تحریر: اسلام الدین احمد انجم فیضی ایک صحابیٔ رسول کا حیرت انگیز واقعہ قسط اول
ایک صحابیٔ رسول کا حیرت انگیز واقعہ
انہیں جنات اٹھا کر لے گئے تھے , انہوں نے جنات کی بستی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور پریوں کے بچوں کو قرآ ن شریف پڑھایا یہ صحابیٔ رسول حضرت تمیم انصاری ہیں ان کا مزار مبارک مدراس سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر مقام کولم میں ہے ان کی آپ بیتی جتنی حق ہے اتنی ہی دل چسپ اورحیرت ناک بھی , ان شاءاللہ اسے آپ پڑھ کر محظوظ بھی ہوں گےاور متحیر بھی
راویان صادق الاخبار روایت کرتے ہیں ایک روز امیرالمومنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نماز فجر کے بعد مسجد نبوی میں تشریف فرما تھے
اس وقت ایک عورت سرتاپا ایک چادر میں لپٹی ہوئی وہاںآئی اور آپ سے یوں مخاطب ہو یا امیر المومنین میرا شوہر ساڑھے تین سال سے مفقودالخبر ہے
اب تک اس کی موت وحیات کا کچھ پتہ نہیں میں بچوں کی پرورش کے متعلق سِخت پریشان ہوں
اس لیے دوسرے مرد سے نکاح کرلینے کی خواست گارہوں امیر المومنین نے فرمایا جب تک اورچارسال نہ گزر جائیں تجھ کودوسرا شوہر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہوسکتا ہے اس عرصے میں تیرا شوہر آجائے یا کہیں سے اس کے متعلق خبر مل جائے عورت نے عرض کی اس کے بچوں کی پرورش کیسے کروں
آپ نے فر مایا تو بچوں کی پرورش کی فکر نہ کر بیت المال سے بقدرضرورت ان کی پرورش کو مل جائے گا تم جاو بچوں کی اچھی تربیت کرو اللہ تعالی ساری مشکلیں آسان کرنے والا ہے
وہ عورت خوشی خوشی گھر واپس ہوئی اور شوہر کے انتظار میں چار سال گزار دیئے چار سال کی مدت ختم ہونے کےبعد وہ امیر المومنین کی خدمت میں حاضر ہوئی اورعرض کیا۔
اے خلیفہ المسلمین اب تو پورے چارسال گذر چکے ہیں نہ شوہر آیا اورنہ اس کی کوئی خبر ملی اب دوسرے مرد سے نکاح کرنےکی اجازت فرمائیں
آپ نے فر مایا آج کے دن سے چار مہینے اور انتظار کرلو جب یہ مدت بھی پوری ہوگئی اور اس کے شوہر تمیم انصاری کا کچھ پتہ نہ ملا تووہ عورت حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوکر کہنے لگی اب مجھ سے صبر نہیں ہوسکتا
اس وقت آپ کے ساتھ کچھ افراد بیٹھےہوئے تھے آپ بآواز بلند ان سے مخاطب ہوئے تم میں کوئی ہے جو اس عورت کو اپنے نکاح میں لائے ان میں سے ایک آدمی نے کھڑے ہوکر کہا میں اس عورت کو اپنے نکاح میں لانے کے لیے تیارہوں
اسی وقت آپ نے اس عورت کا نکاح اس مرد کے سا تھ کردیا , عورت اپنے نئے خاوند اوربچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کرنے لگی
کچھ عرصہ اسی طرح گذرا ایک دن عورت کایہ دوسرا شوہر نماز عصر پڑھ رہا تھا اس وقت گھر کے اندر سے شور وغل کی آوازآنے لگی
اس نے سلام پھیر کر بیوی کو پکارا اور دریافت کیا خیر تو ہے کس سےجگھڑا ہورہا ہے گھر میں کون آ گھسا بیوی نے کہا یہ دیکھو کون ہےجو ننگ دھڑنگ کھڑا ہوا ہے ( باقی آیندہ ان شاءاللہ )۔
تحریر: اسلام الدین احمد انجم فیضی
مدیر اعلی: ماہنامہ پیام محبوبی ڈھلمؤشریف
بانی و ناظم اعلی جامعہ خدیجۃالکبری پپرا ادائی گورا چوکی گونڈہ یوپی
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع