ربیع الاول شریف صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ ہر مذاہب والوں کو منانا چاہیے از : آصف جمیل امجدی
مورخہ 3 ربیع الاول 1442ھ بروز بدھ عالی جناب نور محمد عطاری صاحب ڈیویژن نگراں شکلاگنج اناؤ کے دولت کدے میں بعد نماز عشا ایک پرنور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز حضرت مولانا مشاہد رضا مدنی دہلی ریجن نگران جامعتہ المدینہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
بعدہ حافظ فیضان رضا قادری و حافظ رستم رضا قادری نیز حافظ عاشق علی قادری نے یکے بعد دیگرے بہترین مترنم آواز میں عمدہ نعت و منقبت کی سوغات بارگاہ مصطفے علیہ السلام میں پیش فرماۓ۔
اس کے بعد سامعین کے ذوق و شوق کے مطابق صاحب خانہ جناب نور محمد عطاری صاحب نے پر لطف عطاری انداز میں نعت خوانی کا اغاز کیا، پھر تو دیکھتے ہی دیکھتے عطاری لب و لحظے میں نعت خوانی کا سیل رواں چل پڑا۔
باہر سے تشریف لاۓ ہوۓ نعت خواں بلبل باغ مدینہ حضرت مولانا مشاہد رضا عطاری مدنی نے عطاری لب و لحظے میں ایسی شاندار نعت خوانی کی کہ سامعین آپ ہی کے انداز میں جھوم جھوم کر نعت پڑھتے ہوۓ بارگاہ مصطفٰے میں خراج عقیدت پیش کی۔
بارگاہ نبوی میں خراج غلامی پیش کرنے کے لیے عطاری لب و لحظے کے مالک صوفئی با صفا حضرت حافظ و قاری افضل عطاری صاحب قبلہ استاذ مدرستہ المدینہ شکلا گنج اناؤ نے عمدہ نعت و منقبت گنگناۓ۔
پھر اس کے بعد سر سبز و شاداب وادئی نثر کی سیر کرانے کے لیے عطاری سلسلے کی آخری کڑی دہلی ریجن کے نگران باپو حضور سید وثیق عطاری صاحب قبلہ نے آسان و شیریں طرز کلام میں اصلاحی خطاب فرمایا،آپ نے درودشریف کے فضائل و مناقب پر نہایت کشادہ قلبی سے گفتگو کی اور بارگاہ نبوی میں بکثرت درود شریف پڑھنے کے دینی و دنیاوی فوائد پر کماحقہ روشنی ڈالی۔
پھر دوبارہ گلشنِ عطار کی نو شگفتہ کلی بن کر حضرت مولانا مشاہد رضا عطاری مدنی صاحب نے طرز عطار میں نعت خوانی سے پورا ماحول مشکبار کردیا نیز “سرکار کی آمد__ مرحبا” کے نعروں سے پورا حال گونج اٹھا۔
آخیر میں منفرد لب و لحظے کے مالک میدانِ صحافت کے عمدہ قلم کار خطیب نوجوان حضرت مولانا آصف جمیل امجدی صاحب قبلہ “ریسرچ اسکالر یس ین لکھنؤ” نے آمد رسول کے موضوع پر ولولہ انگیز خطاب فرماۓ۔
آپ نے آمد رسول کے بعد دنیا میں آنے والے انقلابات پر پُر مغز خطاب فرمایا، آپ نے خطاب کے دوران کہا کہ ربیع الاول شریف صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بل کہ ہر مذاہب کے لوگوں کو منانا چاہیے۔ صلاتہ و سلام کے بعد آپ ہی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا
تحریر: آصف جمیل امجدی
اس کو بھی پڑھیں: آو دھوم مھائیں عید میلاد النبی ﷺ آئی
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع