Saturday, November 16, 2024
Homeعظمت مصطفیٰنور محمدی ﷺ کی آمد اور برکتوں کا ظہور

نور محمدی ﷺ کی آمد اور برکتوں کا ظہور

از قلم: محمد جنید رضا نور محمدی ﷺ کی آمد اور برکتوں کا ظہور

نور محمدی ﷺ کی آمد اور برکتوں کا ظہور

جب آمنہ کے لال کی ولادت کا وقت قریب آیاتو عجیب عجیب واقعات کا ظہور ہوا۔ جو اس بات کی شہادت دے رہا تھا کہ اب اس ذات کی آمد کا وقت قریب ہو رہا ہے جس کے دم سے کفر کے ایوان میں زلزلے آجائیں گے۔ باطل کی کمر ہمیشہ کے لیے ٹوٹ جائے گی۔

ورنہ ابرہا کے اتنے بڑے لشکر جرار سے مقابلہ کرنے کی ہمت اہل عرب میں نہیںتھی۔ یہ وہ نبوی برکتوں کا ہی صدقہ تھا، جو آن کی آن میں لاشوں کا ڈھیر بن گیا۔بتوں کا سروں کے بل گرنا، اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ

بت شکن آیا یہ کہہ کر منہ کے بل بت گر پڑے

جھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلاۃ والسلام

فارس کے مجوسیوں کی ایک ہزار سال کی آگایک لمحے میںبجھ گئی۔ کسری کے محلوں میںزلزلے آگئے۔ اور محل کے چودہ کنگورے میں بتانا زمین بوس ہوگئے۔

ہمدان اور قم کے درمیان چھ میل لمبے اور چھ میل چوڑے ایک عظیم بحیرہ ساویکاسوکھ  جانا، شام اور کوفی کے درمیان وادی سماوہ کی خشک ندی کا اچانک جاری ہو جانا۔عرب کیبرسوں پرانی قحط سالی، نبی کریم ﷺ کی آمد ہی کے طفیل یہ مصیبت دور ہوگئی۔

اور ہر طرف ہریالی چھا گئیاور خوش حالی کا دور دورہ ہو گیا۔ حضرت آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بدن مبارک سے ایسا نور نکلا،جس سے بصرہ کے محل روشن ہوگئے۔

محدث ابو نعیم نے اپنی کتاب “دلائل النبوہ” میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کی روایت سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ رات نور نبوت حضرت عبداللہ کی پشت اقدس سے حضرت آمنہ کے بطن مقدس میں منتقل ہوا، روئے زمین کے تمام چوپایوں خصوصا قریش کے جانوروں کو اللہ تعالی نے قوت گویائی عطا فرمائی اور انہوں نے بزبان فصیح اعلان کیا کہ وہ مقدس رسول شکم مادر میں جلوہ گر ہو گیا۔ جس کے سر پر تمام دنیا کی امامت کا تاج ہے۔ اور جو سارا عالم کو روشن کرنے والا چراغ ہے مشرق کے جانوروں نے مغرب کے جانوروں کو بشارت دی اسی طرح سمندروں اور دریاؤں کے جانوروں نے ایک دوسرے کو یہ خوشخبری سنائی کہ حضرت ابوالقاسم ﷺ کی ولادت باسعادت کا وقت قریب آگیا۔ (سیرت مصطفی ﷺصفحہ49)۔

حضرت عبدالمطلب سے منقول ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں شب ولادت کعبہ کے پاس تھا جب آدھی رات ہوئی تو میں نے دیکھا کہ کعبہ مقام ابراہیم کی طرف جھکا اور سجدہ کیا اوراس سے تکبیر کی آواز آئی “اللہبلند و بالا ہے اللہ بلند و بالا ہے وہ رب ہے محمد مصطفی کا اب مجھے میرا رببتوں کی پلیدی اور مشرکوں کی نجاست سے پاک فرمائے گا”۔ اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

جس کے سجدے کو محراب کعبہ جھکی

ان بھووں کی لطافت پہ لاکھوں سلام

حضرت آمنہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں میں نے دیکھاکہ آپ ریشم کے سبز کپڑے میں لپٹے ہوئے اور اس کپڑے سے پانی ٹپک رہا ہے۔ اور کوئی منادی اعلان کر رہا ہے کہ واہ واہ کیا خوب محمد ﷺ کو تمام دنیا پر قبضہ دے دیا گیا اور کائنات عالم میں کوئی چیز باقی نہ رہی جو ان کے قبضہ اقتدار اور اطاعت سے باہر ہو۔

چہرے انور کو دیکھا تو چاند کی طرح چمک رہا تھا۔ اور بدن سے پاکیزہ مشک کی خوشبو آرہی تھی۔ پھر تین شخص نظر آئے۔ ایک کے ہاتھ میں چاندی کا لوٹا، دوسرے کے ہاتھ میں سبز زمرد کا طشت، تیسرے کے ہاتھ میں چمک دار انگوٹھی۔ انگوٹھی کو سات مرتبہ دھو کر اس نے حضور ﷺ  کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت لگادی۔ اٹھایا اور ایک لمحے کے بعد مجھےسپرد کردیا۔(سیرت مصطفی ﷺ صفحہ50 )۔

حضور محمد مصطفی ﷺ کی پیدائش 12 ربیع الاول مطابق 20 اپریل 571 عیسوی کو ہوئی۔ حضور علیہ السلام پاکیزہ بدن، ناف بریدہ، ختنہ شدہ، خوشبؤوں میں بسے ہوئے۔اس وقت والد کہاں تھے جو بلاے جاتے وہ تو اس چاند کے چمکنے سے پہلے ہی رحلت فرما چکے تھے۔

آپ کے دادا جناب عبدالمطلب حرم کعبہ میں عبادت میں مصروف تھے۔ جب اپنے پوتے کی پیدائش کی خبر سنی تو خوشی سے پھولے نہ سمائے آئے۔ اور آکر اپنے پوتے کو سینے سے لگا لیا۔ پھر کعبے میں لے جاکر کر ان کی صحت و سلامتی کی خوب دعائیں کی۔

ثویبہ(ابو لہب کی باندھی) نے جب ابو لہب کو بھتیجے کی پیدائش کی خوش خبری سنائی، تو اس نے اشارے سے اپنی باندھی کو آزاد کردیا۔

ابو لہب کا انجام تو بہت برا ہوا۔ایک دن  حضرت عباس رضی اللہ عنہنے اس سےپوچھا کیا حال ہے؟ تو اس نے بتایا، جب سے مرا ہوں، تب سے مصیبتوں میں گرفتار ہوں لیکن جب پیر کا دن آتا ہے تو اپنی انگلی کے ذریعہ پانی پی لیتا ہوں جس سے ثویبہ کو آزاد کیا تھا۔

ابو لہب جس نے صرف اپنے بھتیجے بچے کی خوشی میں باندی کو آزاد کیا نہ کہ نبی مان کر اس کو یہ صلہ ملا کہ ہر پیر کے دن اس کو پانی مل جاتا ہے۔ تو اس ایمان والے کے مرتبہ کا عالم کیا ہوگا جو نبی کریمﷺ پر ایمان لا کر آپ کی پیدائش پر مسرت و شادمانی کا اظہار کرے اور اپنے گلی محلوں اور گھروں کو سجاتے ہیں۔

تحریر: محمد جنید رضا

اسلامک اسکالر، بریلی (یوپی)۔

8439248307

اس کو بھی پڑھیں: تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن