منقبت امام عالی مقام سید الشہداء فاطمہ زہرا کے پھول آل رسول سیدنا الشاہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ذو الفقار حیدری ہے جب کہ تلوار حسین
کس کی ہمت جا کے روکے رن میں پھر وار حسین
راکب دوش نبی ہیں نازش آل علی
حامی دین خدا ہیں شاہ سرکار حسین
میمنہ اور میسرہ میں مچ گئیں تھیں دہشتیں
جب اٹھی تھی کربلا میں ایک تلوار حسین
مرحبا صد مرحبا کتنی نرالی شان ہے
بن گئے ہیں رشک جنت سب وفادار حسین
خطبۂ شبیر سن کر سب یزیدی دنگ ہیں
یعنی گفتار حبیب رب ہے گفتار حسین
ختم ہو جائیں گے ظالم حکمراں اس دور سے
آج اپنا لیں اگر ہم پھر سے کردار حسین
اے یزید وقت اپنی دم دبا کر بھاگ جا
دیکھ لے اپنا لیا ہے ہم نے کردار حسین
ہے فقط اتنی تمنا دم میں جب تک دم رہے
عام کرنا ہے جہاں میں ہم کو افکار حسین
ہو گئی معراج اس کو دوجہاں کی اے جسیم
جس کو قسمت سے ملا ہے لطف دیدار حسین
از قلم: محمد جسیم اکرم مرکزی پورنوی
9523788434
یہ یا اس طرح کے موبائل خریدنے کے لیے کلک کریں
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع