Thursday, October 17, 2024
Homeحالات حاضرہسلطنت عثمانیہ سے سعودی حکومت تک

سلطنت عثمانیہ سے سعودی حکومت تک

از :  محمد ہاشم اعظمی مصباحی  سلطنت عثمانیہ سے سعودی حکومت تک

سلطنت عثمانیہ سے سعودی حکومت تک

 عرب شریف میں 1922ء تک ترکی کی حکومت تھی جسے خلافتِ عثمانیہ کے نام سے جانا جاتا ہے 1922سے پہلے سعودی عرب کا نام سعودی عرب نہیں بلکہ حجازِ مقدس تھا خلافتِ عثمانیہ دنیا کےتین بر اعظموں پر623 سال(1299ء-1922ء) تک قائم رہی۔

جب بهی اسلامی دنیا پر ظلم و ستم ہوتا تها تو ترکی حکومت اس کا منہ توڑ جواب دیتی امریکہ ، برطانیہ اور یورپین ممالک کو اگر سب سے زیادہ خوف تها تو وہ خلافتِ عثمانیہ کا تها

ان کو معلوم تها کہ جب تک خلافتِ عثمانیہ ہے ہم مسلمانوں کا کچھ بهی نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔امریکہ و یورپ نے خلافتِ عثمانیہ کو ختم کرنے کی سازش شروع کی 19ویں صدی میں سلطنتِ عثمانیہ اور روس کے درمیان بہت سی جنگیں بھی ہوئیں

چوں کہ مکہ اور مدینہ مسلمانوں کے نزدیِک قابلِ احترام ہیں اسی لیے  سب سے پہلا فتنہ وہیں سے شروع کروایا۔ یورپ نے سب سے پہلے اک شخص کو کهڑا کیا جو کرسچیئن تها ‘ ایسی فصیح عربی زبان بولتا تها کہ کسی کو اس پر شک تک نہیں ہوا اس نے عرب کے لوگوں کو خلافتِ عثمانیہ کے خلاف یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ تم عربی ہو اور یہ ترکی عجمی ہیں ہم عجمیوں کی حکومت کو کیسے برداشت کر رہے ہیں پر لوگوں نےاسنکی ایک نہ مانی

یہ شخص “لارنس آف عریبیہ” کے نام سے مشہور ہوا پهر امریکہ نے ایک شخص کو کهڑا کیا جس کا نام محمدبن عبدالوهاب نجدی تھا۔ابن عبدالوهاب نجدی کی ملاقات عرب کے ایک سوداگر سے ہوئی،جس کا نام ابن سعود تها اس نے ابن سعود کو عرب کا حکمران بنانے کا لالچ دیا

پھر کیا تھا ابن سعود نے مکہ ،مدینہ اور طائف میں ترکی کے خلاف جنگ شروع کر دی مکہ ، مدینہ اور طائف کے لاکهوں مسلمان ابن سعود کی ڈاکو فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے جب ترکی نے دیکها کہ ابن سعود ہمیں عرب سے نکالنے اور خود عرب پر حکومت کرنے کے لیے مکہ و مدینہ اور طائف کے بے قصور مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے تب ترکی نے عالمی طور پر یہ اعلان کر دیا کہ”ہم اس پاک سرزمین پر قتل و غارت پسند نہیں کرتے”۔

اس وجہ سے خلافتِ عثمانیہ کو ختم کر دیا گیا۔جس کی وجہ سے  40  نئے ممالک وجود میں آئے۔ پهر عرب اور ساری دنیا کے مسلمانوں کا زوال شروع ہوا حجازِ مقدس کا نام 1400 سال کی تاریخ میں پہلی بار بدلا گیابابن سعود نے حجازِ مقدس کا نام اپنے نام پر سعودیہ رکھ دیا۔

اس فتنے کا ذکر احادیث میں بھی ملتا ہے اور اسی وجہ سے سرکارِ دو عالمﷺ نے سعودی عرب کے شہر نجد کے بارے میں دعا نہیں فرمائی تھی ۔ اسی نجد میں ابن عبدالوهاب نجدی پیدا ہوا جس سے انگریزوں نے ایک نئے مذہب کی بنیاد ڈلوائی اور یہی شہر مسیلمہ کذاب کا جائے پیدائش بھی ہے۔

لیکن دنیا بھر کے  مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے انگریزوں نے اس ’نجد‘ شہر کا نام بھی تبدیل کر کے ’ریاض‘ رکھوا دیا جو آج کل سعودیہ کا دار الحکومت ہے۔ جنت البقیع اور جنت المعلی میں صحابہ اور اہل بیتِ اطہار رضوان الله تعالی اجمعین کے مزارات پر بلڈوزر چلایا گیا اور تمام قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔

حرم شریف کے جن دروازوں کے نام صحابہ اور اہلِ بیت کے نام پر تهے ان کا نام آلِ سعود کے نام پر رکها گیا.انگریزوں کی اپنی اسی سازش کی کام یابی پر 1962 میں ہالی وُوڈ نے

’’ Lawrence of Arabia‘‘

کے نام سے فلم بھی بنائی جو بہت زیادہ دیکھی جا چکی ہے۔

یہود و نصاریٰ کو عرب میں آنے کی اجازت مل گئی جس دن ابن سعود عرب کا بادشاہ بنا اس دن ایک جشن ہوا اس جشن میں امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے پرائم منسٹرس ابن سعود کو مبارک باد دینے پہنچ تھے کل جس عرب کے نام سے پوری دنیا لرزہ براندام تھی آج وہی سعودیہ عربیہ اپنی غیرت بیچ کر امریکہ کے اشارہ ابرو پر ناچنے لگااور آج بهی ناچ رہا ہے

جس کی وجہ سے پوری اسلامی دنیا نہایت ہی شرمندہ ہے تاریخی تناظر میں دیکھا جائے تو عربوں کی زبوں حالی اور ضمیر فروشی کی بلا کسی آفت ناگہانی کی طرح آج کوئی اچانک نمودار نہیں ہوگئی ہے بلکہ یہود و نصاریٰ کی ہمارے خلاف کی جانے والی برسوں کی سازشی و لعنتی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے

اس تناظر میں سلطان صلاح الدین ایوبی اور ایک صلیبی جاسوس کی منتج گفتگو دل چسپی سے خالی نہ ہوگی تاریخ بتاتی ہے کہ جب جولائی 1187ء کو حطین کے میدان میں سات صلیبی حکمرانوں کی متحدہ فوج کو جو مکہ اور مدینے پر قبضہ کرنے آئی تھی ایوبی فوج نے عبرتناک شکست دے کر مکہ اور مدینہ کی جانب بری نظر سے دیکھنے کا انتقام لے لیا تھا

اور اب وہ حطین سے پچیس میل دور عکرہ پر حملہ آور تھے سلطان صلاح الدین ایوبی نے یہ فیصلہ اِس لیے کیا تھا کہ عکرہ صلیبیوں کا مکہ تھا، سلطان اُسے تہہ تیغ کرکے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا انتقام لینا چاہتا تھا، دوسرے بیت المقدس سے پہلے سلطان عکرہ پر اِس لیے بھی قبضہ چاہتا تھا کہ صلیبیوں کے حوصلے پست ہو جائیں اور وہ جلد ہتھیار ڈال دیں

چنا٘ں چہ اُس نے مضبوط دفاع کے باوجود عکرہ پر حملہ کردیا اور 8جولائی 1187ء کو عکرہ ایوبی افواج کے قبضے میں آگیا اِس معرکے میں صلیبی انٹیلی جنس کا سربراہ ہرمن بھی گرفتار ہوا جسے فرار ہوتے ہوئے ایک کماندار نے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے وقت ہرمن نے کماندار کو خوب صورت لڑکیوں اور بہت سا سونا دے کر فرار کرانے کی پیش کش کی تھی مگر کماندار نے اُسے رد کردیا

ہرمن کو جب سلطان صلاح الدین ایوبی کے سامنے پیش کیا گیا تو اُس نے گرفتار کرنے والے کماندار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلطان سے کہا”سلطان معظم ! اگر آپ کے تمام کماندار اِس کردار کے ہیں جو مجھے پکڑ کر لایا ہے تو میں آپ کو یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ آپ کو بڑی سے بڑی فوج بھی یہاں سے نہیں نکال سکتی اُس نے کہا میری نظر انسانی فطرت کی کمزوریوں پر رہتی ہے

میں نے آپ کے خلاف یہی ہتھیار استعمال کیا میرا ماننا ہے کہ جب یہ کمزوریاں کسی جرنیل میں پیدا ہو جاتی ہیں یا پیدا کر دی جاتی ہیں تو شکست اُس کے ماتھے پر لکھ دی جاتی ہے میں نے آپ کے یہاں جتنے بھی غدار پیدا کیے اُن میں سب سے پہلے یہی کمزوریاں پیدا کیں حکومت کرنے کا نشہ انسانوں کو لے ڈوبتا ہے ۔

سلطان معظم! آپ کا جاسوسی نظام نہایت ہی کار گر ہے آپ صحیح وقت اور صحیح مقام پر ضرب لگاتے ہیں مگر میں آپ کو یہ بتا نا چاہتا ہوں کہ یہ صرف آپ کی زندگی تک ہے ہم نے آپ کے یہاں جو بیج بویا ہے وہ ضائع نہیں ہوگا آپ چوں کہ ایمان والے ہیں اِس لیے آپ نے بے دین عناصر کو دبا لیا

لیکن ہم نے آپ کے امرا کے دلوں میں حکومت، دولت، لذت اور عورت کا نشہ بھر دیا ہے، آپ کے جانشین اِس نشے کو اتار نہیں سکیں گے اور میرے جانشین اِس نشے کو تیز کرتے رہیں گے۔

اس کو بھی پڑھیں: بحرین اور اسرائیل معاہدہ قاببل مذمت

سلطان معظم ! یہ جنگ جو ہم لڑ رہے ہیں یہ میری اور آپ کی یا ہمارے بادشاہوں کی جنگ نہیں ہے یہ کلیسا اور کعبہ کی جنگ ہے جو ہمارے مرنے کے بعد بھی جاری رہے گی اب ہم میدان جنگ میں نہیں لڑیں گے ہم کوئی ملک فتح نہیں کریں گے ہم مسلمانوں کے دل و دماغ کو فتح کریں گے ہم مسلمانوں کے مذہبی عقائد کامحاصرہ کریں گے ہماری لڑکیاں، ہماری دولت، ہماری تہذیب کی کشش جسے آپ بے حیائی کہتے ہیں، اسلام کی دیواروں میں شگاف ڈالے گی

پھر مسلمان اپنی تہذیب سے نفرت اور یورپ کے طور طریقوں سے محبت کریں گے سلطان معظم! وہ وقت آپ نہیں دیکھیں گے میں نہیں دیکھوں گا ہماری روحیں دیکھیں گی۔” سلطان صلاح الدین ایوبی جرمن نژاد ہرمن کی باتیں بڑے غور سے سن رہے تھے ہرمن کہہ رہا تھا۔

 سلطان معظم ! آپ کو معلوم ہے کہ ہم نے عرب کو کیوں میدان جنگ بنایا ؟ صرف اِس لیے کہ ساری دنیا کے مسلمان اِس خطے کی طرف منہ کر کے عبادت کرتے ہیں اور یہاں مسلمانوں کا کعبہ ہے ہم مسلمانوں کے اِس مرکز کو ختم کر رہے ہیں آپ آج بیت المقدس کو ہمارے قبضے سے چھڑا لیں گے لیکن جب آپ دنیا سے اٹھ جائیں گے مسجد اقصیٰ پھر ہماری عبادت گاہ بن جائے گی

میں جو پیشن گوئی کر رہا ہوں یہ اپنی اور آپ کی قوم کی فطرت کو بڑے غور سے دیکھ کر کر رہا ہوں ہم آپ کی قوم کو ریاستوں اور ملکوں میں تقسیم کر کے انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنا دیں گے اور فلسطین کا نام و نشان نہیں رہے گا یہودیوں نے آپ کی قوم کے لڑکوں اور لڑکیوں میں لذت پرستی کا بیج بونا شروع کردیا ہے

اِن میں سے اب کوئی نورالدین زنگی اور صلاح الدین ایوبی پیدا نہیں ہوگا تاریخ شاہد ہے کہ تیسری صلیبی جنگ کو شکست دینے کے بعد سالار اعظم سلطان صلاح الدین ایوبی کا انتقال ہو گیا۔

سلطان کی فتح کے بعد کئی سو سال بیت المقدس مسلمانوں کی تحویل میں رہا لیکن ترک سلطنت کے زوال کے ساتھ ہی بیت المقدس بھی مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ اس موقع پر فرانسیسی فوج کا جرنیل دمشق جا کر سلطان کی قبر پر کھڑے ہو کر اعلان کرتا ہے کہ”اے صلاح الدین! ہم آ گیے ہیں، ہم کو روک کر دکھاﺅ“

یہ تاریخ کا بڑا ہی دل خراش پہلو ہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی کے بعد اسرائیلوں کے مظالم کو روکنے والا ہاتھ دوبارہ پیدا نہ ہو سکا بلکہ مسلمانوں کے حالات مزید ابتر ہو چکے ہیں۔ اخلاقیات کا دیوالیہ ہو رہاہے۔

سلطان صلاح الدین ایوبی کا قول ہے کہ ”اگر کسی قوم کو بغیر جنگ کے شکست دینی ہو تو اس کے نوجوانوں میں فحاشی پھیلا دو۔“ گمراہی اور مذہبی انتہا پسندی نے مسلمانوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے اور دونوں انتہائیں مسلمانوں کو تباہی اور بزدلی کی جانب لے جا رہی ہیں۔ سلطان صلاح الدین کی قبر کے سراہنے للکارنے والے صلیبی دشمن کی باز گشت آج بھی سنائی دے رہی ہے ”ہم آگئے ہیں ہم کو روک کر دکھاﺅ۔“۔

 سوچنے اور سمجھنے کا مقام ہے کہ کیا یہ ساری باتیں آج سچ ثابت نہیں ہو رہی ہیں کیا عرب ممالک کے حکمران اسلام دشمن طاقتوں کے زرخرید غلام نہیں ہوگئے ہیں اب تو متحدہ عرب امارات کے حکمران اسلام دشمن ملک اسرائیل کے ساتھ معاہدے اور مطالبے پر لبیک کہتے ہوئے خود اسلام دشمنی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں

گویا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ “اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے” یہود و نصاریٰ کی ناپاک سازش کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبال نے بہت پہلے کہا تھا

وہ فاقہ کش موت سے  ڈرتا نہیں  ذرا 

روح محمدﷺ اسکے بدن سے نکال دو

فکرِ   عرب کو دے کر فرنگی  تخیلات

اسلام   کو  حجاز و یمن  سے نکال دو

ازمحمد ہاشم اعظمی مصباحی

نوادہ مبارک پور

اعظم گڈھ یو پی

 9839171719

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن