Thursday, October 17, 2024
Homeشخصیاتخواجہ ہند کی شان میں گستاخی ناقابل بر داشت

خواجہ ہند کی شان میں گستاخی ناقابل بر داشت

تحریر انصار احمد مصباحی خواجہ ہند کی شان میں گستاخی ناقابل بر داشت

خواجہ ہند کی شان میں گستاخی ناقابل بر داشت

پچھلے چند سالوں سے، ملک میں فرقہ واریت میں سہ چند اضافہ ہوا ہے اور اس میں سب سے اہم اور کلیدی کردار بھارتی میڈیا نے ادا کیا ہے۔ میڈیا کو کسی بھی ملک کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے؛ نہایت افسوس کی بات ہے کہ بھارت کا یہ ستون آج پوری مستعدی سے ملک کو توڑنے اور اسے مکمل طور پر ہندو-مسلم فسادات میں جھونکنے کے فراق میں رہتا ہے۔ 

    تازہ معاملہ نیوز انڈیا 18 اور اس کے اینکر ”امیش دیو گن“ کا سامنے آیا ہے۔ یوں تو اس چینل پر مسلسل مسلم مخالف ڈیبیٹ چلائے جاتے رہے ہیں؛ لیکن اب کی امیش دیو گن نے حد کر دی۔ اس نے ایک ڈیبیٹ میں مبینہ طور پر سلطان الاولیاء، فخر ہند، خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالی عنہ کی توہین کی اور ان کی شان میں ”لٹیرا“ جیسے نفرت انگیز لفظ کا استعمال کیا۔

اسلام کی صدا بیار صداقت کا روشن چہرہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ 

   اس گستاخی کی خبر سے مسلمانوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ بھارت کی مٹی عقیدت کے معاملے میں بڑی زر خیز واقع ہوئی ہے۔ دنیا کے سارے مذاہب کے ماننے والوں کا یہاں پایا جانا، اس بات کا ایک بین ثبوت ہے۔ بھارت کا ہر مسلمان کسی نہ کسی طرح خواجہ صاحب سے جڑا ہوا ہے۔ حضرت کا وجود بھارت کے لئے ایک فخر ہے۔ اتنا ہی نہیں؛ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کی بار گاہ سے، حکومت ہند کے خزانے میں سالانہ کروروں روپوں کا اضافہ ہوتا ہے، ہزاروں بے روز گاروں کو حضرت کی درگاہ کی وجہ سے روزگار مہیا ہوجاتا ہے ۔

 لگ بھگ ملک کے سارے مشہور و معروف قائدین، سیاست داں، فلم اداکار اور بیوپاری ایک نہ ایک بار اپنی عرضیاں لے کر ضرور حاضر ہوتے ہیں اور بلا تفریق مذہب و ملت اپنے من کی مرادیں لے کر لوٹتے ہیں۔ 

    امیش دیو گن کے، اس طرح کا گستاخانہ اور عقیدت کو مجروح کرنے والے بیان سے یقینا ملک کی پر امن فضا خراب ہوگی۔ سب دیکھ رہے ہیں، ابھی پورا ملک کورونا سے لڑ رہا ہے، ایسے میں ”نیوز 18“ کے اینکر کی نا عاقبت اندیشانہ حرکت پورے ملک کو، کسی ناگہانی مصیبت میں ڈھکیل سکتی ہے۔

 ابھی تو دہلی کا زخم سوکھا بھی نہیں ہے، ایک بھڑکاؤ بھاشن نے کیا صورت حال پیدا کردی تھی، سب نے دیکھا ہے۔

  بھارت کی میڈیا مسلمانوں کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتی، چاہے اس کے لئے جھوٹ کا سہارا لینا پڑے، معیار سے گرنا پڑے یا پھر کسی کو گالی دینی پڑے۔ لگتا ہے اب پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے۔ اس طرح کی ناپاک حرکتوں کو روکنے کے لئے منظم طریقے سے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

فوری طور پر رضا اکیڈمی نے ممبئی میں، جماعت رضاے مصطفی نے بریلی شریف میں اور مضمون لکھے جانے تک اورنگ آباد سمیت کئی شہروں میں اس گستاخ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جا چکا ہے۔ ایسے ماحول میں ۔بلا تریق ساری مسلم تنظیمیں آگے آئیں اور اپنے اپنے حلقوں میں کاروائی کریں!۔

خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی دعوتی و دینی خدمات

     تین طلاق، مآب لنچنگ، مسئلہ کشمیر اور سی اے اے جیسے پے در پے رو نما ہونے والے جاں کاہ واقعات نے مسلمانوں میں ایک ہلکی سی تبدیلی یہ پیدا کی ہے کہ ملکی حالات میں اتحاد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی علیہ الرحمہ ہم سب کے محسن اعظم ہیں۔ سارے مکاتب فکر، اولیاء اللہ کے تقدس کی حفاظت کے خاطر متحد ہو کر گستاخ کے خلاف سخت سے سخت کار وائی کرے۔

۔✍🏻 انصار احمد مصباحی

aarmisbahi@gmail.com 

+199860664476

Amazon            Bigbasket              Havelles         Flipkart

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن