تحریر: فیاض احمد برکاتی مصباحی جلوس محمدی قرآن و حدیث کی روشنی میں
جلوس محمدی قرآن و حدیث کی روشنی میں
جب ریبع الاول کا چاند نظر آجاتا ہے تو عاشقان مصطفے کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھتے ہیں عشق وایمان کی کھیتیاں لہلہانے لگتی ہیں باغ اسلام کے پودے سرسبزوشاداب ہو جاتے ہیں ہر مسلمان کے چہرے پر مسرت کی لہر دوڑ جاتی ہے ہر مسلمان کے گھر عید میلادالنبی کا سبزسبز اسلامی پرچم لہرانے لگتا ہے ہر مومن کے دروازے پر عید میلادالنبی کی محفل سجنے لگتی ہے
اس مقدس صبح کو خوش قسمت مسلمان اپنے سارے کام بند کرکے جلوس نکال کر رب کی سب سے بڑی نعمت کا چرچا کرتے ہیں اور میلاد کی محفل سجاکر پیداٸش رسول کی خوشیاں مناتے ہیں ہر کوٸی پڑھتا ہے
سب سے اولی واعلی ہمارا نبی
سب سے بالا ووالا ہمارانبی
ملک کونین میں انبیا تاجدار
تاجداروں کاآقا ہمارا نبی
خلق سے اولیا اولیا سے رسل
اور رسولوں سے اعلی ہمارا نبی
کوٸی اپنے نبی پرلاکھوں سلام بھیجتا ہے اور کہتا ہے
مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
رب اعلی کی نعمت پہ اعلی درود
حق تعالی کی منت پہ لاکھوں سلام
کوٸی کروڑوں درود بھیجتا ہے
اور کہتا ہے
کعبے کے بدرالدجی تم پہ کروروں درود
طیبہ کے شمش الضحی تم پہ کروروں درود
ذات ہوٸی انتخاب وصف ہوٸے لاجواب
نام ہوا مصطفے تم پہ کتوروں درود
نبی کے دیوانے جلوس محمدی میں جو ذکر رسول کی محفل ہوتی ہے نعت مصطفے پڑھتے ہیں حضور پرنور کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ کرتے ہیں زبان پر درودوسلام کا ورد ہوتا ہے دل ونگاہ سراپا محو التجا ہوتی ہیں نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کی صداوں سے ذکر خدا اور تعظیم مصطفے کا اعلان کرتے ہیں یہ جلوس یہ محفل یہ تذکرہ یہ نعت رسول یہ اسلامی جھنڈے ان میں سے کوٸی بھی چیز حرام یا ناجاٸز نہیں بلکہ سب کے سب قرآن وحدیث سے ثابت ہیں
اور نہ ان میں سے کوٸی چیزبدعت ہے بلکہ یہ تمام دوررسالت اوردور صحابہ سے ثابت ہیں
سورہ ضحی آیةنمبر ١١میں ہے کہ اپنے رب کی نعمت کا خوب خوب چرچا کرو
اور جس نعمت پر چرچا کا حکم ہوا اس نعمت سے ہمارے نبیٗﷺ ہی مراد ہیں جیسا کہ آل عمران کی آہت نمبر ١٦٤ میں ہےکہ اللہ کا مومنین پر احسان ہوا کہ اس نے انکے درمیان انھیں میں سے ایک رسول بھیجا
اس کی تاٸید بخاری شریف کی حدیث بھی کرتی ہے
جیسا کہ صحیح البخاری باب غسل ابی جھل میں الذین بدلوانعمة اللہ کفرا کی تفسیر میں ہے کہ اللہ کی نعمت سے مراد محمد رسول اللہ ہیں ﷺ
سورہ یونس آیت نمبر ٥٨ میں ہے کہ اللہ کے فضل ورحمت پر خوشیاں منانا دھن دولت اکٹھا کرنے سے بہتر ہے ویسے تو سب کچھ اللہ کی رحمت ہی ہے لیکن سورہ انبیاآیت نمبر ١٠٧ میں رسول خدا ﷺ کو اللہ کی رحمت بتایا گیا
اس طرح یہ تو واضح ہوگیا کہ نبی پاک ﷺ کی پیداٸش کےموقع پر ربیع الاول میں خوشیاں مناناقرآن سے ثابت ہےلہذا ہر وہ جاٸز طریقہ جو باعث تعظیم ہوگا وہ بھی جاٸز ہی ہوگا
لیکن بہت سے ہمارے اسلامی بھاٸی ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا صحابہ نے جلوس نکالاتھا؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر وہ جاٸز ہے تو اسے ہم کر سکتے ہیں اگرچہ صحابہ نے نہ نکالا ہو
بہت سے جاٸز کا م ہم ایسے کرتے ہیں جو صحابہ نے نہیں کیا لیکن جاٸز ہے تو ہم کرتے ہیں
جیسے ترنگا جھنڈا ہم لہراتے ہیں
ختم بخاری کا جشن مناتےہیں ویرہ وغیرہ
دوسری بات بخاری شریف کتاب المناقب اور مسلم شریف باب الھجرت میں ہے کہ جب ہمارے اور آپ کے پیارے نبی ﷺ مکہ شریف سے ہجرت فرما کر مدینہ شریف میں داخل ہورہے تھے تو مدینہ کے تمام چھوٹے بڑے مردو عورت مدینہ شریف سے باہر نکل کر جلوس کی شکل میں رسول اعظم ﷺ کا استقبال کر رہے تھےاور یا محمد یارسول اللہ یامحمد یارسول اللہ پکار رہے تھے بچیاں خوشی میں جھوم کر گارہی تھیں
طلع البدر علینا من ثنیات الوداع
وجب الشکر علینا مادعاللہ داع
سچ تو یہ ہے کہ اگر ہم سچے دل سے پیداٸش رسول کی خوشیاں مناٸیں تو اللہ تعالی ہمیں ایمان پر ثابت قدم فرمادےگا اور نبی پاک کی رحمت سے جہنم کی آگ سے بھی بچا لے گا
کیوں کہ بخاری شریف کتاب النکاح باب امھتکم الّلتی ارضعنکم میں ہے کہ قرآن کی سند سے مستند جھنمی ابولہب نے جب نبی کی پیداٸش کی خوشی مناٸی تو اللہ تعالی نے اس جہنمی کو بھی قبر میں دوشنبہ کے دن راحت عطافرمادی
تو ہم عاشقان مصطفےکے مقدر کا کیا کہنا جو ربیع الاول شریف کی آمد پر روح کی گہراٸیوں سےخوشی محسوس کرتے ہیں یقیننا ہمیں رب کی رحمت سے امید ہے کہ ان شاء اللہ تعالی وہ تمام عاشقان مصطفے کو جہنم سے بچالے گا
اس لیے آپ میلادالنبی کی محفل ضرور سجاٸیں جلوس محمدی میں ضرور شرکت کریں سیرت نبی لوگوں میں عام کریں اس ماہ مبارک میں سیرت کاخوب مطالعہ کریں نبی پر درود کی کثرت کریں غریبوں یتیموں کی امداد کریں
اللہ تعالی ہمیں اپنے نبی کاسچا پیروکار بناٸے آمین
تحریر: فیاض احمد برکاتی مصباحی کشی نگر یوپی
اس کو بھی پڑھیں: آو دھوم مچائیں عید میلاد النبی ﷺ آئی
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع