Friday, October 18, 2024
Homeاحکام شریعتقربانی یا ضرورت مندوں کی مدد

قربانی یا ضرورت مندوں کی مدد

از قلم انیس الرحمن حنفی رضوی قربانی یا ضرورت مندوں کی مدد

قربانی یا ضرورت مندوں کی مدد

یوں تو ہر سال یوم عید الاضحی آنے سے قبل شوشل میڈیا کے مختلف ذریعہ سے یہ عام ہوجاتا ہے مہنگے جانور خرید کر قربانی کرنے کے بجائے وہی رقم غریبوں مسکینوں یعنی کی اس کی ضرورت مندوں کو دے دی جائے جہاں ہر سال اس طرح کی بحیثیں ہوتی تھیں وہی امسال یہ بحث اپنا راستہ اور وسیع کر رہی ہے

 اس سال کرونا وائس اور لاک ڈاون سے پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ یہ بحث زیادہ شدت کو اختیار کئے ہوئے ہے یہاں تک کہ کچھ لوگ تو حالات حاضرہ کو دیکھے ہوئے  قربانی کرنے کے بجائے ضرورت مندوں کی مدد کو ترتیح دے رہے ہیں حالانکہ اس میں کسی کا اپنا کوئی مفاد نہیں سب کے جذبات قابل قدر ہیں

 لیکن شریعت اپنی جگہ اور جذبات اپنی جگہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کسی غریب و نادار کی مدد کرنا کسی پریشان حال کا خیال رکھنا یا کسی غریب کے بچی کی شادی کروادینا یا کسی بھی طرح کے مشکلات کو حل کرنا یقینا بہت اجر و ثواب کا باعث ہے لیکن ان تمام امور کو قربانی کے بدلے کا عمل نہیں بنایا جا سکتا ہے

 اور اس بھیانک دور میں عید الاضحی کے اس خاص موقع پر اگر  قربانی کرنے کے بہ نسبت انسانیت کو ترجیح دینا کا  افضل و مناسب ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارکہ میں اہل ثروت اور صاحب نصاب مسلمانوں پر قربانی کے حکم کے  بجائے غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنے کا حکم ضرور دیا جاتا اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ہر دور میں غریب و نادار طبقے کو لوگ رہے ہیں

ھکذا تمام مسلمانان اہسلنت سے گزارش ہیکہ جو صاحب نصاب ہیں ان پر لازم و ضروری ہے کیوں کہ وہ پہلے اپنی جانب سے قربانی کرنے کا انتظام کریں بعدہ اگر کسی اور کی جانب سے قربانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو دوسرے بکرے کا انتظام کریں

اللہ تعالی ہم تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے آمین یا رب العلمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

از قلم : انیس الرحمن حنفی رضوی

مولوی گاوں  ضلع بہرائچ شریف یوپی الھند

رابطہ 9517223646       

اس کو بھی پڑھیں  : ہم خود کو سنبھالیں اور قوم کی صالح رہ نمائی کریں  از طارق انور مصباحی 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن