Saturday, October 19, 2024
Homeشخصیاتحضورتاج‌الشریعہ کی حق گوئی ‌و بے باکی

حضورتاج‌الشریعہ کی حق گوئی ‌و بے باکی

ازقلم:- محمد فیضان رضارضوی علیمی حضورتاج‌الشریعہ کی حق گوئی ‌و بے باکی

حضورتاج‌الشریعہ کی حق گوئی ‌و بے باکی

       امام اہل‌سنّت امام احمدرضاخان قادری قدس سرہ کی ذات مبارکہ جیسے اہل‌سنّت کے لیے ایک عظیم سرمایہ کی حیثیت رکھتی ہے ویسے ہی آپ کےشہزادہ‌گان لائق فخر اور باعث وقاراہل‌سنّت ہیں اور ان‌شاءاللہ کل قیامت تک رہیں‌گے۔حق گوئی اور بےباکی آپ کے گھرانے کا خاصہ رہاہے دنیائےاسلام میں آپ کے خاندان کے افراد نے جو اثرورسوخ قائم کیےہیں وہ اپنی مثال آپ ہے ۔

آپ ہی کے گھرانے کے ایک چشم‌وچراغ حضور تاج الشریعہ،قدرةالسالکین،زبدةالعارفین،سراج‌الصالحین ،عمدةالمحققین،سیدالمفسرین،جیدالعلماء،حضرت علامہ مفتی محمداختر رضاخان قادری علیہ الرحمہ ہے جن کی ذات ستودہ صفات ہر کمال وخوبی کی جامع تھی،آپ اخلاق نبوی کےمظہر،خلوص کےپیکر،ملنسار،منکسرالمزاج اور صدق وصداقت کےنیرتاباں تھے آپ کی حق گوئی اور بےباکی کاایک زمانہ معترف ہے

اس مضمون کو بھی پڑھیں  امام احمد رضا خاں بریلوی قدس سرہ ایک عبقری شخصیت

 اور ہوں کیوں نہ کہ آپ نے اپنی پوری زندگی حق وصداقت اور دین حق کی نشرواشاعت میں گزاردی۔آپ نے کبھی حق وصداقت کادامن ہاتھ سے نہیں جانےدیا ۔آپ کی حق گوئی اور سچائی کا اعتراف کرتےہوئے حضرت علامہ ڈاکٹر عاصم اعظمی صاحب قبلہ شیخ الحدیث شمس العلوم گھوسی اپنی کتاب “پنج گنج ولایت” میں لکھتےہیں٫٫۔

تاج الشریعہ ایک مضبوط دل،خوف خداسےسرشار نفس رکھتےتھے،بزرگوں‌اوراسلاف‌کےنقش‌قدم‌پرچلتےتھے،اللہ رب العزت نے حضرت کوجن گوناگوں صفات سے متصف کیاتھا ان صفات میں ایک حق گوئی اور بےباکی بھی ہے 

آپ نے کبھی صداقت و حقانیت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، چاہے کتنے ہی مصلحت‌کےتقاضےکیوں‌نہ‌ہوں،چاہے کتنے ہی قیدوبند،مصائب وآلام اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنناپڑیں،کبھی کسی کو خوش کرنے کےلیےاس‌کی‌منشاکے مطابق فتوی نہیں تحریر کیا۔جب‌کبھی‌فتوی‌تحریرکیاتواپنےاسلاف، آباؤاجداد کےقدم بہ قدم تحریر کیا۔

جس طرح جد امجد امام اہل‌سنّت سیدی سرکاراعلی حضرت علیہ الرحمہ اور حضور مفتی اعظم ہندنےبےخوف ‌وخطرفتاوے تحریرفرمائے اسی طرح اپنے آباؤاجداد کےنقش قدم پر چلتےہوئےحضرت نظرآتےہیں۔ اس حق گوئی کے شواہد آج آپ کے ہزاروں فتاوی اور واقعات ہیں جو ملک اور بیرون ممالک میں پھیلےہوئےہیں،،۔

مرشد گرامی نوراللہ مرقدہ حق بات بیان کرنےمیں خلوت وجلوت کا فرق نہیں کرتے اورنہ یہ دیکھتے کہ بھراہوامجمع ہے لوگ کیاکہیں گے جب اصلاح کی ضرورت ہوتی تو مجمع عام میں بھی اصلاح فرمادیتےجیساکہ بیان کیاجاتاہے

۔ ٫٫ امریکہ کے دورے میں ایک مرتبہ جمعہ کے خطبےکےلیے منبرپر آئےتو دیکھاکہ نمازیوں نے عام طورپر اپنی شرٹ کو پینٹ میں گھریساہوا ہے،منبرشریف پر کھڑےہوکر اس پر عام تنبیہ فرمائی،،۔

حضرت تاج الشریعہ قدس‌سرہ کبھی بھی اہل سنت کے مدارس ومکاتب کے خلاف سنناگوارہ نہ کیا بلکہ جب بھی کسی نے کچھ بولاتو بروقت اس کی تردید فرمائی چنانچہ ایک مرتبہ ممبئی کےایک جلسےمیں کسی متشدد ذہنیت کا مولوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور کےخلاف چندجملے بیان کرتاہوا کہہ دیا کہ اشرفیہ کو چندہ دیناجائز نہیں، وہ مولوی بول کرتونکل گیا اور یہ الزام حضرت کے سرآگیا

جب حضرت کو یہ معلوم ہوا تو حضرت نےاسٹیج پر تقریبا دس منٹ اشرفیہ کی تعریف اور اس مولوی صاحب کا رد فرمایا اور اشرفیہ کے ساتھ اہل سنت کے تمام مدارس کو چندہ دینے کی تلقین وترغیب فرمائی۔ (تذكره تاج الشريعہ ص ١٦)۔

      الغرض حضرت تاج الشریعہ رضی اللہ عنہ کی پوری زندگی اس حدیث مبارکہ کی روشنی میں گزری ہے ٫٫عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: إن الصدق یھدی إلی البر وإن البر یھدی إلی الجنۃ، وإن الرجل لیصدق حتی یکتب عند اللہ صدیقا، وإن الکذب یھدی إلی الفجور وإن الفجور یھدی إلی النار وإن الرجل لیکذب حتی یکتب عند اللہ کذابا (متفق علیہ)۔

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، یقیناً سچائی نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے۔ آدمی سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک اسے اللہ کے یہاں بہت سچا لکھ دیا جاتا ہے۔ اور جھوٹ نافرمانی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور نافرمانی جہنم کی طرف لے جاتی ہے اور آدمی یقینا جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے یہاں وہ بہت جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔،،۔

 اللہ کریم حضور مرشدگرامی وقار رحمةاللہ علیہ کی حق گوئی اور بےباکی کا حصہ ہم غلاموں کو بھی عطاکرے اور ان کے علمی،عملی،فکری اور روحانی فیضان سے سیرابی عطاکرے آمین بجاہ سید المرسلین علیہ الصلوة والتسلیم

ازقلم :- محمد فیضان رضارضوی علیمی

نائب صدرجماعت‌رضائے مصطفے سیتامڑھی

واستادجامعہ شرفیہ رضویہ مدھوبنی بہار 

faizanrazarazvi78692@gmail.com

حضور تاج الشریعہ قدس سرہ اور مرکز اہل سنت  کا دور ششم

Amazon   Bigbasket   Havelles   Flipkart

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن