Thursday, November 21, 2024
Homeحالات حاضرہآزمائش کا زمانہ ہے امت کو بچانا ہے

آزمائش کا زمانہ ہے امت کو بچانا ہے

تحریر: طارق انور مصباحی   آزمائش کا زمانہ ہے امت کو بچانا

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

آزمائش کا زمانہ ہے امت کو بچانا ہے

میر جعفر ومیر صادق کے جانشینوں نے بھارتی مسلمانوں کو پریشان کر رکھا ہے۔کبھی وسیم رضوی سر اٹھاتا ہے,کبھی تارک فتح۔کوئی غیر مسلم”خان سر”بن کر مسلمانوں کا مذاق اڑاتا ہے۔ایک شخص افغان سے بھارت آیا ہے۔ظریف چشتی نام بتاتا ہے۔وہ بھارت میں بھکتی دھرم کے فروغ کی کوشش میں مصروف ہے۔

اسلام کے اصول وقوانین پر تنقید کرنے والوں کی ایک طویل فہرست ہے۔بھارتی مسلمانوں پر ظلم وستم کی داستان بھی کچھ نئی نہیں۔

فتنے روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔نہ اندرونی فتنے کم ہو رہے ہیں,نہ بیرونی فتنے۔بھارتی مسلمانوں کا ایمان وعقیدہ,جان ومال,عزت وعصمت,مساجد ومدارس,دکان ومکان,جائیداد واموال,تجارت وروزگار,تعلیم وعلاج,حکومتی سہولیات ہر ایک پر شبخون مارا جا رہا ہے۔

آج مجدد اسلام امام احمد رضا قادری جیسا کوئی مختلف علوم وفنون میں ماہراور صاحب تدبیر نہیں جو تنہا ہر محاذ کی قیادت کر سکے۔خواہ وہ مذہبی محاذ ہو یا سیاسی محاذ,سماجی مسائل ہوں یا معاشی مسائل۔

ایسی صورت میں مختلف جماعتوں کو مختلف کام سر انجام دینا ہو گا۔بعض افراد مذہبی محاذ پر کام کریں۔بعض سیاسی محاذ پر۔بعض سماجیات سے متعلق خدمات انجام دیں,بعض معاشیات سے متعلق۔ہرمحاذ پر کام کریں۔

سب سے اہم مسئلہ بھارتی مسلمانوں کا ایمان وعقیدہ بچانا ہے۔اسی طرح مسلمانوں کی جان کی حفاظت بھی مرکزی مقاصد میں سے ہے۔مسلمانوں کی عزت وعصمت,مساجد ومدارس, مسلمانوں کی دکان ومکان اور جائیداد واموال کی حفاظت,یہ تمام اہم امور ہیں۔

ہماری خدمات کا دائرہ محض تحفظ ایمان تک محدود نہیں,بلکہ بہت سی سنی تنظیمیں سماجی ورفاہی خدمات انجام دے رہی ہیں,لیکن ہمارے لوگ پبلسٹی سے دور رہتے ہیں,حالاں کہ خدمات کا چرچا ہونا چاہئے,تاکہ لوگ ہماری خدمات دیکھ کر مسلک اہل سنت وجماعت کی طرف مائل ہوں۔

بعض تنظیم وتحریک کے اغراض ومقاصد کی فہرست طویل ہوتی ہے۔اس تعداد کو کم کیا جائے اور دو/تین مقاصد پر محنت کی جائے۔

تحریر : طارق انور مصباحی
مدیر : ماہنامہ پیغام شریعت، دہلی
اعزازی مدیر : افکار رضا

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 ماب لنچنگ کے خلاف ماحول سازی

طبقہ بندی مفاسد و نقصانات اور شرعی احکام

 ہمارے لیے آئیڈیل کون 

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن