Friday, November 22, 2024
Homeحالات حاضرہاس سب کے ذمہ دار ماں باپ ہی ہیں

اس سب کے ذمہ دار ماں باپ ہی ہیں

از قلم: مفتی خبیب القادری مدناپوری۔ اس سب کے ذمہ دار ماں باپ ہی ہیں

اس سب کے ذمہ دار ماں باپ ہی ہیں

آج ہمــــارے مـــعــــاشـــــرے میــں طــــرح طـــــرح کــــی برائیـــــاں جنـــــــم لـــے رہـــی ہیـــں جـــــن کـــے ذمــــہ دار ہم خود بھی ہیں ‘ہمارے یہاں اولاد پیدا ہوتی خوشـــــیاں منــــائی جاتی ہیں

اور منانی بھی چاہـیے مــــگر جـــب یہ اولاد کچھ بڑی ہو جائے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کو آداب و تربیت سکھائیں
اســـــــــلامی تعــــلـــــــیم ســـــے آراســــــتہ کرایٔںں برائیوں سے گریز کرنے کی نصیـــــحتیں کریں گناہوں کا ڈر ان کے اندر پیدا کرائیں توبہ واســـــــــتـغــفـــــــارکـــــرنے کـــــی عادت ڈلواںٔیں اعمال صالحہ کرنے کی طرف ان کو مائل کرائیں

مـــــــــــگر اس کـــــــے برعکس ہم نے اپنے معاشرے کو خود ہی خراب کر لیا ہے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بڑے بڑے موبائیل دے کر جوعـــــــــمر تہـــــــذیب؛ اخـــــــــــلاق؛ بھـــــائی چـــارگــــی ؛قـــال اللـــــہ قــــال رســــــــول حاصــــــل کرنـــــے کـــــــی ہــــــے وہ مـوبائل میں صرف ہو رہی ہے

اب آپ ہی بتائیے وہ سادہ لوح چھوٹا بچہ جو بہت سی خـــــرابیــــــوں کو جانتا بھی نہیں تھا اب مــوبائل کے ذریعے وہ سیکھ گیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟

سوشل میڈیا پر بہت اچھی سے اچھی اور خراب سے خراب اشیاء ہمہ وقت موجود ہیں اور بچہ چھوٹا ہے اورشیطان موقع تلاش کر رہا ہے
آپ ہی بتائیـے اس بچہ کے دل میں شیطان کیا نعت و تقریر کے وسوسے ڈالے گا
یا
गेम ;कार्टून ;गाने ;फिल्में ;गंदे) ( जोक
گیــم ؛کارٹــون؛ گانــے؛ فـــلمیـــں؛ گنــــدے چٹــــکلــے وغیرہ؟شیــــــــطان تو اپنا پورا کام کرے گا

یاالخــــــصــــوص ایک برائی یہ ہے کہ بچے کو ان لمیٹڈ ریچارج کرا کر دیا جاتا ہے اب ریچارج ہو گیا باپ نے سوچ لیا کہ میں بری الذمہ ہو گیا اب وہی بچہ باپ کے کرائے ہوئے ریچارج سے کتنی غلطیاں کرے گا؟
اس کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا؟

جب وہــی بچہ بڑا ہوجاتاہے تو ماں باپ کو تکلیفیں اٹھانی پڑتی ہیں
مثـــــلا کوئی تو ماں باپ کو گھر سے نکال دیتا ہے کوئی دروازے پر لا کر چھوڑ دیتا ہے کہ اب آپ کا ٹھکانہ دروازے پر ہی ہے’ ماں باپ کو کتنی تکلیفیں اٹھانی پڑتی ہیں

اس کا اندازہ وہی کر سکتا ہے جـــس کے ساتھ یہ گزرا ہو وہی لڑکا لمبے لمبے ناخن ؛ لمبے لمبے بال رکھتا ہے؛ کان میں بندا یا دریا پہنتا ہے جسم پر ٹیٹو بـنواتاہے
اور اگر وہ لڑکیاں ہوتی ہیں تو چست اور باریک کپڑے پہنتی ہیں چھوٹے چھوٹے کپڑے؛ بڑے بڑے گلوں کے کپڑے اور آدھی آستین کے کپڑے پینتی ہیں اور اپنے آپ کو بڑی قابل اور عقل مند سمجھتی ہیں

اوربال چھوٹے چھوٹے رکھتی ہیں جو بال عورت کی زینت ہیں ان کو چھوٹا مردوں کی طرح کرا لیتی ہیں بعض جگہ تو پلکوں اور بھوؤں کے بالوں کوبھی کٹوا دیتی ہیں حــالاں کہ ایسے مرد و زن پر حدیث پاک میں لعنت آئی ہے

پیارے آقا حضرت محمد مــــصــــطـــــفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ایسے مرد و زن پر لعنت ہے جو ایک دوسرے کی وضع قطع استعمال کرے”۔

دوسرے مقام پر فرمایا “جو جس قوم کی مشابہت کرے گا اس کا حشر اسی کے ساتھ ہوگا”۔

ذکر کردہ یہ تمام چیزیں یہودونصاریٰ کی ایجاد کردہ اور اعمال کو رائیگاں کردہ ہیں ہمیں اس سے گریز کرنا لازم وضروری ہے

کاش اگر ہم نے بچوں کو نماز؛ روزہ؛ حج؛ زکوٰۃ کی تعلیم دی ہوتی ؟ اخـــــــــلاق حــــــســــنــــــہ کا پیغام دیا ہوتا تعلیم و تربیت سکھائیں ہوتی ہے تو آج ہمارا بچہ مسجد کا نمازی بھی ہوتا رمضان شریف کے روزے بھی رکھتا اور دوسروں کو نصیحتیں بھی کرتا

مــــگر افـــــــســـوس آج ہمارے معاشرے میں ایک برائی اور بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے وہ یہ کہ اگر کوئی مرد یا کسی کا بچہ کوئی غلط کام کرے تو دوسرا اس کو نصیحت نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ اپنے کو سدھار لو دوسرے سے کیا مطلب؟۔

حالاں کہ اللہ تعالی نے ہمیں اور آپ کو امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پیدا کیا “جس کا مطلب ہے لوگوں کو اچھائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا” یہ امت مـــــحـــــمـــــدیہ کے لیے اللہ کی طرف سے حکم ہے

اگر باپ نماز پڑھتا ہے تو اولاد سے نہیں کہتا باپ روزہ رکھتا ہے تو اولاد سے نہیں کہتا اگر باپ ہی اولاد کو نصیحت نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟

ہم امـــت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ہماری ذمہ داریاں بھی ہیں لہذا اپنی اولاد کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے دور رکھو خود بھی محفوظ رہو اور اپنی اولادکو بھی محفوظ رکھو ورنـــہ خـــود کیـــے کا عــــلاج کــــہاں ہوتا ہــــے؟

اللہ تعالیٰ بطفیل رسول اعلیﷺ عمل کرنے کی توفیق خیر عطافرمائے آمین

رشحات قلم
مفتی خبیب القادری مـدناپـوری بریلی شریف یوپی بھارت

7247863786

مفتی صاحب قبلہ کے ان مضامین کو بھی پڑھیں

عظمت والدین قرآن و حدیث کی روشنی میں

معاشرہ خراب کرنے میں جہیز کا اہم کردار

محبت رسول اور نام رسول کا احترام

ماں نی اپنی ہی بیٹی کی زندگی برباد کردی

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن