Tuesday, November 19, 2024
Homeاحکام شریعتمسجد کے قالین استعال کیا گیا ہے وہ قالین دوسری مسجد میں...

مسجد کے قالین استعال کیا گیا ہے وہ قالین دوسری مسجد میں دینا کیسا ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت میرا ایک سوال ہے کے مسجد کے قالین استعال کیا گیا ہے وہ قالین دوسری مسجد میں دینا کیسا ہے یا مکتب مدر سہ میں ؟ سائل:محمد بشیر الدین رضوی امجدی ساکن ڈانگی بستی

مسجد کے قالین استعال کیا گیا ہے وہ قالین دوسری مسجد میں دینا کیسا ہے


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں ایک مسجد کی چٹائی یا قالین کو دوسری مسجد میں یاکسی مکتب یا مدرسہ یا اور دوسرے کام کے لیے دینا ناجائز ہے

کیوں کہ مسجد کے اشیا وقف شدہ ہوتے ہیں اورجو چیز جس غرض کےلیے وقف گئی ہے اس کے علاؤہ دوسرے مصرف میں استعمال کرنا جائز نہیں ہے

فتاوی ہندیہ میں ہے لا يجوز تغير الوقف عن هئتة ( جلد 2 صفحہ 490 کتاب الوقف مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان)۔

اعـلى حضرت امـام اہــل ســنت عليه الـــرحـــمة والــــرضـــوان تحــــريـــر فــرمـــاتـے ہیں جو چیز جس مقصد کے لیے وقف ہے اسے بدل کر دوسرے مقصد کے لیے کر دینا روا نہیں
( فتاویٰ رضویہ جلد 9 صفحہ 457 کتاب الجنائز )
بہـــــــار شــــریعـــت مـــیں ہے
مسجد کی اشیا مثلاً لوٹائی چٹائی وغیرہ کو کسی دوسری غرض میں استعمال نہیں کرسکتے
( جلد دوم صفحہ 561 )

واللہ تعالى اعلم بالصواب

کتبہ : اســـير حضـــور تـــاج الــشريعـــه محـــــمد شــــميم القــادرى احـــمدى رضوی
ســــــــاكــــن : کـھڑکــمن، پنچــائـت گـوروکھـال
پوســٹ کـوئـماری پـوٹھیـا کـشن گنــج بہــار

ان مسائل کوبھی پڑھیں

چاے پتی کے باغ کو سود بندھک میں دینا کیسا ہے

کیا خود کشی کرنے والے کی بخشش ہوگی ؟

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن