Friday, October 18, 2024
Homeحالات حاضرہتمباکو زہر قاتل ہے

تمباکو زہر قاتل ہے

تحریر: طارق انور مصباحی تمباکو زہر قاتل ہے

تمباکو زہر قاتل ہے

بعض زہر بہت جلداپنا اثر دکھلاتا ہے،اور بعض زہر دھیرے دھیرے انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔ تمباکو اور اس سے تیار شدہ نشہ آور چیزیں بھی سلو پوائزن

(Slow Poison)

کی طرح ہیں۔

 تمباکو،سگریٹ،گٹکا اور دیگر نشہ آور چیزیں انسانی صحت کے لیے بہت مضر ہیں اور بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔سگریٹ، بیڑی،گٹکا،پان کے زردہ اوردیگر نشہ آورچیزوں میں تمباکوکااستعمال ہوتا ہے۔

تمباکومیں نکوٹین

(Nicotine)

پایا جاتا ہے۔نکوٹین اعصاب،دماغ،دل اور آنکھوں کومتاثرکرتا ہے۔دل کی دھڑکن کو تیزکردیتا ہے۔وقت سے قبل انسان کوبوڑھا بنادیتا ہے اور فالج کا بھی سبب بنتا ہے۔

نشہ آورچیزیں جسم کے دفاعی نظام

(Immunity System)

کو کمزور کردیتی ہیں۔اعضائے رئیسہ کو بھی رفتہ رفتہ کمزور کردیتی ہیں اور کینسر کا سبب بنتی ہیں۔سگریٹ کا دھواں پھیپھڑا کونقصان پہنچاتا ہے اورٹی بی، پھیپھڑے کے کینسر اوردل،دماغ وآنکھوں کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔بدن میں سستی پیداکرتا ہے۔

عام طورپر غلط ساتھیوں کی صحبت کے سبب نشہ کی عادت ہوجاتی ہے،اس لیے غلط صحبتوں سے پرہیز لازم ہے۔

اچھا دوست ایک نعمت ہے اور برا دوست ایک مصیبت ہے۔نیک دوستوں کی صحبت اختیار کریں۔

وقت بڑھائیں اور مقدار گھٹائیں

جس چیز کی عادت پڑجاتی ہے،اس کو چھوڑنا کچھ مشکل ہوتا ہے۔نشہ کی عادت چھڑانے کے واسطے دوائیں بھی آچکی ہیں۔

آپ اپنے طورپر کچھ ترکیب بھی اپنا سکتے ہیں،مثلاً آپ ہرایک گھنٹے پر تمباکولیتے ہیں، یا سگریٹ پیتے ہیں تو رفتہ رفتہ وقت بڑھاتے جائیں،یعنی ڈیڑھ گھنٹے بعد،پھر دوگھنٹے بعدتمباکواستعمال کریں۔

وقت بڑھانے کے ساتھ مقدارگھٹاتے جائیں،یعنی آپ ایک بار مکمل سگریٹ پیتے ہیں تو ایک بار نصف کی عادت ڈالیں،پھر اس سے بھی کم،پھر ایک دوکش پر اکتفا کر یں۔

تمباکو یاگٹکا وغیرہ کی مقدار بھی کم کرتے جائیں۔اس طرح نشہ کی خواہش روز بروز کم ہوتی جائے گی اور نشہ کی عادت چندہفتوں میں چھوٹ جائے گی۔

یہ بہت مؤثر طریقہ ہے۔ اسے آزما کر دیکھیں۔ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔

بعض لوگ نشہ کی عادت چھڑانے کے واسطے اس نشہ آور چیز کی جگہ دیگر چیزوں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں،تاکہ اس سے نجات مل سکے۔جن لوگوں نے نشہ کی عادت ترک کی ہو،اس سے بھی بات چیت کی جائے،اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔

اگرکسی طرح کنٹرول نہ ہو تو ڈاکٹر سے ملیں۔

نشہ کی عادت چھڑانے کے واسطے متعددطریقے ماہر ین نے بھی بتاے ہیں،مثلاً کسی چیز کے بارے میں غور و فکر کرنا،تاکہ نشہ کی یاد ہی نہ آسکے۔کسی ایک خاص دن میں ترک نشہ کو اپنے اوپر لازم کرلینا،ورزش کرنا،نشہ آور چیزوں کی نفرت اپنے دل میں پیداکرنا،تمباکو،سگریٹ وغیرہ کے نقصانات پر غورکرنا

خوشی و فرحت، جسم میں تازگی یعنی موڈ فریش کرنے والی دیگر چیزوں کو اختیار کرنا،سبزیوں اورپھلوں کا استعمال کرنا،نیا مشغلہ اپنا نا، خود کوکاموں میں مصرو ف رکھنا۔

اس قسم کی متعددترکیبیں ہیں۔ان میں سے جو ترکیب آپ کے نیچر اور فطرت کے موافق ہو، اس کو اپنا کر نشہ سے نجات پانے کی کوشش کریں۔اپنے احباب کو بھی ترک نشہ کی ترغیب دیں۔

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر: ماہنامہ پیغام شریعت دہلی

اعزازی مدیر: افکار رضا

www,afkarerza.com

اس مضمون کو بھی پڑھیں: تمباکو نوشی اور ہماری ذمہ داریاں 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن