البرکات ٹرسٹ ٹھاکر گنج کی جنرل میٹ کامیاب
البرکات ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ٹھاکر گنج کی ہوٹل رویل پلاسیو میں جنرل میٹ کا انعقاد جس میں مختلف علاقوں سے بہت سے لوگ شامل ہوئے۔ البرکات ٹرسٹ ٹھاکر گنج سیمانچل کے مسلمانوں کی تعمیر و ترقی اور ان کے تحفظ و صیانت کے لیے مختلف شعبہ جات میں مسلسل کام کر رہی ہے
شعبۂ تعلیم میں نمایاں کردار دار العلوم فیضان تاج الشریعۃ کا قیام. دیہی علاقوں کے گاؤں گاؤں میں جاکر تعلیمی بیداری مہم اور مکاتب میں باضابطہ نصاب کے ساتھ منظم تعلیم کا نفاذ۔ ضرورت مندوں کی مدد، غریب و نادار بچیوں کی شادی میں فنڈ کی فراہمی، بیواؤں کی معاشی کفالت، دیہی علاقوں میں گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کو بنیادی دینی تعلیمات اور اسلامی اخلاق و آداب سکھانا وغیرہ
مولانا شیر محمد مصباحی نے بتلایا کہ البرکات ٹرسٹ سیمانچل میں ایک مثالی ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کی جانب قدم بڑھا چکا ہے جس میں ابتداءً ان شاء اللّٰہ عز و جل حفظ و درس نظامی کے مختلف شعبہ جات کے ساتھ عصری تعلیم Tenth, Twelfth تک کی پڑھائی ہونی ہے۔ یعنی ایک طالب علم عالم بننے کے ساتھ ساتھ دسویں بارہویں تک کی دنیوی تعلیم بھی حاصل کر چکا ہوگا۔
اس کے لیے ایک بڑی سی زمین بھی خریدی جا چکی مزید زمین کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ میٹنگ ہوٹل رویل پلاسیو میں منعقد کی گئی تھی جس میں خصوصاً قرب و جوار سے ڈاکٹرز، ٹیچرز، اور بزنس مین حضرات شامل ہوئے۔ تمام پرانے ممبران کے درمیان اعزازی ممبر شپ سرٹیفکیٹ اور سنت کٹ تقسیم کیا گیا اور تمام نئے احباب نے البرکات ٹرسٹ کی رکنیت حاصل کی۔ میٹنگ میں درج ذیل احباب نے شرکت کی۔
محمد اشتیاق عالم (منٹو)ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر مستقیم، ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر مجاہد، مولانا التمش مصباحی، ماسٹر فرید، شاہد نورانی، مولانا امیرالدین, مولانا راہی، حافظ شبیر، حافظ اسیر، حافظ عبدالرحیم، حافظ محفوظ، محمد مشتاق، عقیل احمد، نورعالم، نورالدین، صدام حسین جالملک، ممتاز عالم، مشتاق .c.s.p, صابری, محمد اجمل سبزی والے, ماسٹر مظہر ماسٹر وقار, عبدل, اخلاق, سلطان, سرفراز ,صدام
خصوصاً قاری حسن منظر، مولانا اویس، مفتی رضوان احمد مصباحی، مولانا اکرام، مولانا افروز ذمدارن البرکات ٹرسٹ ٹھاکر گنج۔