Tuesday, November 19, 2024
Homeعظمت مصطفیٰحب رسول ﷺ کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں

حب رسول ﷺ کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں

از قلم: محمد سبطین رضا محشر مصباحی حب رسول ﷺ کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں

حب رسول ﷺ کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں

  بلاشک و شبہ ماہ ربیع الاول محبت رسول اور اصلاحِ اعمال کا مہینہ ہے اس مہینے میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادتِ باسعادت ہوئی آپ کی تشریف آوری بھٹکتی انسانیت کے لیے فلاح کی راہ ہے تاریخِ میں انسانیت کی چمنِ موسمِ خزاں میں فخرِ دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کی آمد سے بڑھ کر کوئی بہارِ نو نہیں آئی اس مبارک مہینے میں عالمِ اسلام حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کرتے ہیں

عاشقانِ مصطفیٰ مجالس و محافل منعقد کرکے آقا علیہ السلام کی شان و عظمت فضائل و محامد کا تذکرہ کرتے ہیں کہ حبِ رسول کمالِ ایمان کی لازمی شرط ہے مسلمانوں کے لیے ایمان و یقین کا سرچشمہ ہے کمالِ محبت کی اقتضا اور اصل یہ ہے

حضور صلی اللہ علیہ و سلم ماں باپ اولاد اور اپنی جانوں سے بھی زیاہ محبوب ہوں کیوں کہ حضور سے محبت شرطِ ایمان ہے

 جیسا کہ خود حضور صلی اللہ علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں : “تم میں سے کوئی اس وقت تک کمالِ ایمان کو نہیں پہنچ سکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والدین اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ عزیز نہ ہوجاؤں_” ( بخاری شریف)۔

       صحابۂ کرام کرام کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے بے پناہ محبت کی بے نظیر مثالیں موجود ہے جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ان سے جس محبت کا مطالبہ کیا گیا تھا وہ زندگی کے انفرادی و اجتماعی دونوں حصوں میں ہے حقوق اللہ ، حقوق العباد ہر موقع پر آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ نے آپ کی سیرت ، طرزِ زندگی کو اپنے دامنِ عمل سے پیوست رکھا جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے اصحاب اپنے اپنے وقت میں رفعت و بلندیوں کی عظیم منزل پر فائز ہوئے

چناں چہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ صداقت کے بلند معیار پر فائز ہوئے حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ عدالت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے حضرتِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ پیکرِ سخاوت بن کر چمکے حضرت علی رضی اللہ عنہ شجاعت و بہادری کے بلند منصب پر فائز ہوئے ، معلوم ہوا کہ ماہ ربیع الاول کا صریح اقتضا یہ ہے جس سے پتا چلے کہ ہمارے اندر تعلیماتِ رسول کا عملی حصہ کتنا ہے ہماری عشق کی گواہی ہمارا عمل کتنا فراہم کررہا ہے

حب رسول ﷺ کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں

اس کو بھی پڑھیں: اعلیٰ امام احمد رضا کی شاعری میں میلاد مصطفےٰ ﷺ 

    حبِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے مقتضیات یہ ہے کہ ہماری زندگیاں احکامِ الہی کے تابع ہوجائیں ، ہماری طرزِ زندگی کی ہر ادا اسوۂ رسول کے سانچے میں ڈھل جائیں ، اطاعتِ رسول میں جذبۂ عمل کی شدت ہوں ، یعنی کہ حبِ رسول کا پہلا مطالبہ عمل ہی ہے تاکہ اس کے ذریعے مسلمانوں کے اندر احکامِ خداودی کی بجاآوری ، اطاعتِ رسول کی فرماں برداری ، خلوص و پرہیز گاری ، سچائی و امانت داری ، برائیوں سے کنارہ کشی ، گناہوں سے بیزاری ، مسلمانوں کے حقوقِ باہمی ، صوم و صلواۃ کی پابندی ، رشتہ داروں اور پڑسیوں کی غم خواری وغیرہ کی شان پیدا ہو ۔

صرف زبانی محبت کا دعویٰ اور بے عملی کی زندگی وہ قابل قبول نہیں کیوں کہ پھر وہ اس کاغذی پھول کی مانند ہے جو اندر سے کھوکھلا تو ہو ہی اور اس سے  حصولِ خوشبو کی امید بالکل بھی نہ ہو کیوں کہ حبِ رسول رسمی اظہارِ محبت اور جذباتی وابستگی سے عبارت نہیں بلکہ دل و زبان اور اعمال سے حبِ رسول کا اظہار ہے جب کہ بے عملی کی زندگی موجبِ غصب الہی اور باعثِ رسوائی ہے

ان تمام باتوں سے معلوم ہوا کہ دین اسلام ہمیشہ اپنے ماننے والوں کے لیے فکر مند ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کرے لیکن موجودہ قومِ مسلم کے حالات انھیں کی بد عملی اور بے عملی کا نتیجہ ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے آپ کو بد لیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں

 عملی میدان میں اپنی کارکردگی کا باریکی سے جائزہ لیں اسلام کے بتائے گئے احکامات پر کاربند رہیں ہمہ وقت احتسابی کیفیت میں سرشار رہے اگر ابھی ہی سے غور نہ کیا گیا تو بروز محشر سخت پکڑ ہوں گی یہی کمالِ محبت کی اقتضا ہے اور حبِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی  تقاضے ہیں

از قلممحمد سبطین رضا محشر مصباحی کشن گنج بہار

 ریسرچ اسکالر البرکات علی گڑھ 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن