Friday, October 18, 2024
Homeاحکام شریعتشریعت مطہرہ میں عورتوں کا مقام

شریعت مطہرہ میں عورتوں کا مقام

از قلم: انیس الرحمٰن حنفی رضوی شریعت مطہرہ میں عورتوں کا مقام

شریعت مطہرہ میں عورتوں کا مقام

دنیا میں قوانین اسلام کے آنے سے قبل  عورتوں کی حیثیت نہایت ہی کم تر تھی عورت جانوروں کی طرہ خرید و فروخت کی جاتی تھیں اس کے علاوہ زندہ درگور کیا جاتا تھا عورتوں کی زندگیاں پوری طرح  مردوں کی تابع ہوا کرتی تھیں صدیوں تک ہم غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رہے لیکن جب سے  اسلام اور شریعت کا اصول و قوانین رد عمل آیا

تو  عورت کی پست  حیثیت کو ختم کر کے  سماج کی ایک اہم فردکا دنیا کو  تصور دیا اور ایسا کیوں نہ ہو کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس نظام حیات میں مردو و عورت دونوں کے حقوق دونوں اپنی اصل کے حامل ہیں اس حیثیت سے اسلام مساوات مردو زن کا پہلا علم بردار بن کر دنیا میں ابھرتا ہے

جیسا کہ خود ارشاد ربانی ہے اے لوگو اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کو جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد و عورت پھیلا دیئے اور اللہ تعالی سے ڈرو جس کے ذریعہ تم ایک دوسرے سے مدد طلب کرتے ہو اور رشتوں کا احترام کرو بےشک اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے( سورہ نساء ١٠)۔

وہیں اسلام نے مردو عورت کی حیثیت میں کوئی تفریق نہیں رکھی بلکہ دونوں کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا

جیسا کہ ارشاد ربانی ہے کہ عورتیں تمہارے لیے لباس ہیں اور تم عورتوں کے لیے لباس ہو شریعت نے مردو عورت کو معاشرتی زندگی کے لیے ایک نظام عطا کیا اور قرآن نے معاشرتی زندگی کے لیے جو احکامات صادر کیے ہیں اور دنیاوی زندگی کی بنیاد پر آخرت کے اجر و ثواب جو پیمانے بنائے وہ عورت اور مرد کے لیے یکساں ہیں کسی کو کسی پر فوقیت نہیں دی گئی

بلکہ سب کے لیے برابر رکھا گیا ہے اس کی وضاحت کچھ یوں ہے اے ایمان والے مردار اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے معاون ہیں وہ بھلائی کام حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں( سورہ توبہ ٩)۔

مندرجہ بالا آیات سے یہ بات اظہر من الشمس ہوجاتی کہ اسلام میں صنفی تفرقہ کا کوئی نظریہ نہیں ہے اور کسی بھی طرح عورت کو کم تر کرکے کم اجر و ثواب کا مقدار نہیں ٹھراتا اور یہ حقیقت ہیکہ اسلام نے مردوں عورتوں کو مساوی حقوق دیئے اور انہیں اسلائی معاشرے کے لیے ضروری قرار دیا۔


از قلم:  انیس الرحمن حنفی رضوی

بہرائچ شریف یوپی الھند

رابطہ: 9517223646

اس مضمون کو بھی پڑھیں : وجود زن سے ہے تصویر کائنات

کیا آپ قرینہ زندگی کو خریدنا چاہتے ہیں تو ابھی آڈر کریں کتاب گھر تک پہنچ جاے گی

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن