Sunday, November 17, 2024
Homeشخصیاتجانے والا عشق رسول ﷺ کا سبق پڑھایا تھا

جانے والا عشق رسول ﷺ کا سبق پڑھایا تھا

خرا عقیدت: طارق انور مصباحی (کیرلا)۔ جانے والا عشق رسول ﷺ کا سبق پڑھایا تھا

جانے والا عشق رسول ﷺ کا سبق پڑھایا تھا

ہمارے عہد طالب علمی میں غالبا 1997 میں عمدۃ المحققین حضرت علامہ عبد الحکیم شرف قادری قدس سرہ القوی: سابق شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کی تشریف آوری جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ہوئی تھی۔

علامہ موصوف نے اشرفیہ کی عظیم الشان جامع مسجد(عزیز المساجد)میں خطاب کے دوران اپنے استاذ حدیث کا ذکر فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا کہ جو کوئی ان کے درس حدیث میں شریک ہوتا,اس کا سینہ عشق تاج دار مدینہ علیہ التحیۃ والثنا سے سرشار ہو جاتا۔

استاذ حدیث کا اسم شریف مجھے صحیح سے یاد نہیں۔شاید حضرت علامہ عطا محمد بندیالوی علیہ الرحمۃ والرضوان سے متعلق یہ حقیقت بیان فرمائی تھی۔

ہم نے اپنے عہد میں دیکھا کہ عاشق رسول محافظ ناموس رسالت حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی قدس سرہ القوی نے قوم مسلم کو عشق مصطفوی کا ایسا جام پلایا کہ فضاؤں میں ہر چہار جانب “لبیک یا رسول اللہ” صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے نعرے گونجتے نظر آتے ہیں۔

بس قوم کو یہ یاد دلا رہا ہوں کہ انہوں نے محبت مصطفے اور عشق حبیب کبریا علیہ الصلوۃ والسلام کا جو سبق دیا ہے,اسے اپنے قلب و جگر میں محفوظ رکھیں۔اس دولت عظمی و نعمت کبری کی حفاظت کریں اور اس کی آبیاری کرتے رہیں اور

TLP

کی سیاسی حیثیت کو قوت فراہم کریں۔اگر آپ کے پاس سیاسی قوت ہو گی تو بہت سے مشکل مراحل آسانی سے طے ہو جائیں گے:ان شاء اللہ تعالی

تحریک لبیک کے قائدین میں علامہ رضوی کو اللہ تعالی نے طرز عاشقانہ و انداز مستانہ سے سرفراز فرمایا اور علامہ جلالی کو فطرت محققانہ اور جلوۂ مفکرانہ عطا فرمایا۔
فالحمد للہ رب العالمین

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر: ماہنامہ پیغام شریعت ،دہلی

اعزازی مدیر: افکار رضا

www.afkareraza.com

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن