے دلوں میں محبت نبوی مستحکم ہو جائے گی,تب احکام نبویہ وارشادات مصطفویہ پر عمل کا جذبہ قوی سے قوی تر ہوتا جائے گا,پھر آپ تمام اہل حق کو دربار اعظم سے منسلک پائیں گے۔آپ کی زبان مبارک نمک کو شکر اور دہی کو گھی نہیں کہہ سکے گی۔ آپ کو یہ خطرہ محسوس ہو گا کہ کہیں حبیب داور شفیع محشر علیہ التحیۃ والثنا آپ سے ناراض نہ ہو جائیں۔

آپ کے قلوب واذہان عشق محمدی کے جلووں سے معمور اور محبت مصطفوی کے تصورات سے مزین ہوں گے۔ حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام سے اس لیے محبت کرنی ہے کہ وہی مقصود و مطلوب ہیں۔دوسروں سے محض اس حد تک کہ یہ حضرات دربار اعظم تک پہنچنے کے وسائل و وسائط ہیں۔

اگر ہم اصل مقصود سے غافل ہو کر وسائل میں منہمک و مشغول ہو جائیں تو یہ ہماری سخت لغزش ہے۔شاید ہم اسی لغزش کی سزا بھگت رہے ہیں۔امام احمد رضا قادری زندگی بھر عشق نبوی کا درس دیتے رہے۔

جان ودل ہوش وخرد سب تو مدینے پہنچے

کیوں نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا

ہمارا ساز وسامان دربار اعظم تک پہنچ نہیں پایا,کیوں کہ ہم اس جانب متوجہ ہی نہ ہو سکے کہ ہمارا مقصود و مطلوب کیا ہے؟ ہم اپنے گاؤں محلے اور شہر و ملک میں گھومتے رہ گئے۔گھومتے رہو,موت ہمارے جسم کو زیر زمین لے جائے گی

پھر ہماری روح کہاں گھومے گی,معلوم نہیں۔بہتر تو یہی تھا کہ آپ کا جسم کہیں بھی رہے,لیکن ہماری روح دربار رسالت میں جاروب کشی کرتی رہے۔

ہمارا قلب و ذہن دربا اعظم میں گشت لگاتا رہے

۔ع/ جسم ہو کہیں میرا دل تو ہے مدینے میں

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر: پیغام شریعت،دہلی

اعزازی : مدیر افکارر ضا 

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 علم کلام امام احمدرضا اور اصحاب رضا

 امام احمد رضا قادری مجدد اعظم

اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کی انفرادی اصلاحی کوشش

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ ایک نظر میں

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن