ملکی حالات کیوں سدھریں گے جب مسلمان خود سدھرنے کا نام نہیں لے رہا ہے
آج بگڑے ہوئے ملکی حالات کا میرے مسلمان بھائی رونا تو ضرور رورہے ہیں
مگر خود سدھرنے کا نام ہی نہیں لیتے ہیں، پہلے
خود تو سدھر جائیں ، حق اور باطل
کو پہچانیں . حرام وحلال میں امتیاز کریں ، نیکی کریں، گناہوں سے دوری اختیار کریں ،
اللہ ورسول” کو یاد کریں عبادت خدا وندی میں دل لگائیں،
“نماز پڑھیں ،” روزہ رکھیں ،
اور دیگر “امور اسلامی پر عمل پیرا ہوجائیں ،
جتنا آوارہ ذہنیت کے اس وقت مسلمان ہیں میں دیکھتا ہوں کوئی نہیں ہے،
جتنی برائی آج مسلمانوں میں ہے اور دیگر قومیں ان سے پیچھے نظر آرہی ہیں،
جتنا جھگڑا لڑائی اور بری ہرکتیں
یہ کرتے ہیں، دوسروں میں اتنی نہیں ہیں،
جب کہ “اللہ رب العزت ان کا، سید الانبیاء ان کے، قرآن مجید ان کا، پاکیزہ ” مذہب اسلام ان کا، خوبصورت نام ان کا،
مسجد ومدرسے ان کے، باوجود اس کے انہیں اپنی اہمیت کا اندازہ نہیں ہے،
انہیں تو دوسری قوموں کے لئے
نمونہ ہونا چاہئے، جیسا
کہ عہد رفتہ میں ہمارے اسلاف
وبزرگان دین تھے،
” آج بھی مسلمان اگر اپنی وقعت وحیثیت کو _پہچان کر راہ مستقیم پر صحیح طریقے سے گامزن ہوجائیں!۔
تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقتوں کو
آنکھ دکھا نے کی ہمت وجرات نہیں ہو سکتی ہے، ،
ہوگیا وقت بہت چلتے غلط راہوں پر
اے مسلمان تجھے اب تو سدھرنا ہوگا،
از قلم
محمد طاہر کلیم فیضی بستوی ،قادری چشتی رضوی برکاتی صابری سراجی محبوبی لطیفی یارعلوی حشمتی حسینی اشرفی ارشدی
جانشین نسیم ملت خلیفہ ضیغم اہل سنت
و سربراہ اعلیٰ ادارہ انوار الاسلام سکندر پور ضلع بستی یوپی
اس کو بھی پڑھیں: خدا را مسلک اعلیٰ حضرت کا وقار مجروح نہ کریں
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع