Saturday, October 19, 2024
Homeاحکام شریعتکیا وتر کی نماز با جماعت مکروہ تحریمی

کیا وتر کی نماز با جماعت مکروہ تحریمی

جواب مفتی ابوعاتکہ ازہار احمد امجدی ازہری غفرلہ کے قلم سے ملاحظہ فرمائیں کیا وتر کی نماز با جماعت مکروہ تحریمی

کیا وتر کی نماز با جماعت مکروہ تحریمی

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسائل میں کہ فرض عشا تنہا پڑھنے والا وتر باجماعت پڑھ سکتا ہے یا نہیں، بہارشریعت میں ہے: وتر تنہا پڑھے (ج۱ص۶۹۳) اسی طرح فتاوی رضویہ میں ہے کہ وتر جماعت سے نہیں پڑھ سکتا؛ تو یہ ممانعت کونسی ہے، تحریمی یا تنزیہی یا کچھ نہیں، کچھ حضرات فقہ کی کتابوں میں ’’لیس لہ أن یصلی الوتر‘‘ اور ’’لایتبعہ الوتر‘‘ سے ممانعت تحریمی کا حکم نکالتے ہیں پھر اعادہ نماز کا بھی حکم، اصول فقہ کی روشنی جواب سے نوازیں، کرم ہوگا۔

المستفتی: محمد آصف رضا امجدی، گھوسی، ضلع مؤ، یوپی، اندڈیا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جواب عشا کی فرض تنہا پڑھنے والے کو نماز وتر جماعت سے پڑھنے کی اجازت نہیں لیکن اگر کسی نے پڑھ لیا؛ تو نماز ہوجائے گی البتہ مکروہ تنزیہی ہوگی، مکروہ تحریمی نہیں۔

کیوں کہ وتر کی جماعت اپنے اصل حکم کے اعتبار سے نفل کی طرح مکروہ تنزیہی ہےمگر رمضان المبارک میں نماز وتر کی جماعت، فرض کے تابع ہوکر مستحب قرار دی گئی ہے، اور صورت مسؤلہ میں اب جب کہ متبوع یعنی فرض کی جماعت نہیں مل سکی تو اب وتر کی جماعت اپنے اصل حکم کی طرف عود کر آئے گی یعنی اب جماعت کے ساتھ نماز وتر مکروہ تنزیہی ہوگی نہ کہ مکروہ تحریمی۔

نیز عشا فرض نماز جماعت سے پڑھنے والے کے لیے وتر کی نماز جماعت سے پڑھنا مستحب ہے، اب جو شخص جماعت نہیں پاسکا وہ اگر نماز وتر جماعت سے پڑھے گا؛ تو مستحب کے خلاف کام کرنے والا ہوگا اور مستحب کے خلاف کام کرنے والے کی نماز زیادہ سے زیادہ سے مکروہ تنزیہی ہوگی نہ کی مکروہ تحریمی۔

لیکن کراہت تنزیہی بھی اس وقت ہے جب کہ برابر چار لوگوں سے زائد کی جماعت کی جائے لیکن اگر جماعت میں چار لوگ یا اس سے کم ہیں یا چار سے زائد ہیں مگر کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے؛ تو کراہت تنزیہی بھی نہیں؛ کیوں کہ نماز وتر کی جماعت کا حکم وہی ہے جو نفل کی جماعت کا حکم ہے۔

الدر المختار میں ہے: ’’(وَلَا يُصَلِّي الْوِتْرَ وَ) لَا (التَّطَوُّعَ بِجَمَاعَةٍ خَارِجَ رَمَضَانَ) أَيْ يُكْرَهُ ذَلِكَ عَلَى سَبِيلِ التَّدَاعِي، بِأَنْ يَقْتَدِيَ أَرْبَعَةٌ بِوَاحِدٍ كَمَا فِي الدُّرَرِ، وَلَا خِلَافَ فِي صِحَّةِ الِاقْتِدَاءِ إذْ لَا مَانِعَ نَهْرٌ. وَفِي الْأَشْبَاهِ عَنْ الْبَزَّازِيَّةِ: يُكْرَهُ الِاقْتِدَاءُ فِي صَلَاةِ رَغَائِبَ وَبَرَاءَةٍ وَقَدْرٍ، إلَّا إذَا قَالَ نَذَرْت كَذَا رَكْعَةً بِهَذَا الْإِمَامِ جَمَاعَةً. اهـ. قُلْت: وَتَتِمَّةُ عِبَارَةِ الْبَزَّازِيَّةِ مِنْ الْإِمَامَةِ، وَلَا يَنْبَغِي أَنْ يَتَكَلَّفَ كُلَّ هَذَا التَّكْلِيفِ لِأَمْرٍ مَكْرُوهٍ وَفِي التَّتَارْخَانِيَّة: لَوْ لَمْ يَنْوِ الْإِمَامَةَ لَا كَرَاهَةَ عَلَى الْإِمَامِ فَلْيُحْفَظْ‘‘۔

اس کے تحت رد المحتار میں ہے: ’’(قَوْلُهُ أَيْ يُكْرَهُ ذَلِكَ) أَشَارَ إلَى مَا قَالُوا مِنْ أَنَّ الْمُرَادَ مِنْ قَوْلِ الْقُدُورِيِّ فِي مُخْتَصَرِهِ لَا يَجُوزُ: الْكَرَاهَةُ لَا عَدَمُ أَصْلِ الْجَوَازِ، لَكِنْ فِي الْخُلَاصَةِ عَنْ الْقُدُورِيِّ أَنَّهُ لَا يُكْرَهُ، وَأَيَّدَهُ فِي الْحِلْيَةِ بِمَا أَخْرَجَهُ الطَّحَاوِيُّ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالَ: دَفَنَّا أَبَا بَكْرٍ – رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ – لَيْلًا فَقَالَ عُمَرُ – رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: إنِّي لَمْ أُوتِرْ، فَقَامَ وَصَفّنَا وَرَاءَهُ فَصَلَّى بِنَا ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ لَمْ يُسَلِّمْ إلَّا فِي آخِرِهِنَّ. ثُمَّ قَالَ: وَيُمْكِنُ أَنْ يُقَالَ: الظَّاهِرُ أَنَّ الْجَمَاعَةَ فِيهِ غَيْرُ مُسْتَحَبَّةٍ، ثُمَّ إنْ كَانَ ذَلِكَ أَحْيَانًا كَمَا فَعَلَ عُمَرُ كَانَ مُبَاحًا غَيْرَ مَكْرُوهٍ، وَإِنْ كَانَ عَلَى سَبِيلِ الْمُوَاظَبَةِ كَانَ بِدْعَةً مَكْرُوهَةً لِأَنَّهُ خِلَافُ الْمُتَوَارَثِ، وَعَلَيْهِ يُحْمَلُ مَا ذَكَرَهُ الْقُدُورِيُّ فِي مُخْتَصَرِهِ، وَمَا ذَكَرَهُ فِي غَيْرِ مُخْتَصَرِهِ يُحْمَلُ عَلَى الْأَوَّلِ، وَاَللَّهُ أَعْلَمُ اهـ۔

قُلْت: وَيُؤَيِّدُهُ أَيْضًا مَا فِي الْبَدَائِعِ مِنْ قَوْلِهِ: إنَّ الْجَمَاعَةَ فِي التَّطَوُّعِ لَيْسَتْ بِسُنَّةٍ إلَّا فِي قِيَامِ رَمَضَانَ اهـ فَإِنَّ نَفْيَ السُّنِّيَّةِ لَا يَسْتَلْزِمُ الْكَرَاهَةَ، نَعَمْ إنْ كَانَ مَعَ الْمُوَاظَبَةِ كَانَ بِدْعَةً فَيُكْرَهُ. وَفِي حَاشِيَةِ الْبَحْرِ لِلْخَيْرِ الرَّمْلِيِّ: عَلَّلَ الْكَرَاهَةَ فِي الضِّيَاءِ وَالنِّهَايَةِ بِأَنَّ الْوِتْرَ نَفْلٌ مِنْ وَجْهٍ حَتَّى وَجَبَتْ الْقِرَاءَةُ فِي جَمِيعِهَا، وَتُؤَدَّى بِغَيْرِ أَذَانٍ وَإِقَامَةٍ، وَالنَّفَلُ بِالْجَمَاعَةِ غَيْرُ مُسْتَحَبٍّ لِأَنَّهُ لَمْ تَفْعَلْهُ الصَّحَابَةُ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ اهـ وَهُوَ كَالصَّرِيحِ فِي أَنَّهَا كَرَاهَةُ تَنْزِيهٍ تَأَمَّلْ. اه‘‘۔ (الدر المختار شرح تنویر الأبصار مع رد المحتار، امام علاء الدین حصکفی، امام ابن عابدین شامی، باب الوتر و النوافل، ج۲ص۴۸، ط: دار الکتب العلمیۃ)

البحر الرائق میں ہے: (’’قَوْلُهُ وَيُوتِرُ بِجَمَاعَةٍ فِي رَمَضَانَ فَقَطْ) أَيْ عَلَى وَجْهِ الِاسْتِحْبَابِ وَعَلَيْهِ إجْمَاعُ الْمُسْلِمِينَ كَمَا فِي الْهِدَايَةِ وَاخْتَلَفُوا فِي الْأَفْضَلِ فَفِي الْخَانِيَّةِ الصَّحِيحُ أَنَّ أَدَاءَ الْوِتْرِ بِجَمَاعَةٍ فِي رَمَضَانَ أَفْضَلُ لِأَنَّ عُمَرَ – رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ – كَانَ يَؤُمُّهُمْ فِي الْوِتْرِ وَفِي النِّهَايَةِ اخْتَارَ عُلَمَاؤُنَا أَنْ يُوتِرَ فِي مَنْزِلِهِ لَا بِجَمَاعَةٍ لِأَنَّ الصَّحَابَةَ لَمْ يَجْتَمِعُوا عَلَى الْوِتْرِ بِجَمَاعَةٍ فِي رَمَضَانَ كَمَا اجْتَمَعُوا عَلَى التَّرَاوِيحِ لِأَنَّ عُمَرَ كَانَ يَؤُمُّهُمْ فِيهِ فِي رَمَضَانَ وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ كَانَ لَا يَؤُمُّهُمْ اهـ وَرَجَّحَ الْأَوَّلَ فِي فَتْحِ الْقَدِيرِ بِأَنَّهُ – صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – كَانَ أَوْتَرَ بِهِمْ ثُمَّ بَيَّنَ الْعُذْرَ فِي تَأَخُّرِهِ عَنْ مِثْلِ مَا صَنَعَ فِيمَا مَضَى فَالْوِتْرُ كَالتَّرَاوِيحِ فَكَمَا أَنَّ الْجَمَاعَةَ فِيهَا سُنَّةٌ فَكَذَلِكَ فِي الْوِتْرِ وَلَوْ صَلَّوْا الْوِتْرَ بِجَمَاعَةٍ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ فَهُوَ صَحِيحٌ مَكْرُوهٌ كَالتَّطَوُّعِ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ بِجَمَاعَةٍ وَقَيَّدَهُ فِي الْكَافِي بِأَنْ يَكُونَ عَلَى سَبِيلِ التَّدَاعِي أَمَّا لَوْ اقْتَدَى وَاحِدٌ بِوَاحِدٍ أَوْ اثْنَانِ بِوَاحِدٍ لَا يُكْرَهُ وَإِذَا اقْتَدَى ثَلَاثَةٌ بِوَاحِدٍ اخْتَلَفُوا فِيهِ وَإِنْ اقْتَدَى أَرْبَعَةٌ بِوَاحِدٍ كُرِهَ اتِّفَاقًا اه‘‘۔ (البحر الرائق شرح کنز الدقائق،امام ابن نجیم، صلاۃ التراویح، ج۲ص۷۵، ط: دار الکتاب الإسلامی)۔

اس کے تحت منحۃ الخالق میں ہے: ’’(قَوْلُهُ وَلَوْ صَلَّوْا الْوِتْرَ بِجَمَاعَةٍ إلَخْ) قَالَ الرَّمْلِيُّ عَلَّلَ لَهُ فِي الضِّيَاءِ الْمَعْنَوِيِّ بِأَنَّهَا نَفْلٌ مِنْ وَجْهٍ حَتَّى وَجَبَتْ الْقِرَاءَةُ فِي جَمِيعِهَا وَتُؤَدَّى بِغَيْرِ أَذَانٍ وَإِقَامَةٍ وَالنَّفَلُ بِالْجَمَاعَةِ غَيْرُ مُسْتَحَبٍّ وَلِأَنَّهُ لَمْ تَفْعَلْهُ الصَّحَابَةُ – رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ – بِجَمَاعَةٍ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ اه، وَفِي النِّهَايَةِ مِثْلُهُ وَهَذَا كَالصَّرِيحِ فِي أَنَّهَا كَرَاهَةُ تَنْزِيهٍ تَأَمَّلْ‘‘۔ (منحۃ الخالق، امام ابن عابدین شامی، ایضا)۔الجوھرۃ النیرۃ میں ہے: ’’(قَوْلُهُ: وَلَا يُصَلِّي الْوِتْرَ فِي جَمَاعَةٍ فِي غَيْرِ شَهْرِ رَمَضَانَ) لِأَنَّهُ لَمْ يَفْعَلْهُ الصَّحَابَةُ – رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ – بِجَمَاعَةٍ فِي غَيْرِ شَهْرِ رَمَضَانَ وَأَمَّا فِي رَمَضَانَ فَهِيَ بِجَمَاعَةٍ أَفْضَلُ مِنْ أَدَائِهَا فِي مَنْزِلِهِ؛ لِأَنَّ عُمَرَ – رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ – كَانَ يَؤُمُّهُمْ فِي الْوِتْرِ وَفِي النَّوَافِلِ يَجُوزُ الْوِتْرُ بِجَمَاعَةٍ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ وَمَعْنَى قَوْلِ الشَّيْخِ وَلَا يُصَلِّي الْوِتْرَ فِي جَمَاعَةٍ يَعْنِي بِهِ الْكَرَاهَةَ لَا نَفْيَ الْجَوَازِ. وَفِي الْيَنَابِيعِ إذَا صَلَّى الْوِتْرَ مَعَ الْإِمَامِ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ يُجْزِئُهُ وَلَا يُسْتَحَبُّ ذَلِكَ وَاَللَّهُ أَعْلَمُ‘‘۔ (الجوھرۃ النیرۃ علی مختصر القدوری، امام ابوبکر بن علی بن محمد حدادی، باب قیام شھر رمضان، ج۱ص۹۹، ط: المطبعۃ الخیریۃ)۔

            البنایۃ شرح الھدایۃ میں ہے: ’’م: (ولا يصلي الوتر بجماعة في غير شهر رمضان) ش: لأنه نفل من وجه وجبت القراءة في ركعاته كلها، وتؤدى بغير أذان وإقامة، وصلاة النفل بالجماعة مكروهة ما خلا قيام رمضان وصلاة الكسوف لأنه لم يفعلها الصحابة، ولو فعلوا لاشتهرت، كذا ذكره الولوالجي.۔

وفي ” الخلاصة “: قال القدوري: إنه لا يكره، وقال النسفي: اختار علماؤنا الوتر في المنزل في رمضان، لأن الصحابة لم يجتمعوا على الوتر بجماعة في رمضان كما اجتمعوا في التراويح فيها، فعمر – رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ – كان يؤمهم في الوتر في رمضان، وأبي لا يؤمهم فيها في رمضان كذا في ” المحيط ” م: (بإجماع المسلمين) ش: أي على ترك الوتر بجماعة في غير رمضان بإجماع المسلمين قال تاج الشريعة لأن الصحابة – رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ – لم يجتمعوا على الوتر بغير جماعة كما اجتمعوا على التراويح، وقال الأترازي: ولهذا لم يصل الوتر أحد بجماعة في سائر الأمصار من لدن النبي – عَلَيْهِ السَّلَامُ -، قلت: ذكر في الحواشي أنه يجوز عند بعض المشايخ‘‘. (البنایۃ شرح الھدایۃ، امام بدر الدین عینی، صلاۃ الوتر جماعۃ فی غیر رمضان، ج۲ص۵۵۸، ط: دار الکتب العلمیۃ، بیروت)۔

مجمع الأنھر میں ہے: ’’(وَيُوتِرُ) أَيْ يُصَلِّي الْوِتْرَ (بِجَمَاعَةٍ فِي رَمَضَانَ فَقَطْ) لِانْعِقَادِ الْإِجْمَاعِ عَلَيْهِ كَمَا فِي الْهِدَايَةِ وَفِيهِ إشَارَةٌ إلَى أَنَّهُ لَا يُوتِرُ بِجَمَاعَةٍ فِي غَيْرِ شَهْرِ رَمَضَانَ لِأَنَّهُ نَفْلٌ مِنْ وَجْهٍ وَالْجَمَاعَةُ فِي النَّفْلِ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ مَكْرُوهٌ فَالِاحْتِيَاطُ تَرْكُهَا قَالَ بَعْضُهُمْ: لَوْ صَلَّى الْوِتْرَ بِجَمَاعَةٍ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ لَهُ ذَلِكَ وَعَدَمُ الْجَمَاعَةِ فِي الْوِتْرِ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ لَا لِأَنَّهُ غَيْرُ مَشْرُوعٍ بَلْ بِاعْتِبَارِ أَنَّهُ يُسْتَحَبُّ تَأْخِيرُهَا إلَى وَقْتٍ تَتَعَذَّرُ فِيهِ الْجَمَاعَةُ فَإِنْ صَحَّ هَذَا قُدِحَ فِي نَقْلِ الْإِجْمَاعِ كَمَا فِي الْفَتْحِ‘‘۔ (مجمع الأنھر فی شرح ملتقی الأبحر، امام شیخی زادہ عبد الرحمن بن محمد، فصل التراویح، ج۱ص۱۳۷، ط: دار إحیاء التراث العربی)۔

حاشیۃ الطحطاوی میں ہے: “ويوتر بجماعة” استحبابا “في رمضان فقط” عليه إجماع المسلمين لأنه نقل من وجه والجماعة في النقل في غير التراويح مكروهة فالاحتياط تركها في الوتر خارج رمضان وعن شمس الأئمة أن هذا فيما كان على سبيل التداعي أما لو اقتدى واحد بواحد أو اثنان بواحد لا يكره وإذا اقتدى ثلاثة بواحد اختلف فيه وإذا اقتدى أربعة بواحد كره اتفاقا‘‘۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح، امام احمد بن محمد طحطاوی، باب الوتر و أحکامہ، ص۳۸۶، ط: دار الکتب العلمیۃ، بیروت)

اللباب فی شرح الکتاب میں ہے: ’’(ولا يصلي الوتر) ولا التطوع (بجماعة في غير شهر رمضان) : أي يكره ذلك لو على سبيل التداعي. در. وعليه إجماع المسلمين. هداية‘‘۔ (اللباب فی شرح الکتاب، عبد الغنی بن طالب غنیمی، باب قیام شھر رمضان، ص۱۲۲، ط: المکتبۃ العلمیۃ، بیروت)۔

منحۃ السلوک میں ہے: ’’قوله: (ولا يصلى الوتر بجماعة خارج رمضان) عليه إجماع المسلمين، هذا لفظ الهداية. وفي النوازل وواقعات الصدر الشهيد: “أن الاقتداء بالوتر خارج رمضان يجوز”۔ (منحۃ السلوک فی شرح تحفۃ الملوک،امام بدر الدین عینی، فصل فی التراویح، ص۱۵۰، ط: وزارۃ الأقاف و الشؤن الإسلامیۃ، قطر)۔

تبیین الحقائق میں ہے: (قَوْلُهُ فِي الْمَتْنِ: وَيُوتَرُ بِجَمَاعَةٍ إلَى آخِرِهِ) يُوتَرُ عَلَى صِيغَةِ الْمَجْهُولِ أَيْ يُوتِرُ الْإِمَامُ اهـ ع (قَوْلُهُ عَلَيْهِ إجْمَاعُ الْمُسْلِمِينَ إلَى آخِرِهِ) يَعْنِي عَمَلًا، وَإِلَّا فَقَدْ ذَكَرَ فِي الذَّخِيرَةِ أَنَّ الِاقْتِدَاءَ فِي الْوِتْرِ خَارِجَ رَمَضَانَ جَائِزٌ وَفِي الْحَوَاشِي قَالَ وَيَجُوزُ عِنْدَ بَعْضِ الْمَشَايِخِ. اهـ. غَايَةٌ (قَوْلُهُ فَقَالَ بَعْضُهُمْ الْأَفْضَلُ أَنْ يُوتِرَ بِجَمَاعَةٍ إلَخْ) أَيْ؛ لِأَنَّهُ نَفْلٌ مِنْ وَجْهٍ، وَالْجَمَاعَةُ فِي النَّفْلِ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ مَكْرُوهَةٌ فَالِاحْتِيَاطُ تَرْكُهَا فِيهِ وَفِي بَعْضِ الْحَوَاشِي قَالَ بَعْضُهُمْ وَلَوْ صَلَّاهَا بِجَمَاعَةٍ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ لَهُ ذَلِكَ وَعَدَمُ الْجَمَاعَةِ فِيهَا فِي غَيْرِ رَمَضَانَ لَيْسَ؛ لِأَنَّهُ غَيْرُ مَشْرُوعٍ بَلْ بِاعْتِبَارِ أَنَّهُ يُسْتَحَبُّ تَأْخِيرُهَا إلَى وَقْتٍ يَتَعَذَّرُ فِيهِ الْجَمَاعَةُ فَإِنْ صَحَّ هَذَا قَدَحَ فِي نَقْلِ الْإِجْمَاعِ. اهـ (تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق، امام فخر الدین زیلعی، باب الوتر و النوافل، ج۱ص۱۸۰، ط: المطبعۃ الکبری الأمیریۃ، بولاق، قاھرۃ)۔

زیر بحث مسئلہ کے بارے بعض علما نے اعلی حضرت مجدد دین و ملت علیہ الرحمۃ وغیرہ کی عبارات سے استدلال کیا کہ ایسے شخص کی نماز مکروہ تحریمی واجب الإعادۃ ہوگی حالاں کہ ان میں سے کوئی بھی عبارت ان کے مدعی پر دلالت نہیں کرتے، بعض عبارت ملاحظہ فرمائیں۔

اعلی حضرت علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: ’’فقد تحرر بما تقرر: أن جماعة الوتر تبع لجماعة الفرض في حق کل أحد من المصلین و لجماعة التراویح في الجملة لا في حق کل، و لرمضان بمعنی أنها تکرہ في غیرہ لو صلی علی سبیل التداعي بأن یقتدی أربعة بواحد ‘‘۔ (جد الممتار، ج۳ص۵۰۰)۔

 

اعلی حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمۃ کی اس عبارت میں کوئی ایسی بات نہیں جس سے استشہاد کیا جائے کہ عشا کی نماز منفرد پڑھنے والا اگر وتر کی جماعت میں شریک ہوجائے تو اس کی نماز مکروہ تحریمی واجب الإعادۃ ہوگی، بلکہ آخرکی عبارت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اگر کوئی شخص غیر رمضان میں وتر کی نماز باجماعت تداعی کے ساتھ پڑھ لے؛ تو اپنے اصل کے اعتبار سے مکروہ ہوگی، وہ بھی صرف مکروہ تنزیہی جب کہ تداعی کے طور پر یعنی چار سے زائد لوگ ہوں اور اگر تداعی کی صورت نہ ہو تو مکروہ تنزیہی بھی نہیں ہوگی؛ لہذا اعلی حضرت علیہ الرحمۃ کی اس عبارت سے کراہت تحریمی پر استدلال کرنا صحیح نہیں۔

نیز اعلی حضرت علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: ’’من صلی الفریضة منفردا لیس له أن یدخل في جماعة الوتر لا مع ھذا الإمام و لا مع غیرہ‘‘۔ (جد الممتار، ج۲ص۴۹۳)۔

فقیہ بے مثال اعلی حضرت علیہ الرحمۃ کی اس عبارت میں صرف اتنا ہے کہ جس شخص نے تنہا فرض پڑھی، اسے وتر کی جماعت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں، اس میں کہیں ایک لفظ ایسا نہیں ہے جس سے یہ استدلال کیا جاسکے کہ اگر زیر بحث صورت میں جماعت میں داخل ہوگیا؛ تو اس کی نماز مکروہ تحریمی واجب الإعادۃ ہوگی؛ لہذا اس عبارت سے بھی اپنے موقف پر استدلال درست نہیں۔

اسی طرح کی بعض دیگر عبارت پیش کرنے کے بعد نتیجہ اخذ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’تو جب عشا پڑھنے والے کا جماعت وتر میں شامل ہونا جائز نہیں تو لاجرم یہ شمولیت نامشروع ہوئی، فلہذا صورت مسؤلہ میں اقتدا درست نہ ہوئی، نماز دوبارہ پڑھی جائے‘‘۔

یہ نتیجہ محل نظر ہے، پہلی بات اعلی حضرت علیہ الرحمۃ کی کوئی عبارت نماز کے واجب الإعادۃ ہونے پر دلالت نہیں کرتی، دوسری بات اگر یہی استدلال کا طریقہ ہے تو کیا فقہاے کرام بلکہ خود اعلی حضرت علیہ الرحمۃ نے جو یہ فرمایا کہ غیر رمضان میں تداعی کے ساتھ وتر کی نماز مکروہ یعنی مکروہ تنزیہی ہوگی جیسا کہ فقہاے کرام کے بیان سے واضح ہے، وہاں بھی یہی کہا جائے گا کہ اس صورت میں نماز واجب الإعادۃ ہوگی، ہر گز نہیں اور جب وہاں نہیں تو یہاں بھی واجب الإعادہ نہیں ہوگی۔

اسی طرح حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ کے ’فتاوی مصطفویہ‘ کی بھی کوئی عبارت اس بات پر دلالت نہیں کرتی کہ عشا کی نماز منفردا پڑھنے والا اگر وتر کی نماز، جماعت سے پڑھ لے؛ تو نماز واجب الإعادۃ ہوگی بلکہ اگر آپ کی عبارتوں بھی غور کیا جائے تو صرف کراہت ہی کا پہلو سامنے آتا ہے اور وہ بھی کراہت تنزیہی۔

حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ کی مختلف عبارت ذکر کرنے کے بعد بطور نتیجہ لکھتے ہیں: ’’تاجدار اہل سنت سرکار مفتی اعظم ہند رضی اللہ عنہ کے ارشادات ہمارے موقف پر بین دلیل ہیں کہ عشا تنہا پرھنے والے کے لیے جائز نہیں کہ وہ وتر کی جماعت میں شامل ہواور جب شمولیت جائز نہیں تو نماز دوبارہ پڑھ لیں‘‘۔

حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ کے ارشادات کا موصوف کے موقف پر بین دلیل ہونا تو دور کی بات، ایک بھی ارشاد موقف پر دلیل بھی نہیں، اس کے باوجود اتنی جرأت سے آپ کے ارشادات سے اس طرح کا نتیجہ اخذ کرنا سخت محل نظر ہے۔

موصوف نے شاید عدم جواز کو مکروہ تحریمی پر محمول کرنے میں جلد بازی کی؛ جس کی وجہ سے جواب میں غلطی ہوئی، جیسا کہ موصوف خود اپنے فتوی میں لکھتے ہیں۔۔’’(لیس له کا کلمہ کلام فقہا میں عموما عدم جواز کے لیے آتا ہے، کما ھو فی غیر واحد من المواضع فی الفتاوی الرضویۃ)‘‘۔

اولا: لیس له کا اطلاق عموما فقہا کے کلام میں عدم جواز پر ہوتا ہے، موصوف نے اس دعوی پر کوئی دلیل نہیں دی، ثانیا: اگر یہ تسلیم بھی کرلیا جائے تو یہ بات تسلیم نہیں کیا جاسکتا کہ عدم جواز سے ہمیشہ مکروہ تحریمی ہی مراد ہوتا ہے؛ کیوں کہ لایجوز کا لفظ جب بولا جاتا ہے؛ تو اسے یا تو حرام کے برابر قرار دیا جاتا ہے يا وہ عام کراہت تحریمی و تنزیہی سب کو شامل ہوتا ہے اور یہاں پر لایجوز سے کراہت تنزیہی ہی مراد ہے جیسا کہ پہلے  جزئیہ میں امام قدروری علیہ الرحمۃ کے اقوال کی توجیہ سے واضح ہے، امام ابن امیر حاج رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔

’’فَإِنَّهُ لَا تَنَافِيَ بَيْنَ الْمُبَاحِ وَعَدَمِ الْحَرَامِ لِجَوَازِ اجْتِمَاعِهِمَا لِأَنَّ عَدَمَ الْحَرَامِ أَعَمُّ مِنْ الْمُبَاحِ وَلَا بَيْنَ غَيْرِ الْجَائِزِ وَالْحَرَامِ لِأَنَّ غَيْرَ الْجَائِزِ إمَّا مُسَاوِي الْحَرَامِ أَوْ أَعَمُّ مِنْهُ‘‘۔ (التقریر و التحبیر، امام محمد بن محمد ابن امیر حاج، خاتمۃ للکلام فی ھذہ المقالۃ الثانیۃ، ج۳ص۲۸۸، ط: دار الکتب العلمیۃ، بیروت) و اللہ أعلم۔

كتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــه

ابوعاتکہ ازہار احمد امجدی ازہری غفرلہ

خادم مرکز تربیت افتا و خانقاہ امجدیہ، اوجھاگنج

بارہ مئی کو کیا کرونا وائرس ختم ہو جائے گا

Amazon    Flipkart

 
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن