Wednesday, November 20, 2024
Homeمخزن معلوماتقانون بناتا ہے کون ہے دائمی حل کیا ہے

قانون بناتا ہے کون ہے دائمی حل کیا ہے

تحریر: طارق انور مصباحی ( کیرلا)۔ قانون بناتا ہے کون ہے دائمی حل کیا ہے

قانون بناتا ہے کون ہے دائمی حل کیا ہے

مبسملا وحامدا::ومصلیا و مسلما

بھارت کے مسلمانوں کو پھر ایک زمینی آفت کی آہٹ سنائی دے رہی ہے۔بھارت کی پانچ بھاجپائی ریاستوں میں”لو جہاد“سے متعلق قانون بنائے جانے کی خبر ملک بھر میں گشت لگا رہی ہے۔
تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ اس قانون کا اطلاق صرف مسلمانوں پر ہو گا۔

اگر کسی مسلمان نے کسی ہندو لڑکی سے شادی کر لی تو اس پر یہ قانون نافذ ہو گا اور اگر کسی ہندو نے مسلمان لڑکی سے شادی کر لی تو یہ قانون اس پر نافذ نہیں ہو گا۔
سوال یہ ہے کہ قانون بناتا کون ہے؟

جواب بالکل سادہ سا ہے کہ پارلیامنٹ و اسمبلی میں جو حکمراں پارٹی ہوتی ہےوہی قانون بناتی ہے اور وہی پارٹی حکمراں ہوتی ہے جس کے پاس ممبروں کی تعداد زیادہ ہو۔

اگر کوئی قانون ملکی دستور کے خلاف بنایا جاتا ہے تو ملکی دستور کی روشنی میں اس کا دفاع کیا جا سکتا ہے لیکن یہ عارضی دفاع ہے۔

دائمی دفاع یہی ہے کہ آپ خود ہی پارلیامنٹ و اسمبلی میں اپنی حکمرانی کی کوشش کریں۔یا تو آپ اکثریتی پارٹی ہوں یا حکمراں پارٹی میں کثیر ممبران کے ساتھ شریک ہوں۔

اس نیک مشورہ پر مسلم قوم جبڑے پھاڑ کر جواب دے گی کہ ہماری تعداد کم ہے تو نہ ہم اتنی سیٹ جیت سکتے ہیں نہ ہماری حکم رانی قائم ہو سکتی ہے۔

جواب یہ ہے کہ جب برہمن ساڑھے تین فی صد ہو کر پورے ملک پر قابض ہو سکتے ہیں تو مسلمان پندرہ فی صد ہو کر اپنی حکم رانی قائم کیوں نہیں کر سکتے۔عقل و شعور اور ہمت و حوصلہ چاہئے۔

برہمن قوم ساڑھے تین ہزار سال تک مول نواسی قوموں کو اپنا غلام بنائے رکھی اور ان پر سخت ظلم و ستم کرتی رہی بلکہ آج بھی مول نواسیوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے اور ان کو شودر اور غلام ہی سمجھا جاتا ہے۔

مول نواسی قومیں حقیقت میں ہندو نہیں ہیںلیکن برہمنی تھنک ٹینک زبردستی ان کو ہندو بنا کر ان کے ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب ہے۔

جھاڑ کھنڈ کی آدی واسی حکومت نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آدی واسی قوم کو ہندو کے خانے سے الگ کر کے ان کو اپنے اصلی دھرم یعنی سرنا دھرم کا کوڈ دیا جائے۔

اسی طرح دیگر مول نواسی قومیں بھی اپنے ہندو ہونے کا مسلسل انکار کرتی رہی ہیں۔ برہمن قوم بھارت میں ساڑھے تین فی صد ہے اور مول نواسی قوموں کو ہندو بنا کر آزادی کے بعد سے آج تک مرکز میں بر سر اقتدار ہے۔کبھی پنجہ کا جھنڈا اٹھا کر اور کبھی جھنڈے پر کنول کا نشان لگا کر۔

مول نواسی قوموں کی پارٹیوں کے وجود سے قبل تمام ریاستوں میں بھی برہمنی پارٹیوں کی حکومت قائم رہی ہے۔

بھارت میں چند فی صد آرین قوموں کو چھوڑ کر تمام لوگ مول نواسی ہیں۔قوم مسلم بھی مول نواسی قوموں میں شامل ہے۔

جب برہمن قوم غیر ہندؤں کو زبردستی ہندو بنا کر ان کے ووٹ بٹور سکتی ہے تو قوم مسلم مول نواسی کا رشتہ بتا کر مول نواسی قوموں کے ووٹ کیوں نہیں حاصل کر سکتی ہے۔

جب کوئی آفت آتی ہے تو مسلم لیڈران اس موضوع پر آواز بلند کرتے ہیںلیکن آفت کی اصل وجہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔جب جمہوری ملک میں ہر شہری کو ووٹ دینےسیاسی پارٹی بنانےاپنے امیدوار نامزد کرنےالیکشن لڑنے اور ووٹرس کو اپنی طرف مائل کرنے کے واسطے صحیح وسائل اختیار کرنے کی اجازت ہے تو پھر آپ بھی مشقت و جاں فشانی کریں۔آپ جس خداوند قدوس کی عبادت کرتے ہیںاس پروردگار کا حکم ہے کہ اللہ کی رحمت سے نا امید مت ہوناپھر آپ نے امیدوں کا دامن کیوں چھوڑا اور ناامیدی کی چادر اوڑھ کر کیوں سو گئے؟۔

جب تک اسمبلی و پارلیامنٹ میں آپ کو قوت حاصل نہیں ہو گی تب تک آپ کے خلاف قانون سازی ہوتی رہے گی۔کانگریس ہو یا بی جے پی۔ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

بی جے پی کی پانچ ریاستیں لو جہاد کے خلاف قانون بنانے جا رہی ہیں اور راجستھان کی کانگریسی حکومت سرکاری اسکولوں سے اردو زبان کو نکالنے کی سازش کر رہی ہے۔

لو جہاد کوئی حقیقی چیز نہیںمحض ایک فرضی ایشو ہے۔ایک فرضی بات کے خلاف قانون سازی کر کے مسلم
نوجوانوں کو جیل بھیجا جائے گاتاکہ مسلمانوں کو آفت و مصیبت میں مبتلا دیکھ کر مخالفین کا کلیجہ ٹھنڈا ہوتا رہےاور بی جے پی کا ہندو ووٹ بینک محفوظ رہے

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر: ماہنامہ پیغام شریعت، دہلی

اعزازی مدیر: افکار رضا

www.afkareraza.com

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن