دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے ربیع الاول شریف کا پورا مہینہ محفل درود کےطور پر منائیں : علامہ ضیاء المصطفیٰ نظامی سنت کبیرنگر ۔
دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے
(پریس ریلیز)
ماہ ربیع الاول شریف کا جاند نظر آتے ہی پوری دنیاکے عاشقان مصطفٰی جشن کی تیاری شروع کردیتے ہیں اپنے گھروں اور محلوں کو سجاتے ہیں اور پوری دنیا کے سنی مسلمان 12ربیع الاول کو بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ مناتے ہیں یہی ہمارے اسلاف کا طریقہ رہا ہے اس لیے امت مسلمہ کو چاہیے کہ اس دن جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم بڑے ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائیں اپنے گھروں کو سجائیں قمقمے اور جھنڈیاں لگائیں اور خوشیوں کا ماحول بنائیں
مذکورہ باتیں نبیرہ خطیب البراہین حضرت علامہ مولانا الحاج ضیاء المصطفیٰ نظامی صاحب قبلہ نظامی جنرل سکریٹری آل انڈیا بزم نظامی اگیا شریف نے ایک پریس ریلیز میں کہی انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ ربیع الاول شریف کا چاند دیکھتے ہی پورا مہینہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ باوضو خوشبو لگا کر بیٹھیں اور درود پاک پوری فیملی کے ساتھ پڑھنے کا اہتمام کریں
درود شریف ایک ایسا وظیفہ ہے جس کے صدقے وطفیل دعائیں قبول ہو تی ہیں اور بلائیں دور ہو تی ہیں کرونا کے اس زمانے میں درود پاک پڑھ کر پوری دنیا کے لیے امن وسلامتی کے لیے دعا کریں یقینا اللہ قبول کرے گا
علامہ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں کہ طاعون اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا سب سے بڑا وسیلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود شریف بھیجنا ہے
اس لیے تمام عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں نماز تلاوت قرآن والدین کی فرماں برداری اور رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کا برتاؤ کریں
اور پوری دنیا کو میسیج دیں کہ ہم پیغمبر امن و شانتی کے ماننے والے ہیں اور انہیں کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں درود پاک پڑھنے کے بعد دعاؤں کا بھی اہتمام کریں اور پوری دنیا کی خوش حالی کی دعا گریں۔
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع