از مولانا غلام نبی رضوی نالا سپارہ اکابرعلمائے کرام کا اس قدر رحلت فرمانا امت مسلمہ کے لیے عظیم خسارہ ہے
اکابر علمائے کرام کی رحلت پر جامعہ ام کلثوم للبنات نالا سپارہ کے وسع صحن میں گلہائے تعزیت اور دعائے مغفرت پیش کرتے ہوئے مولانا غلام نبی رضوی نے کہا کہ لوگ آتے ہیں جانے کے لیے مگر بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو جاتے ہیں تو اپنی محبت اور عقیدت لوگوں کے دلوں میں چھوڑ جاتے ہیں
جن کو بھولنا صدیوں گزر جاتا ہے پھر بھی لوگ نہیں بھول پاتے انہیں جانے والوں میں درجنوں علمائے کرام کی جماعت جو اس قدر یکے بعد دیگر اپنی بے پناہ محبت لوگوں کے دلوں میں چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی سے جا ملے
مولانا قاری غلام نبی رضوی ناظم اعلیٰ جامعہ ام کلثوم للبنات نالاسپارہ ممبئی نے کہا کہ تقریبا چار مہینے کے اندر کافی تعداد میں اکابر علماء کرام کا اس قدر رحلت فرمانا امت مسلمہ کے لیے عظیم خسارہ ہے جن کی بھرپائی ناممکن ہے
ان اکابر علمائے اکرام میں مولانا محمد محسن نظامی سابق شیخ الحدیث دارالعلوم اہلسنت تنویرالاسلام امرڈوبھا, مولانا معین الحق علیہ الرحمہ جمدا شاہی بستی, مولانا معین الدین مصباحی علیہ الرحمہ, مولانا مفتی معراج عالم مصباحی علیہ الرحمہ, حافظ و قاری محمد اسلم استاذ عربیہ ضیاء العلوم, مولانا ڈاکٹر محب الحق و ڈاکٹر محمد خالد اشرفی, مولانا مفتی عبد المنان بسمل بستوی, نوجواں حافظ قرآن سہیل احمد
معتمد حضور خطیب البراہین حضرت مولانا محمد عالم گیر نظامی امرڈوبھا سنت کبیر نگر, جامعہ اشرفیہ کے سابق استاذ مولانا عبدالوحید مصباحی جامعہ رضویہ گلشن برکات, مولانا قاری ابوالحسن گورکھ پوری, اشرف الفقہا مفتی مہاراشٹرا مفتی مجیب اشرف علیہ الرحمہ, مولانا محبوب عالم علیہ الرحمہ استاذ جامعہ امام احمد رضا رتنا گیری, جامعہ اشرفیہ کے سینئر استاذ مفتی معراج القادری علیہ الرحمہ, خلیفہ حضور اشرف الفقہاء حضرت مولانا مفتی غلام مرتضیٰ رضوی علیہ الرحمہ اکڈنڈی ان اکابرعلماۓاکرام کا رحلت فرمانا نہایت افسوس اور غم کی بات ہے
اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کی رحلت فرمانے والے علمائے کرام کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
شرکاے غم
جملہ مومنین اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اظہارتعزیت اور دعائے مغفرت کرنے والوں میں مولانا قاری رضوان احمد نعیمی صدر دارالعلوم نعیمیہ شری رام نگر, مولانا قاری منظور عالم بانی فیضان سادات, مولانا قاری عبدالوحید نظامی غوثیہ مسجد وڈالا, حافظ صدام نظامی صاحب ,حافظ غلام علی نظامی صاحب, جناب اکبر علی رضوی جناب حنیف خان ارباز خان وغیرہ کے نام شامل ہیں
اس کتاب کو خریدنے کے لیے کلک کریں
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع