Thursday, December 12, 2024
Homeحالات حاضرہماب لنچنگ کے خلاف ماحول سازی

ماب لنچنگ کے خلاف ماحول سازی

تحریر: علامہ طارق انور مصباحی ماب لنچنگ کے خلاف ماحول سازی

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

ماب لنچنگ کے خلاف ماحول سازی

ابھی بھارت میں اس پارٹی کی حکومت ہے جس کے نام پر اغیار مسلمانوں پر ظلم وستم کرتے ہیں,خواہ حکومتی ذمہ داران کچھ بھی کہتے رہیں۔کبھی اہل حکومت بھی ووٹ بیکنگ کے سبب خموشی اختیار کر لیتے ہیں اور بعض سیاسی لیڈر ووٹ کی خاطر اناپ شناپ بکتے ہیں۔ہندو راشٹر کا خمار بھی دل ودماغ پر چھایا ہوا ہے۔قوانین میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

ایسی صورت میں اگر قوم مسلم اغیار کے خلاف یا موجودہ حکومت کے خلاف سوشل میڈیا یا اخبارات میں کچھ لکھتے ہیں تو فتنہ پروروں کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔وہ اپنی کارستانی کو کم کرنے کی بجائے مزید ظلم وستم کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔

ان فتنہ پردازوں کو شاباشی دی جاتی ہے۔ان کے جذبات کو قائم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اگر خود ان کی قوم کا کوئی فرد انصاف کی بات کرتا ہے تو اسے بھی تنقیدوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔بسا اوقات اس کی جان بھی چلی جاتی ہے۔ماضی قریب میں یہ سب ہو چکا۔

اس صورت حال کے تناظر میں یہی طریقہ بہتر نظر آتا ہے کہ اہل حکومت کو ان کے فرائض یاد دلائے جائیں۔اس کے لیے دستور ہند کے قوانین کے حوالے دئیے جائیں۔ حکومتی عہدہ داران کے فرائض کی وضاحت کی جائے۔

سناتن دھرم کی کتابوں سے ان اقوال کو نقل کئے جائیں,جن میں انسانیت کا سبق دیا گیا ہو۔سناتن دھرم کے دانشوروں کے اقوال بیان کئے جائیں۔ کوئی ایسی حرکت نہ کی جائے کہ فتنے مزید بھڑک اٹھیں۔حکمت عملی کی سخت ضرورت ہے۔اپنے آپ پر قابو رکھیں۔

جرائم ہونے پر کورٹ سے بھی رجوع کریں اور علاقائی ایم ایل اے,ایم پی,پولیس کے عہدے داران وغیرہ سے خاص ملاقاتیں کی جائیں۔ہم بھارت میں مقابلہ کے لائق نہیں۔ربط باہم سے ہی معاملات ٹھنڈے ہو سکتے ہیں۔

شہروں میں مسلم ہندو امن کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں,لیکن مشترکہ کمیٹیوں کے نام پر غیر شرعی حرکتیں نہ کی جائیں۔یہ امن کمیٹی ہو۔وحدت مذاہب کی کمیٹی نہیں۔

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر: ماہنامہ پیغام شریعت ،دہلی

اعزازی مدیر: افکار رضا

ان مضامین کو بھی پڑھیں

طبقہ بندی مفاسد و نقصانات اور شرعی احکام

 ہمارے لیے آئیڈیل کون 

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن